1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ کون طائر سدرہ سے ہمکلام آیا

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از راجا نعیم, ‏31 مئی 2006۔

  1. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    یہ کون طائر سدرہ سے ہمکلام آیا
    جہان خاک کو پھر عرش کا سلام آیا
    جبیں بھی سجدہ طلب ہے یہ کیا مقام آیا
    زباں پہ بار خدایا یہ کس کا نام آیا
    <center>کہ میرے نطق نے بوسے مری زباں کے لیے</center>
    خط جبیں ترا ام الکتاب کی تفسیر
    کہاں سے لاوں ترا مثل اور تری نظیر
    دکھاوں پیکر الفاظ میں تری تصویر
    مثال یہ مری کوشش کی ہے کہ مرغ اسیر
    <center>کرے قفس میں فراہم خس آشیاں کے لیے</center>
    کہاں وہ پیکر نوری کہاں قبائے غزل
    کہاں وہ عرش مکیں اور کہاں نوائے غزل
    کہاں وہ جلوہ معنی کہاں ردائے غزل
    بقدرِ شوق نہیں ظرف تنگنائے دل
    <center>کچھ اور چاہیے وسعت مرے بیاں کے لیے</center>
    تھکی ہے فکر رسا اور مدح باقی ہے
    قلم ہے آبلہ پا اور مدح باقی ہے
    تمام عمر لکھا اور مدح باقی ہے
    ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہے
    <center>سفینہ چاہیے اس بحر بیکراں کے لیے</center>
     
  2. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہے

    یہ کون طائر سدرہ سے ہمکلام آیا
    جہان خاک کو پھر عرش کا سلام آیا
    جبیں بھی سجدہ طلب ہے یہ کیا مقام آیا
    زباں پہ بار خدایا یہ کس کا نام آیا
    تھکی ہے فکر رسا اور مدح باقی ہے
    قلم ہے آبلہ پا اور مدح باقی ہے
    تمام عمر لکھا اور مدح باقی ہے
    ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں