1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’’کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات سے حل کئے جائیں‘ فضل الرحمن کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏18 دسمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وفد کے ہمراہ گذشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی تر جمان مولانا محمد امجد خان کے مطابق ملاقات میں خطہ کی مجموعی صورتحال، پاکستان بھارت تعلقات، پارلیمانی وفود کے تبادلوں سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ دنیا میں امن کے داعی ہیں اور چاہتے ہیں دنیا سمیت برصغیر میں بھی پائیدار قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے، امن کیلئے ضروری ہے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذاکرات کی میز پر حل کیا جائے اور کھلے دل اور کشادگی کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت نہ صرف ہمسایہ ممالک ہیں بلکہ برصغیر کے دو انتہائی اہم ملک ہیں ان دونوں ممالک کے تعلقات کا اثر پورے خطے پر پڑتا ہے اور بہتر تعلقات کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں کے آپس میں روابط اور پیپل ٹو پیپل تعلقات کو فروغ دیا جائے۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اگر دونوں ممالک کی عوام میں رابطوں میں تیزی لائی جائے تو خوشگوار تعلقات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائیگا جبکہ مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات میں ہے اور اس سلسلے میں ہم بھی کوشش کرینگے کہ تمام معاملات کو مذاکرات کی میز پر حل کیا جائے۔
    http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-12-18/page-1/detail-4
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    @پاکستانی55 بھائی ۔ کیوں ایسی فضول خبروں کے ذریعے اپنا بھی اور ہم سب صارفین کا وقت برباد کرتے ہیں ؟
    کوئی اہم خبر ہم تک پہنچایا کریں۔ شکریہ
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایسے بندےجس کے بڑے پاکستان کے وجود کو نہیں مانتے تھے اس کے منہ سے کشمیر جیسے اہم مسلے کی بات کوئی عام خبر تو نہیں جناب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں