1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

’جارج بش سب سے بڑا دہشت گرد ہے‘

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از سموکر, ‏7 جون 2006۔

  1. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 June, 2006, 08:16 GMT 13:16 PST http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/stor ... a_ra.shtml
    ممتاز مصنف اور سکالر پروفیسر نوم چومسکی کےمطابق امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے نے بھارت کو ایک دو راہے پر لا کھڑا کیا ہے اور اسے اب یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس نے امریکہ کا حواری بننا ہے یا ابھرتی ہوئی ایشیائی طاقتوں کی طرح خود مختاری کا راستہ اپنانا ہے۔
    وہ پیر کو نیو یارک میں اقوام متحدہ میں صحافیوں کی تنظیم سے خطاب کر رہے تھے۔

    پروفیسر چومسکی کہتے ہیں کہ امریکہ نے بھارت کو یہ جوہری معاہدہ اس لیے پیش کیا ہے کہ وسطی ایشیائی ریاستوں میں بڑھتا ہوا باہمی تعاون امریکہ کے لیےخدشات کا باعث ہے اور وہ بھارت کو ان ابھرتی ہوئی ریاستوں سے دور کرنا چاہتا ہے۔

    خاص طور پر جبکہ ان ریاستوں کے مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ کے تیل پیدا کرنے والے ممالک سے بھی تعلقات بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے اس سلسلے میں چین کے سعودی عرب اور وینیزویلا سے تعلقات کی مثال دی۔

    عالمی حالا ت پر تبصرہ کرتے ہوئے پروفیسر چومسکی نےامریکی صدر جارج بش کو ’سب سے بڑا دہشت گرد‘ قرار دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ اور امریکی ذرائع ابلاغ لفظ ’دہشت گرد‘ کا استعمال یک طرفہ کرتے ہیں، جبکہ اگر اس لفظ کا صحیح استعمال کیا جائے تو امریکہ اور اسرائیل، آج کل کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں اور امریکہ اس وقت دنیا میں عالمی قوانین کو سب سے زیادہ توڑنے والا ملک ہے۔
    مشرق وسطیٰ کے مسائل کے ممکنہ حل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ طاقت سے حل نہیں ہوگا بلکہ تب حل ہوگا جب فلسطینیوں کی جائز شکایات دور کی جائیں گی۔
    انہوں برطانیہ اور آئرلینڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ شروع میں برطانیہ نےطاقت سے آئرش ریپبلکن آرمی کو دبانے کی کوشش کی لیکن تشدد اور دہشت گردی کے واقعات بڑھتے ہی گئے مگر جب برطانوی حکومت نے واقعی آئرش آرمی کی شکایات سمجھ کر انہیں دور کرنے کی کوشش کی تو اب حالات بہت بہتر ہیں۔

    پروفیسر چومسکی کا خیال ہے کہ امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر ہنگامہ اس لیے مچا رکھا ہے کہ عراق میں وسیع تباہی کے ہتھیار نہیں ملے اور مشرق وسطٰی، خصوصًا عراق میں اپنے فوجی اڈوں کو مستقل طور پر رکھنے کے لیے امریکہ کو کوئی نیا بہانہ چاہیے تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ اجازت نہیں دیتا، اسرائیل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔

    امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے پروفیسر چومسکی نے کہا کہ بش انتظامیہ نے پوری دنیا، یہاں تک کہ کینیڈا جیسے پرانے اور قریبی دوست کو بھی خود سے دور کر دیا ’جو کہ بڑی بات ہے‘۔

    انہوں نے امریکی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس حکومت کے لیے اپنے شہریوں کے دفاع سے زیادہ اہم بڑی بڑی کارپوریشنوں اور امراء کے مفادات کا دفاع ہے۔

    اسی لیے، بقول پروفیسر چومسکی،نائن الیون کمیشن کی تجاویز کے بر عکس بش انتظامیہ نے کینیڈا کی سرحد پر گارڈ بڑھانے کے بجائے، جو کمیشن کے مطابق سب سے بڑا خطرہ ہے، میکسیکو کی سرحد پر گارڈز میں اضافہ کر دیا ہے۔

    امریکہ میں کام کی تلاش میں غیر قانونی تارکین وطن کی سب سے بڑی تعداد میکسیکو کے راستے داخل ہوتی ہے جبکہ کینیڈا اور امریکہ کی سرحد کافی لمبی ہے اور نائن الیون کمیشن کے مطابق وہاں سے دہشت گردی کے لیے ملک میں داخل ہونا آسان ہے۔

    بین الاقوامی تعلقات میں اقوام متحدہ کے کردار پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئِے انہوں نے کہا کہ جب تک دنیا کی بڑی طاقتیں جیسے امریکہ اور برطانیہ اقوام متحدہ کا احترام نہیں کرتیں، یہ تنظیم کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی حکومت کی پالیسی خود اپنے عوام کی مرضی کے الٹ ہے۔

    ’اگر عوامی جائزوں کو دیکھا جائے توامریکیوں کی ایک بڑی تعداد کا خیال ہے کہ عالمی معاملات میں اقوام متحدہ کو رہنمائی کرنی چاہیے نہ کہ امریکہ کو اور اپریل 2003 سے اکثر امریکی سمجھتے ہیں کہ عراق میں امریکی فوجوں کو اقوام متحدہ کی کمانڈ میں ہونا چاہیے‘۔

    بلکہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایسے امریکیوں کی تعداد کم فرق سے ہی سہی لیکن اکثریت میں ہے جو ویٹو کے حق سے دست بردار ہونے کو تیار ہیں اور ان کا خیال ہے کہ امریکہ کو اقوام متحدہ کے فیصلے نہ بھی پسند ہوں تو انہیں ماننا چاہیے۔

    جبکہ ایک واضح اکثریت اقوام متحدہ کی امن فوج کے لیے مالی امداد بڑھانے کے حق میں ہے۔ پروفیسر چومسکی کی نئی کتاب ناکام ریاستیں ( FAILED STATES حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔
     
  2. ساجد
    آف لائن

    ساجد ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    Re: ’جارج بش سب سے بڑا دہشت گرد ہے

    کسی بھی موٹر کی پائیداری اور اُس کی کارکردگی کا انحصار اُس کی اچھی وائنڈنگ پر ہوتا ہے۔ لیکن جب “بُش“ لُوز ہو جائے اور طرح طرح کے ڈرامے شروع کر دے تو یہ وائنڈنگ ہِیٹ ہو جاتی ہے اور بالآخر “فیلڈ“ جل جاتا ہے۔امریکہ کی موٹر کو بھی اس وقت ایک ٌلُوز بُش“ کا سامنا ہے۔
     
  3. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    درست کہا آپ نے
     
  4. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اس میں کوئی شک نہیں
     
  5. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    بیشک
     

اس صفحے کو مشتہر کریں