1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’گھر واپسی‘ کے بعد پھر سے مسلمان

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏2 مئی 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    تبدیلی مذہب کا یہ واقعہ آگرہ ضلع کے اچھنیرا بلاک کے مہوئر لاٹھيا گاؤں کا ہے
    ----------------------------------------------------------------
    بھارت کے معروف شہر آگرہ میں 25 دسمبر کو گھر واپسی کے پروگرام میں اسلام سے ہندو مذہب اپنانے والے 17 افراد پر مشتمل خاندان نے جمعے کو ایک بار پھر مذہب اسلام قبول کرلیا ہے۔
    یہ واقعہ آگرہ ضلع کے اچھنیرا بلاک کے مہوئر لاٹھيا گاؤں کا ہے۔
    دوبارہ مذہب اسلام میں داخل ہونے والے تمام افراد کا تعلق نٹ برادری سے ہے جنھیں خانہ بدوش یا پھر بنجارہ برادری کے طور پر بھی بعض مقامات پر جانا جاتا ہے۔
    جمعے کو ان تمام افراد کو شہر کے مفتی مدثر خان قادري اور تنظیم علماء کے عہدیدار اسلام الدين قادري نے ایک تقریب میں 'کلمہ پڑھوا کر دوبارہ مسلمان بنایا ہے۔‘
    گذشتہ سال ان افراد کے خاندان نے ہندوؤں کی گھر واپسی‘ مہم کے تحت ہندو مذہب اپنا لیا تھا۔
    [​IMG]
    دسمبر میں ان لوگوں نے ہندو سخت گیر تنظیموں کی مہم گھر واپسی کے تحت مذہب تبدیل کیا تھا
    ----------------------------------------------------------------------

     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پھر سے اسلام قبول کرنے والوں میں رحمت (70)، ان کا بیٹا روی عرف محمد عارف، بیوی نفيسہ، منا عرف علی محمد اور بیوی شازیہ، راجو عرف شوکت اور بیوی سلمی، لیاقت اور ان کے بچے شامل ہیں۔
    اسلام اپنانے کے ساتھ ہی انہیں دوبارہ نکاح بھی کرنا پڑا۔
    مفتی کے مطابق رحمت نے انھیں بتایا کہ ان کے بیٹے منّا عرف علی محمد نے دباؤ ڈالا تھا جس کے بعد وہ ہندو بن گئے تھے۔
    جبکہ علی محمد نے کہا کہ ایک ہندو رہنما نے انھیں تبدیلی مذہب پر زمین دلانے کی بات کہی تھی۔
    وہ گاؤں میں عوامی زمین پر جھونپڑی میں رہتے ہیں۔ لیکن ان کو زمین نہیں ملی۔
    [​IMG]
    بھارت میں تبدیلی مذہب کے واقعے پر گذشتہ دنوں بہت تنازع رہا
    ------------------------------------------------------
    تبدیلی مذہب کے بعد سے مسلم نٹ برادری نے انھیں شادیوں اور دیگر تقریبات میں شامل کرنا بند کر دیا تھا۔
    جمعے کو یہ تمام افراد رسول پور گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں پہنچے جہاں لوگوں نے ان سے کہا کہ اسلام قبول کرنے پر وہ لوگ شادی کی تقریب میں شامل ہو سکیں گے۔
    اس کے بعد ہی ان تمام لوگوں نے از سر نو اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
    شہر کے مفتی نے بتایا کہ ’اسلام مذہب کو چھوڑتے ہی نکاح باطل ہو جاتا ہے۔ اس لیے جب ان لوگوں نے پھر سے اسلام قبول کیا ہے تو ان کا دوبارہ نکاح پڑھوايا جا رہا ہے۔‘
    http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/05/150502_agra_muslims_reconvert_into_islam_mb
     
    ثاقب عبید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جو غدار پاکستانی بابا قوم محمد علی جناح رحمتہ اللہ کے دو قومی نظریہ کو غلط قرار د یتے ہیں ان کے لئے لمہ فکر ہے کہ اگر وہ بھارت میں ہوتے اور کسی ایسے گاؤں میں جہاں اکثر یت ہندو کی ہوتی اور انہیں زبردستی ہندو بننے پر
    مجبور کیا جاتا تووہ کیا کرتے ۔
     
  4. ثاقب عبید
    آف لائن

    ثاقب عبید ممبر

    شمولیت:
    ‏7 جنوری 2015
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    29
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی55 اور عمر خیام .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بی جے پی اور آر ایس ایس جیسے بنیاد پرست ہندوں سے آپ اچھائی کی توقع نہیں کر سکتے
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    زبردستی تو نہیں کی گئی۔ مذہب تبدیل تو انہوں نے محض " زمین " کے ٹکڑے کے لیے کر لیا
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اس واقعہ کے علاوہ بھی بہت ایسے واقعے ہیں جن میں مسلمانوں کو زبردستی مذہب تبدیل کرایا گیا ہے
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وہ الگ موضوع ہے۔ لیکن ایمان اگر مسلمانوں کا اپنا کمزور ہو تو اس میں بھارت یا انڈیا اور وہاں کے رہنے والوں کو الزام دینا کچھ مناسب نہیں لگتا۔
    کیا بےشمار پاکستانی سوئٹزرلینڈ ، جرمنی، ہالینڈ یا دیگر یورپین ممالک میں محض سیٹلمنٹ کے لیے "قادیانی " نہیں بن جاتے ؟ اس میں انڈیا یا یورپ کا کیا قصور ؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایمان کی کمزوری والی بات بالکل صحیح ہے لیکن جو کچھ بی جے پی اور آر ایس ایس والے کر رہے ہیں اس حقیقت سے بھی انکار نہین کیا جا سکتا ۔
     
  10. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دین پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔ آمین
     
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ چند اخباروں کے شارٹ کٹ ہیں ۔انہیں آرام سے پڑھیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ بھارت میں کس طرح لوگوں کو جبری ہندو بنایا گیا ہے
    انگریزی میں
    http://www.bbc.co.uk/news/world-asia-india-30429118
    http://www.bbc.co.uk/news/world-asia-india-30573796
    http://www.dailymail.co.uk/wires/af...ersion-India-PMs-home-state-sparks-anger.html
    http://www.dawn.com/news/1150097
    اردو میں
    http://www.dw.de/مسیحیوں-کو-ہندو-بنانے-پر-بھارت-میں-غم-وغصہ/a-18144580
    http://www.nawaiwaqt.com.pk/editorials/23-Dec-2014/348946
    شاید ان ثبوتوں کے بعد آپ کو یقین آ جائے کہ میں نے الزام تراشی نہیں کی یہ حقیقت ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں