1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’’جب کہیں ذکر شہِ کون و مکاں ہوتا ہے‘‘ ۔۔ فراغؔ روہوی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏4 ستمبر 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ’’جب کہیں ذکر شہِ کون و مکاں ہوتا ہے‘‘
    کیف و مستی کا ہر اک سمت سماں ہوتا ہے


    نام اُن کا جو کبھی وردِ زباں ہوتا ہے
    اپنے دل پر بھی مدینے کا گماں ہوتا ہے


    اُن کی عظمت کا احاطہ کوئی کس طرح کرے
    اُن کا رُتبہ تو صحیفوں میں بیاں ہوتا ہے


    کس قدر عشق محمدﷺ کا اثر ہے کہ مرا
    دل مدینے میں مگر جسم یہاں ہوتا ہے


    یاد آتے ہی نبیﷺ کی میں بدل جاتا ہوں
    اور آزاد مرے دل کا جہاں ہوتا ہے


    جس طرح عہد رسالت میں ہوا کرتا تھا
    اب وہ انصاف زمانے میں کہاں ہوتا ہے


    موت آئے تو رہِ شاہِ اُمم پر آئے
    دل میں مومن کے یہ ارمان جواں ہوتا ہے


    کر لیا میں نے مدینے کا نظارہ تو فراغؔ
    کب مری آنکھ سے وہ شہر نہاں ہوتا ہے
    ٭٭٭
    مرا آئینہ مدینہ ۔۔۔ فراغؔ روہوی
     
    محمد شہزاد اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں