1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’’ صرف آنکھیں ہی اندھی نہیں ہوئیں بلکہ وہ دل بھی اندھے ہو چکے جو ۔۔۔‘‘اللہ کی نشانیوں پر ہم غور کیوں

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏28 نومبر 2018۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ’’ صرف آنکھیں ہی اندھی نہیں ہوئیں بلکہ وہ دل بھی اندھے ہو چکے جو ۔۔۔‘‘اللہ کی نشانیوں پر ہم غور کیوں نہیں کرتے ؟
    [​IMG]
    اللہ اور اس کے رسولوں کے احکامات کی مخالفت کے نتیجے میں کتنی ہی قومیں ایسی تھیں جنہیں اللہ نے تباہ و برباد کر دیا ،ان کو ہلاک کرنے کا سبب یہ تھا کہ انہوں نے ظلم کیا اور اس ظلم کی وجہ سے وہ صفحہ ہستی سے مٹا دئے گئے ۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ ’’اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں (بہت سی) نشانیاں ہیںاور خود تمہاری جانوں میں بھی،تو کیا تم دیکھتے نہیں؟‘‘۔ایک اور جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اپنے (حکم) سے تمہارے کام میں لگا دیا۔ جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لئے اس میں (قدرت خدا کی) نشانیاں ہیں۔قرآن پاک میں ایک اور جگہ ارشاد ربانی ہے کہ ’’بےشک آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے میں اور کشتیوں اور جہازوں میں جو دریا میں لوگوں کے فائدے کی چیزیں لے کر رواں دواں ہیں اور بارش میں جس کو اللہ آسمان سے برساتا اور اس سے زمین کو مرنے کے بعد زندہ (یعنی خشک کے بعد سرسبز) کردیتا ہے اور زمین پر ہر قسم کے جانور پھیلانے میں اور ہواؤں کے چلانےمیں اور بادلوں میں، جو آسمان اور زمین کے درمیان گھرے رہتے ہیں۔ عقلمندوں کے لئے (اللہ کی قدرت کی) نشانیاں ہیں۔سورۃ حج میں اللہ کریم کا ارشاد پاک ہے کہ’’پس کتنی ہی ایسی بستیاں ہیں جو ظالم تھیں ہم نے انہیں تباہ کر دیا تو وہ اپنی چھتوں سمیت گری پڑی ہیں اور کئی ایک بیکار کنویں اور کتنے ہی مضبوط محل ویران پڑے ہیں ۔ کیا انہوں نے کبھی زمین میں گھوم پھر کر نہیں دیکھا کہ ان کے دل ان باتوں کو سمجھنے والے ہوتے یا کانوں سے ہی ان کی باتیں سن لیتے ،بات یہ ہے کہ صرف آنکھیں ہی اندھی نہیں ہوئیں بلکہ وہ دل اندھے ہو چکے ہیں جو سینوں میں پڑے ہیں ۔

    https://dailypakistan.com.pk/23-Nov-2018/885267
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔
    ۔۔۔۔۔۔
    ge/videos/258190424858120/
     
    کنعان اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں