1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’ہمیں ہندو نہیں بلکہ بیوقوف بنایا گیا‘

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏13 دسمبر 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    آگرہ کے کئی لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ یہ سب صرف سیاست ہے
    ----------------------------------------------
    بھارت کے شہر آگرہ میں چاہے جتنی سیاست ہو رہی ہو پر جن مسلمانوں کی ’گھر واپسی‘ ہوئی ہے وہ آج بھی خود کو مسلمان ہی مانتے ہیں۔
    مبینہ طور پر مذہب تبدیل کرنے والے لوگوں میں سے ایک رمضان شیخ کہتے ہیں کی انھیں ہندو نہیں ’بیوقوف‘ بنایا گیا۔
    ویدنگر بستی کی منيرا بیگم کا کہنا ہے کہ راشن کارڈ، بی پی ایل کارڈ اور دیگر سہولیات دینے کے نام پر کچھ ہندو رہنماؤں نے یہ کہہ کر انھیں ایک تقریب میں بلایا کہ اسی میں ان کو سب کچھ ملے گا۔
    منيرا بتاتی ہیں کہ اسی بات پر لوگ اس میں شامل بھی ہوئے اور وہ سب کچھ کیا جو ان سے کہا گیا۔ ’مثلاً ماتھے پر تلک لگوایا اور آگ میں گھی بھی ڈالا۔‘
    رمضان شیخ کہتے ہیں ’جاتے جاتے ان لیڈروں نے کہا کہ اب تم ہندو ہو گئے ہو۔ انھوں نے ہمارے لیڈر کے ہاتھ میں ایک مورتی دے کر اس کی تصویر بھی لی۔ پھر وہ چلے گئے۔ وہ مورتی تو ہم نے پاس ہی کے نائی کے گھر ہی رکھوا دی۔‘
    رمضان کہتے ہیں کہ وہ سب اب بھی مسلمان ہیں اور اپنے مذہب کے پابند ہیں۔ ’ہم سب کو بیوقوف بنایا گیا ہے۔‘

    تو ہندو بننے کی خبر؟
    [​IMG]
    ’مذہب بدلے جانے کی بات بستی والوں کو اس وقت پتہ چلی جب انہی میں سے ایک شخص پاس کی دکان پر سامان لینے گیا‘

     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    تو پھر زبردستی مذہب تبدیل کرنے کا شوشا آخر کہاں سے آیا؟
    رمضان شیخ کے مطابق ’مذہب بدلے جانے کی بات بستی والوں کو اس وقت پتہ چلی جب انہی میں سے ایک شخص پاس کی دکان پر سامان لینے گیا۔‘
    رمضان کہتے ہیں ’اس مسلمان دکاندار نے سامان دینے سے انکار کر دیا اور بتایا کہ اخبارات میں ان کے مذہب کے بدلنے کی بات ہے۔ ہم اخبار لے کر بستی میں آئے تو یہاں رونا دھونا مچ گیا۔‘
    مسلم مذہبی رہنما لوگوں کو بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مذہب بدلوانے کا شوشا چھوڑ کر کچھ چھوٹے موٹے ہندو وادی لیڈروں نے لوگوں سے فریب کر کے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کی ہے۔
    آگرہ کی جامع مسجد کے امام محمد عرفان اللہ خان نظامی کا کہنا ہے کہ ’کسی نے شرارت کی ہے‘۔
    آگرہ کے کئی لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ یہ سب صرف سیاست ہے۔

    بنگلہ دیشی ہونے کا الزام
    [​IMG]
    ’یہ لوگ اتنے سالوں سے یہاں رہ رہے ہیں۔ مگر ان کے پاس ان کا کوئی شناختی کارڈ نہیں ہے‘
    ----------------------------------------------------------------
    ویدنگر کی بستی میں جو پروگرام ہوا تھا اسے منعقد کرنے والی تنظیموں میں سے ایک شیوسینا کے مطابق ویدنگر کی بستی میں رہنے والے لوگ بنگلہ دیشی ہیں۔
    شیو سینا کے ویدو لوانیا کا کہنا ہے ’یہ لوگ اتنے سالوں سے یہاں رہ رہے ہیں۔ مگر ان کے پاس ان کا کوئی شناختی کارڈ نہیں ہے۔ ہماری تنظیم کے لوگ ان کی مدد ہی کرنے گئے تھے۔ جبراً تبدیلی مذہب کے لیے نہیں۔‘


    ڈر اور بلیک میل

    مگر مسلم لیگ کے سلیم خان کہتے ہیں کہ پروگرام منعقد کرانے والے ادارے اسی بات کا حوالہ دے کر بستی کے لوگوں کو دھمکانے کا کام کر رہے ہیں۔
    سلیم کہتے ہیں ’وہ سب بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو بنگلہ دیشی ہونے کی بات کہہ کر ڈراتے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں۔‘
    مقامی انتظامیہ بستی کے لوگوں کا اعتماد بحال کرانے کی کوشش کر رہی ہے مگر ویدنگر کی جھوپڑیوں میں رہنے والے ڈرے ہوئے ہیں۔

    http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/2014/12/141213_forced_conversion_agra_muslims_rh
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں