1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’پاکستان میں بزرگ نوجوانوں سے زیادہ پڑھے لکھے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏4 دسمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG] دنیا میں تعلیم کے لیے سرگرم اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 79 فیصد افراد ناخواندہ ہیں اور شرحِ خواندگی کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں 180ویں نمبر پر ہے۔
    پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اس رپورٹ میں سنہ 2012 میں 221 ممالک میں عوام کی تعلیمی حالت کا جائزہ لیا گیا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ ناخواندہ افراد کی عمر 15 سے 24 برس کے درمیان ہے اور اس عمر کے 72 فیصد افراد پڑھے لکھے نہیں۔
    25 سے 44 برس کے افراد میں ناخواندگی کی شرح 57 اور 45 سے 54 برس کے افراد میں 46 فیصد ہے۔
    پاکستان میں سب سے زیادہ شرحِ خواندگی 55 سے 64 برس عمر کے افراد میں پائی گئی جن میں سے 62 فیصد لوگ تعلیم یافتہ تھے اور ناخواندگی کی شرح سب سے کم 38 فیصد تھی۔
    یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق شرحِ خواندگی کے حوالے سے پاکستان جنوبی ایشیا میں صرف افغانستان اور بنگلہ دیش سے اوپر رہا۔

    [​IMG]
    بلوچستان اور سندھ میں تین سے پانچ برس عمر کے بالترتیب 78 اور 72 فیصد بچے سکول نہیں جاتے

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2012 میں 70 لاکھ طلبہ سکول اور کالج جا رہے تھے جن میں سے 29 لاکھ بچے پرائمری سکول، 26 لاکھ سیکنڈری سکول اور 15 لاکھ کالج یا یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھے۔
    یونیسکو کے مطابق پاکستان میں صرف تین فیصد بچے ہی کالج تک پہنچ پاتے ہیں اور ان میں سے بھی صرف ایک فیصد گریجویشن کر پاتے ہیں۔
    اس کے برعکس پاکستان میں 75 فیصد طلبہ و طالبات نے میٹرک سے قبل ہی تعلیم کو خیرباد کہا اور صوبہ بلوچستان اور سندھ میں تین سے پانچ برس عمر کے بالترتیب 78 اور 72 فیصد بچے سکول نہیں جاتے۔
    خیال ر ہے کہ اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں سنہ 2006 سے 2012 کے درمیان پرائمری سکولوں کی تعداد میں تقریباً 5,000 تک کی کمی کی گئی اور یہ کمی حکومت کی ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت ہوئی۔
    دوسری جانب حکومت خواندگی بڑھانے کی کوششوں سے مخلص ہونے کا دعویٰ بھی کرتی رہی ہے اور صوبہ پنجاب میں تو حکومت نے 100 فیصد خواندگی کے لیے مہم کا آغاز بھی کیا ہے۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/12/131204_unesco_education_pakistan_zs.shtml
     

    منسلک کردہ فائلیں:

    اویس جمال لون نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں