1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’مصنوعی نطفے سے زندگی‘

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از گھنٹہ گھر, ‏24 اگست 2006۔

  1. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ’مصنوعی نطفے سے زندگی‘
    سائنسدانوں نے پہلی بار ثابت کیا ہے کہ جنیس سے حاصل شدہ سٹیم سیل سے نطفہ حاصل کر کے بچہ پیدا کیا جا سکتا ہے۔ اس تازہ ترین تحقیق کی تفصیل ڈیویلپمنٹ سیل نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔
    چوہوں پر تجربے سے حاصل ہونے والی اس معلومات کا فائدہ ان جوڑوں کو ہو گا جو مرد کے بانجھ پن کی وجہ سے بچہ نہیں پیدا کر پا رہے تھے۔ تجربے کے دوران سات چوہے پیدا ہوئے جن میں سے چھ بلوغت تک زندہ رہے۔

    تاہم ان چوہوں کو سانس کی تکلیف اور دیگر کچھ مشکلات درپیش رہیں۔

    جنین سے حاصل ہونے والے سٹیم سیل سے نطفہ پیدا کرنے میں تحفظ کے علاوہ بہت سے اخلاقی سوالات بھی پیدا ہوتے ہیں۔

    سٹیم سیل کی اہمیت یہ ہے کہ انہیں جسم کے کسی بھی ٹیشو کی صورت میں بڑا کیا جا سکتا ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جنین کے ارتقا کے عمل کو سمجھنے کے بعد سٹیم سیل کی مدد سے کئی امراض کا علاج بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

    برطانیہ کی جامعہ نیو کاسل کے پروفیسر کریم اور جرمنی کی ایک جامعہ میں ان کے رفقا نے ایک چوہے کے جنین سے سٹیم سیل حاصل کیئے جو صرف چند روز کا تھا اور ان سیلوں کو ایک تجربہ گاہ میں بڑا کیا۔ خصوصی اوزاروں کی مدد سے وہ کچھ سٹیم سیلوں کو علیحدہ کرنے میں کامیاب رہے جنہوں نےجنین کے طور پر بڑا ہونا شروع کر دیا تھا۔

    پروفیسر کریم نے کہا کہ ’انہوں نے پہلی بار مصنوعی نطفے سے زندگی پیدا کی ہے۔ یہ ہمیں مردوں میں نطفوں کی پیداوار کے عمل کو سمجھنے میں مدد دے گا اور یہ بھی کہ کچھ مردوں میں ایسا کیوں نہیں ہوتا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’ہم اگر یہ سمجھنے میں کامیاب ہو گئے تو ہم مردوں میں بانجھپن کا علاج کر سکیں گے‘۔

    ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں ہر سات میں سے ایک جوڑے کو بچہ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ تقریباً ایک فیصد مرد نطفہ پیدا نہیں کر سکتے جبکہ مزید تین سے چار فیصد مرد کم مقدار میں نطفے پیدا کرتے ہیں۔
     
  2. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    معلومات سے نوازنے کا شکریہ
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی گھنٹہ گھر کا بہت معلوماتی مضمون ہے۔۔۔۔

    اب تو چوہوں سے بڑھ کر اور بھی بہت سے جانوروں پر کلوننگ کی جا رہی ہے۔
     
  4. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت خوب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں