1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

“ محبت “ کیا ہے ؟

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عامر شاہین, ‏16 جولائی 2007۔

  1. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    تمام قارئین اور ناظرین سے التماس ہے کہ وہ لفظ “ محبت “ کا مفہوم اپنے اپنے تجربات اور محسوسات کی روشنی میں بیان کریں -
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    محبت معٰنی و الفاظ میں لائی نہیں‌ جاتی
    یہ وہ نازک حقیقت ہے جو سمجھائی نہیں ‌جاتی​

    اس شعر پر یہ لڑی ختم نہیں، باقی سب لوگ بھی اپنی اپنی رائے دیں۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    امجد اسلام امجد کی زبان سے محبت کی تعریف

    محبت ایسا نغمہ ہے
    ذرا بھی جھول ہو َلے میں
    تو ُسر قائم نہیں ہو تا

    محبت ایسا شعلہ ہے
    ہوا جیسی بھی چلتی ہو
    کبھی مد ھم نہیں ہوتا

    محبت ایسا رشتہ ہے
    کہ جس میں بندھنے والوں کے
    دلوں میں غم نہیں ہوتا

    محبت ایسا پودا ہے
    جو تب بھی سبز رہتا ہے
    کہ جب موسم نہیں ہوتا

    محبت ایسا رستہ ہے
    اگر پیروں میں لرزش ہو
    تو یہ محرم نہیں ہوتا

    محبت ایسا دریا ہے
    کہ بارش روٹھ بھی جائے
    تو پانی کم نہیں ہوتا
     
  4. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    محبت لمحہ بھر کی خطا اور عمر بھر کی سزا ہے -
     
  5. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    محبت خظا نہیں نہ ھی سزا ھے
    خوشبو کی خوبصورت سی ادا ھے

    احساس کی بس ایک گھڑی ھے
    لبھاتی ھوئی نازک سی فضا ھے

    وعدہ کی زنجیر میں جکڑی ھوئی
    پیار سے یہ سجی سجائی وفا ھے
     
  6. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    محبت جیت ہوتی ہے
    مگر یہ ہار جاتی ہے
    کبھی دلسوز لمحوں سے
    کبھی بےکار رسموں سے
    کبھی تقدیر والوں سے
    کبھی مجبور قسموں سے
    کبھی یہ خواب ہوتی ہے
    کبھی بیتاب ہوتی ہے
    کبھی یہ مار جاتی ہے
    کبھی یہ ہار جاتی ہے
    کبھی مسرور کرتی ہے
    کبھی یہ سوگ دیتی ہے
    کسی کا چین ہوتی ہے
    کسی کو روگ دیتی ہے
    کسی کی انکھ میں ہمدم
    کہاں اک بار جاتی ہے
    جہاں تزلیل ہو اس کی
    وہیں ہر بار جاتی ہے
    کسی کے پاوں میں رہ کر
    فلک کے پار جاتی ہے
    محبت جیت ہوتی ہے
    مگر یہ ہار جاتی ہے
     
  7. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ محبتیں پھولوں کی طرح بھینی بھینی ہوتی ہیں، ان کی مہک ان کے ہونے کا احساس دلاتی ہے -
    کچھ محبتیں شعلوں کی طرح ہوتی ہیں ، ان میں جلنے والے خود بھی جلتے ہیں اور قرب رہنے والے اس کی تپش محسوس کرتے ہیں
    کچھ محبتیں تاروں کی طرح ہوتی ہیں کہ آناً فاناً چمک دکھا کر فنا ہو جاتی ہیں
    کچھ محبتیں ستاروں کی طرح پائیدار اور مستقل راہ دکھانے والی ہوتی ہیں
    کچھ محبتیں ندیوں کی لہروں جیسی اور کچھ دریاؤں جیسی طغیانی والی ہوتی ہیں
    کچھ محبتیں آبشاروں کی طرح شور مچانے والی ہوتی ہیں
    کچھ محبتیں پربتوں کے دامن سے پھوٹنے والے جھرنوں کی طرح ٹھنڈی ، میٹھی ، دھیمی اور شفاف ہوتی ہیں جو جینے کا عزم عطا کرتی ہیں -
     
  8. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    محبت ایک ایسا صحرا ہے جس میں پانی کم اور سراب زیادہ ہیں -

    محبت ایک ایسا سمندر ہے جس میں کشتیاں کم اور بھنور زیادہ ہیں -

    محبت ایک ایس گلشن ہے جس میں پھول کم اور کانٹے زیادہ ہیں -

    محبت ایک ایسی آگ ہے جو بھڑکتی کم اور سلگتی زیادہ ہے -
     
  9. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اچھا تو یہ سب ھے محبت ۔

    اچھا تو یہ سب ھے محبت ۔۔۔۔ یہاں محبتیں چل رہی ھیں ھاں! رک جاؤ ابھی بتاتا ھوں آپ لوگوں کے گھروں پر کہ یہ لوگ محبت کی باتیں کر رھے ھیں اس دور میں۔۔۔
    :wink:
     
  10. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    محبت محض ثمر آور ہی نہیں ہوتی،اپنی آگ سے اپنی کلیاں اور پھول بھی جلا سکتی ہے- زندگی بخش ہی نہیں ہوتی، رُوح کش بھی ہوتی ہے- اپنی بادِ صبا سے صحراؤں میں گلزار کھلاتی ہے تو اپنی بادِسموم سے گلزاروں کو ویرانوں میں بھی بدل دیتی ہے- اگر اپنی مسکراہٹ سے خاک ہوتے جسموں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرتی ہے تو اپنے تیروں سے جوانوں کو لاشے بھی زمیں پر گراتی ہے- محبت محض جلاتی ہی نہیں مار بھی دیتی ہے -
     
  11. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    محبت پربت کی پہنچ سے اونچی اور ساغر کی سوچ سے گہری ہوتی ہے -

    محبت پھولوں کی طرح نرم و نازک اور پتوں کی طرح سرسبز و شاداب ہوتی ہے -

    محبت چاند کی طرح حسین و جمیل اور چاندنی کی طرح ٹھنڈی اور سکون بخش ہوتی ہے -
     
  12. فوٹو ٹیک81
    آف لائن

    فوٹو ٹیک81 ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جون 2007
    پیغامات:
    18
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    حدودِ جاں سے گزر ہوا تو محبتوں کا پتہ چلے گا
    محبتوں کی نظر ہوا تو محبتوں کا پتہ چلے گا

    وفا کا پودا شجر ہوا تو محبتوں کا پتہ چلے گا
    نصیب اس کا ثمر ہوا تو محبتوں کا پتہ چلے گا

    ابھی محبت نہیں ہوئی سو اس لے مسکرا رہے ہو
    کسی کی باہوں میں گھر ہوا تو محبتوں کا پتہ چلے گا

    یہ کیا پیچھرنا کے شام ہوتے ہی اپنے پیاروں میں لوٹ آنا
    کبھی جو لمبا سفر ہوا تو محبتوں کا پتہ چلے گا

    ابھی تو پھرتے ہو دوستوں میں عزیز کوئی جدا نہیں ہے
    کوئی ادھر سے ادھر ہوا تو محبتوں کا پتہ چلے گا

    میرے خیال میں یہ کافی ہے کچھ لوگ محبت کو محبت نہیں بلکے کاروبار سمجتھے ہیں مطلب یہ کے اگر میں کسی سے محبت کرتا ہوں تو میں یہ چاہوں گا کہ وہ بھی مجھ سے محبت کرے حالہ کہ یہ غلط ہے میری محبت تو یہ ہونی چاہے کہ میں اس سے محبت کرتا ہوں جیسے میں اس کو پسند کرتا ہوں اس طرح اس کی بھی پسند ہو گی اگر میں اپنے آپ کو ایسا بنا لیتا ہوں کے اس کی محبت پر پورا اتر جاوں پھر تو میری محبت کامیاب ہے اگر میں اس طرح نہیں بن سکتا تو مجھے کبھی بھی یہ کوشش نہیں کرنی چاہے کے میں اس کا اپنی طرح بنا لوں میری جان یہ محبت نہیں ہے محبت کو سمجھنا ہم جیسے کم عقل لوگوں کا کام نہیں ہے

    تیری عشق کی انتہا چاہتا ہوں
    میری سادگی تو دیکھ مین کیا چاہتا ہوں

    بڑے بڑے لوگ بھی اس طرح کی بات کرتےہیں جیسے علامہ اقبال صاحب نے کہا ہے
     
  13. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16

    واہ!
     
  14. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    محبت صرف محبوب سے منصوب نہیں ہوتی، اور بھی رشتہ اس کے حقدار، طلبگار ہوتے ہیں۔
     
  15. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    محبت کیلئے کچھ خاص دل مخصوص ہوتے ہیں

    محبت کیلئے کچھ خاص دل مخصوص ہوتے ہیں
    یہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پہ گایا نہیں جاتا
     
  16. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    محبت تو بارش ہوتی ہے، جِسے چُھونے کی کوشش میں ہتھیلیاں تو گیلی ہو جاتی ہیں، مگر ہاتھ خالی رہتے ہیں۔
     
  17. کنول
    آف لائن

    کنول ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اگست 2006
    پیغامات:
    161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت خوبصورت اور حساس موضوع شروع کیا ہے آپ نے ،۔ ۔ ۔

    اسی موضوع کے تحت میری ڈائری میں مجھے میری ہی ایک تحریر ملی تو سوچا آپ سے شئیر کر لوں ،۔ ۔ ۔ ۔


    محبت

    محبت کی منزل اکثر دوستی کی حدود سے آگے ہی ملتی ہے۔
    یہ وہ احساس ہے جو ہر تعلق، ہر رشتے کی بنیاد ہے۔ یعنی گر
    محبت نہ ہوتی تو کوئی احساس کوئی رشتہ نہ ہوتا
    اور نہ ہی دنیا کی دلکشی آنکھ کو لبھاتی ہے۔
    یہ وہ حسیں جذبہ و احساس ہے
    جو جس کے دل میں گھر کر جائے تو وہاں صرف اور صرف خدا کا
    بسیرا ہو جاتا ہے۔ کیونکہ محبوب ہی وہ سیڑھی ہے جو انساں کو
    خدا تلک پہنچاتی ہے۔ اور محبوب سے محبت کرنا ہی خدا کے
    ہونے کا ثبوت ہے۔ اور خدا کا بسیرا ، ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    خدا کا بسیرا صرف اسی دل میں ہوا کرتا ہے جس دل کی مٹی
    نرم اور زر خیز ہو جائے۔ اتنی نرم کہ وہاں پر صرف اور صرف محبت
    کے گلاب ہی کھل سکیں۔
     
  18. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔ کنول۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں