1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ کیسی جہاں کی فضا ہو گئی ہے---برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏19 دسمبر 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    @مُحمد سعید سعدی
    ــــــــــ
    یہ کیسی جہاں کی فضا ہو گئی ہے
    زمانے سے رخصت وفا ہو گئی ہے
    -------------
    عبادت میں جب سے لگا دل ہے میرا
    مری دور ساری بلا ہو گئی ہے
    --------
    نہیں خوف دل میں اگر مر بھی جاؤں
    نمازِ محّبت ادا ہو گئی ہے
    --------
    ہوا جب سے ناراض محبوب مجھ سے
    مری زندگی بے مزا ہو گئی ہے
    ---------
    وہ روٹھا ہوا ہے کئی دن سے مجھ سے
    نہیں کچھ خبر کیا خطا ہو گئی ہے
    -----------
    مری زندگی تھی محبّت سے خالی
    محبّت سے اب آشنا ہو گئی ہے
    ------------
    جسے میں نے چاہا مجھے مل گیا ہے
    مری جان اس پر فدا ہو گئی ہے
    -----------
    محبّت خدا کی سمائی ہے دل میں
    مری روح کی یہ غذا ہو گئی ہے
    ----------
    خدا یاد آیا تجھے جب سے ارشد
    ترے دل سے دنیا جدا ہو گئی ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں