1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’پی پی پی رہنماء مقدمات کا سامنا کریں گے‘ بی بی سی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از سنی آن لاین, ‏19 دسمبر 2009۔

  1. سنی آن لاین
    آف لائن

    سنی آن لاین ممبر

    شمولیت:
    ‏19 دسمبر 2009
    پیغامات:
    139
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ’پی پی پی رہنماء مقدمات کا سامنا کریں گے‘فراز ہاشمی

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد


    مجلس عاملہ کا اجلاس ایوان صدر میں شریک چیئر پرسن آصف علی زرداری کی سربراہی میں ہوا۔
    پاکستان میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے ہفتے کو منعقد ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں پارٹی رہنماؤں پر قائم مقدمات کا ملک کی عدالتوں میں سامنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ہفتے کو ایوان صدر میں پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی کی زرداری کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، اعتزاز احسن، مخدوم امین فہیم کے علاوہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے اراکین نے ایک متفقہ قرار دادا کے ذریعے صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    ایوان صدر میں یہ اجلاس سہ پہر دو بجے شروع ہوا تھا جو کہ رات گئے تک جاری رہا۔ اس دوران پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر اور پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ایک بریفگ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ملکی اداروں کا احترام کرتی ہے اور ان کی بلادستی پر یقین رکھتی ہے۔

    پارٹی کے بعض سینیئر اراکین اور پارٹی کے ناقدین کی طرف سے کیئے جانے والے ان مطالبات کے جن وزراء کو قومی مصالحتی آرڈیننس کے ختم ہونے کے بعد مقدمات کا سامنا ہے استعفی دے دینا چاہیے جہانگیر بدر نے کہا کہ الزامات الزامات ہی ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے کسی کو برطرف یا ہٹایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا اسی بارے میں ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر پارٹی راہمناؤں اور اراکین کو مکمل آزادی اظہار حاصل ہے اور انہیں اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ملک میں گزشتہ تیس برس میں صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماوں اور کارکنوں کا احتساب ہوا ہے اور باقی کسی جماعت کو اس طرح جواہدہ نہیں ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پارٹی کے اراکین مقدمات اور الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان پر جو مقدمہ قائم ہے وہ آٹھ برس سے چل رہا ہے۔ ان مقدمات پر ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ مقدمات جنرل پرویز مشرف کے دور میں پارٹی کی طرف سے فوجی آمرایت کی مخلفت کرنے پر سیاسی بنیادوں پر قائم کیئے گئے تھے۔
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: ’پی پی پی رہنماء مقدمات کا سامنا کریں گے‘ بی بی سی

    دیکھتے ھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ھے
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: ’پی پی پی رہنماء مقدمات کا سامنا کریں گے‘ بی بی سی

    یورپ یا دیگر اصول پسند ملک میں‌کسی سیاستدان کا جرم ثابت ہونا تو دور کی بات اس پر صرف عدالت میں کیس ہی چلا جائے تو کیس کا فیصلہ ہونے تک وہ اپنے دفتری اختیارات استعمال نہیں‌کرتا ۔ دور کیا جائیں پڑوسی ملک بھارت میں ہمارے جیسی ذہنیت کے باوجود کرپشن کا الزام لگنے پر مستعفی ہونے کی مثالیں موجود ہیں۔

    مگر حیف ہے ایسے سیاستدانوں پر کہ اخلاقیات کی ہوا بھی جنہیں چھو کر نہیں گذری۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں