1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’پینتیس فیصد نومنتخب اراکین پر مقدمات

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏12 مارچ 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    ’پینتیس فیصد نومنتخب اراکین پر مقدمات

    ایک آزاد نگراں ادارے کے ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی پانچ ریاستوں کی اسمبلیوں کے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے ایک تہائی سے زیادہ اراکین کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔
    نگراں ادارے دی ایسوسی ایشن فار ڈیوکریٹک ریفارمز یعنی جمہوری اصلاحات کے ادارے نے کہا ہے کہ چھ سو نوے منتخب ایم ایل اے میں سے دو سو باون ارکان کے خلاف مقدمات درج ہیں اور یہ پینتیس فیصد ہے۔

    رپورٹ کے مطابق منی پور ایسی واحد ریاست ہے جہاں منتخب ہونے والے کسی بھی رکن اسمبلی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔
    نگراں ادارے کے مطابق باقی چار ریاستوں میں سنہ 2007 میں کامیاب امیدواروں کے مقابلے میں اس بار کے انتخابات میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے امیدواروں کی تعداد میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
    اس آزاد نگراں ادارے کی بنیاد وہ حلف نامے ہیں جو امیدواروں نےانتخابات میں نامزدگی کی دستاویزات داخل کرنے سے قبل فراہم کیے تھے۔
    تجزیہ کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش سے ہی سب سے زیادہ ایم ایل اے آتے ہیں جن کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہوتے ہیں۔
    رپورٹ کا کہنا ہے کہ ریاست میں ایک سو نواسی یعنی تقریبا سینتالیس فیصد ایم ایل اے ایسے ہیں جن کے خلاف مجرمانہ مقدمات ہیں اور یہ ان کے داخل کردہ حلف ناموں سے واضح ہے۔
    برسر اقتدار کانگریس پارٹی نے اترپردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، منی پور اور گوا کی ریاستوں میں ہوئے اسمبلیوں کے حالیہ انتخابات میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ’پینتیس فیصد نومنتخب اراکین پر مقدمات

    توبہ ۔ کتنی جرائم پیشہ جمہوریت ہے ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی

    اے اہلِ پاکستان۔ آئیں خوشیاں منائیں۔
    کہ ہمارے صدر سے لے کر نیچے عام ممبر اسمبلی تک سارے کے سارے کتنے پاکباز، نیکوکار، اور باکردار ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں