1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

۔۔ 2021 میں رزق کیسے بڑھائیں؟؟؟ ۔۔۔۔۔ محمد عمران

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ۔۔ 2021 میں رزق کیسے بڑھائیں؟؟؟ ۔۔۔۔۔ محمد عمران

    رات دھیرے دھیرے اپنے اختتام کی جانب گامزن تھی، ہمارے ہرطرف خاموشی کا راج تھا، ہاسٹل کے لان میں چائے کے سپ لیتے ہوئے میں منتظر تھا کہ وہ کچھ بولے، وہ کسی گہری سوچ میں گم تھا۔ بالاخر خاموشی کو اس نے یہ کہتے ہوئے توڑا کہ چودھری ہمیں انقلاب لانا ہوگا، ہمیں؟ میں نے حیران ہوتے ہوئے سوالیہ انداز میں پوچھا تو وہ بولا، ہاں ہم انقلاب لائیں گے۔ اب وقت آگیا ہےکہ ہم میدان عمل میں اتریں، کیوں کہ اب پشاور کے ہر گھر میں شہید موجود ہے اور اور۔۔۔۔ وہ بولتا چلا گیا۔

    یہ 2009 کا واقعہ ہے ، ملک میں آصف زرداری صاحب کی حکومت تھی، دہشتگردی کے خلاف جنگ عروج پر تھی، پشاور ہٹ لسٹ پر تھا، آئے روز دھماکے معمول بن چکے تھے، علی کا تعلق پشاور سے تھا وہ میرا ہاسٹل میٹ تھا۔ اس کے نزدیک ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کا واحد حل انقلاب تھا، وہ خاموش ہوا تو میں نے پوچھاکہ اگر اللہ چاہیں تو اسی ٹیم کے ساتھ بغیر انقلاب کے حالات ٹھیک کرسکتے ہیں؟ بالکل وہ بے اختیار بولا، اس کا مطلب ہے کہ ہم انقلاب لانے کی بجائے اللہ پاک کو راضی کرلیں کہ وہ جناب آصف علی زارداری کے ذریعے ہی ملک میں امن و امان کو بہتر کردیں، اور اللہ پاک کو راضی کرنے کا سب سے بہتر وقت تہجد ہے۔ آپ کل سے فجر سے ایک گھنٹہ قبل اٹھ کر اللہ کے سامنے رونا شروع کردو، ایک ہفتہ آپ نے یہ عمل اکیلے کرنا ہے، اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئےتو آپ اگلےہفتے سے مجھے بھی جگاو، اور پھر میں منتظر ہی رہا مگر وہ اگلا ہفتہ نہ آیا۔۔۔۔اور انقلاب کہیں ہوا ہو گیا۔ (ایسے انقلابی ہمارے اردگرد ہر جگہ موجود ہوتے ہیں ، یہی وہ انقلابی ہوتے ہیں جو جلسوں کا ایندھن بنتے ہیں)۔

    البتہ یہ ضرور ہوا کہ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت اسلامی جمہوریہ پاکستان نےدہشتگردی کے خلاف جنگ جیت کردنیا کو حیران کردیا۔ آج اللہ رب العزت کے فضل و کرم سےہم دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر ہوچکے ہیں لیکن معاشی میدان میں ہماری زبوں حالی کا یہ عالم ہے کہ وزیر اعظم تک یہ رونا روتے ہیں کہ ان کا اپنی تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا۔ (یادرہے کہ وزیر اعظم کا خاندان صرف دو افراد پر مشتمل ہے، لیکن وہ 300 کینال کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

    اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اگر آپ کی ضرورت 3 کینال ہواور آپ رہتے 300 کینال میں ہوں تو آپ چاہے وزیراعظم کی تنخواہ ہی کیوں نہ لیتے ہوں آپ کا گزارہ نہیں ہوگا۔ اس لیے اپنی چادر دیکھ کر پاوں پھیلائیں۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران معاشی بدحالی کی داستان سناتے ہوئے میزبان نے جب خان صاحب کو بتایاکہ لوگ خودکشیاں کررہے ہیں ، تو وہ بےبسی سے فرماتے ہیں کہ میں کیا کروں۔

    آج کی صورتحال انقلاب کی متقاضی ہے اور انقلاب کے لیے ضروری نہیں کہ عمران خان کو تبدیل کیا جائے، الیکشن ہوں، نئی حکومت آئے، نئے لوگ آئیں ، تب ہی انقلاب آئے گا۔ انقلاب کے لیے ہم اپنے رب کو راضی کرلیں، تو اللہ رب العزت عمران خان کےذریعے ہی معاشی انقلاب لے آئیں گے، بس شرط یہ ہے کہ ہم خود کو بدل لیں، اپنے سوچوں کے دھارے کو بدل لیں، ہم جہاں ہیں ، چاہے کلرک ہی ہیں، عہد کرلیں کہ ہر ممکن طور وسائل یا اختیارات کو درست استعمال کریں گے۔ اور جب الیکشن کا موقع آئے تو نیک اور ایماندار بندے کا انتخاب کیا جائے، چاہے وہ تھانے کچہری میں کام آئے یا نہ آئے۔

    آئیے ہم سب عہد کریں کہ نئے سال میں ہم خود کو اللہ کا بندہ ، تاج دار مدینہ حضر محمد ﷺکا غلام اور سچا پاکستانی سمجھتے ہوئے ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے اسلام کا یا پاکستان کا نقصان ہو۔ تاکہ حشر کے روز ہم سرخ رو ہوسکیں ۔

    اور چلتے چلتےمعاشی خوش حالی کے لیے چند ضروری ، مگر آسان اور تصدیق شدہ اعمال ، مجھے یقین ہےکہ اگر آپ نے یہ کرلیے تو کم ازکم معاشی طور پر آپکو کبھی پریشانی کا سامنا کرنہیں کرنا پڑے گا۔

    کم ازکم 500 بار استغفار ،(عرض کرتا چلوں کہ استغفار پر رزق کا وعدہ کثرت استغفار پر ہے، اور کثرت کی علما نے تعریف کی ہے کہ 300 سے زائد تعداد کثرت میں شامل ہے ۔ علماسے یہ تحقیق میں 2014 میں کرچکا ہوں ) نماز عشاء کے فوری بعد سورہ واقعہ کی تلاوت کو معمول بنا لیں، مجھے یقین ہے کہ آپکو کبھی معاشی تنگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    استغفار پر رزق کا وعدہ قران پاک میں سورہ نوح آئت نمبر 10،11،12 اور سورہ واقعہ کا عمل صحابہ رضی اللہ عنہ کی زندگی سے ثابت ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ 2021 ہمارے لیے ہمارے پیارے پاکستان کے لیے اور سارے عالم کے لیے خوشیوں اور کورونا سے نجات کا سال ثابت ہو۔آمین۔



     

اس صفحے کو مشتہر کریں