1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’’مشورے‘‘

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ’’مشورے‘‘
    انسان کا کوئی کام بگڑ جائے تو ناکامی کے خوف سے اتنی کوفت نہیں ہوتی۔ جتنی بن مانگے مشوروں اور نصیحتوں سے ہوتی ہے۔ ان سے ہر وہ شخص نوازتا ہے جس کو اس شخص نے کبھی ہاتھ بھی نہیں لگایا ہوتا ہے۔ کسی دانا نے کیسی پتے کی بات کہی ہے۔ کامیابی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو کوئی مشورہ دینے کی جسارت نہیں کر سکتا۔ ہم اپنے چھوٹے منہ سے بڑی بات نہیں کہہ سکتے ہیں نہ چھوٹی لہٰذا ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ ہم کامیاب ہیں یا ناکا م ۔ لیکن اتنا اتا پتا بتا دیتے ہیں کہ اگر ہمارے ڈی وی ٹی لگی ہوئی تو ہمارے سارے دوست بعید خان مشورے لے کرکام دھندے چھوڑ کر ،اپنے پیج کس کر اور سب کچھ لے کر پہنچ جاتے ہیں،کوئی پانے سے ٹکور کرنے لگتا ہے ،کوئی ہماری گول ڈبھری کھولنے کی کوشش کرتا ہے،کوئی تیل دینے کے بعد سراخ میں ہتھوڑے سے سکریو ٹھونک دیتا۔ تیسرا شبانہ روز محنت سے ہمارے تمام سکریو ٹائٹ کرتا ۔ اور آخر میں سارے ہمارے سکریو اور ڈبیا کھو ل کر پھینک دیتے ۔ یہ دیکھنے کے لیے ہم ان کے بغیر بھی محض دوستوں کی قوت اراد ی سے چل پھر اور چرچک کر سکتے ہیں یا نہیں ۔ ہماری ساری عمر اس کھڑپینچ میں خرچ ہو جاتی ہے۔(مشتاق احمد یوسفی)​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں