1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏25 مئی 2012۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔ بحمد اللہ تعالی اور بفضلِ رسول اکرم :saw: معراج کا مبارک مہینہ شروع ہوا چند اشعار بطور ہدیہ عقیدت بمناسبتِ معراج النبی :saw: ترتیب پاگئے۔
    اہلِ ایمان و محبت کے پیش خدمت ہیں۔

    اللھم صلِ علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم ​

    یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں
    ہُو ا دو با لا جما لِ سِد ر ہ ۔۔ بہشت کو و جد آ رہے ہیں

    تھا حکم جبریل کو ذرا جا !۔ قدومِ احمد کا لے کے بوسہ
    سلام کہنا ، پیام دینا ۔۔ کہ حق تعالیٰ بلا رہے ہیں​

    ا حد کو شوقِ لِقائے احمد ۔ خَلَق بھی دیکھے مقا مِ حا مد
    کہ وقت کوآج کرکےجامد،وہ جاں زمانے کی جارہے ہیں

    لگا کے مازاغ والا کجلا ۔ ہے مُکھ پہ والشمس والا بٹنہ
    جبیں پہ سبحان والا سہرہ ۔ وہ حُسنِ قرآں بنا رہے ہیں​

    بارات معراج کی چلی ہے ۔ سواری بُرّاق کی بنی ہے
    لگام جبریل کو مِلی ہے ۔ زمیں، فلک جگمگا رہے ہیں

    یوں رازِ تلک الرسل کھلے ہیں ۔کہ لاکھوں اقصیٰ میں‌آگئے ہیں
    نبی رُسل صف بہ صف کھڑے ہیں۔ امام تشریف لا رہے ہیں

    فلک فلک پہ ہے خیر مقدم ۔ کہیں براھیم و نوح و آدم
    سلام کی ہے صدا دما دم ۔ ترانے بجتے ہی جارہے ہیں

    فرشتے سارے دُردو پڑھتے ، ہیں حوروغلماں بھی رقص کرتے
    نصیب جاگے ہیں قُدسیوں کے ۔ کہ قاسمِ نور آ رہے ہیں​

    مقامِ سِدرہ ، سواری آئی ۔ تو ٹھہرے جبریل۔دی دہائی
    یہاں سے آگے نہیں رسائی ۔ میرے تو پر جلتے جارہے ہیں

    یہاں دکھائی وہ شانِ نوری ، جو اُن جہانوں میں تھی ضروری
    مٹا کے سب لامکاں کی دوری ، درِ عرش کھٹکھٹا رہے ہیں​

    صدائے صلِّ وسلم آئی ۔ حضور نے یوں‌تدلیّٰ پائی
    نہ قاب قوسین حد بنائی ۔ وہ قربِ اوادنیٰ‌پارہے ہیں


    ہوئی توجہ جو اِتحادی ۔ تو شانِ جمع الجمع عطا کی
    صفاتِ ربی بر ذاتِ عبدی ۔ رنگوں‌پہ رنگ چڑھتے جارہے ہیں​

    کرم ہے امت پہ یہ نبی کا ۔ دیا ہے معراج سے بھی حصہ
    رضا غلاموں کو عرشی جلوے ۔ نمازوں میں وہ دِکھا رہے ہیں



    محمد نعیم رضا ۔
    5 رجب 1433۔25 مئی 2012۔ بروز جمعہ


    گر قبول افتد زہے عزّ وشرف​

    اللھم صلِ علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم ​
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    الحمد للہ رب العالمین ،
    نعیم بھائی رحمت اللعالمین ، سید مرسلین :saw: کی خدمت بابرکت میں ہدیہ درود سلام پیش کرنے پر آپ کو مبارک باد
    دعا ہے کہ آپ کی یہ کاوش آخرت میں آپ کی اور آپ کے پیاروں کیلئے توشہ آخرت بنے اور قرب رسول :saw: کا باعث بنے

    آمین

     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    سبحان اللہ
    نعیم بھائی اللہ تعالی آپ کو محمد مصطفے :saw: سےعقیدت و محبت کے صدقہ میں دین و دنیا میں سرخرو کرے
    آمین
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    ماشاء اللہ نعیم بھائی۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    اللھم صلِ علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
    سبحان اللہ
    جزاک اللہ نعیم بھائی
    ایک ایک لفظ دل میں اترتا ہوا ایمان کو تازہ کرتا ہے
    اللہ تعالی قبول فرمائے اور اس کو آپکے لیے توشہ آخرت بنائے ۔۔۔آمین


    [​IMG]
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    [​IMG]
    بہت خوب نعیم بھائی
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    ماشاءاللہ۔۔۔سبحان اللہ۔۔جزاک اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    نعیم بھائی

    محسن انسانیت کی شخصیت کو بیان کرنے کیلئے عمر بھی کافی نہیں۔ بہرحال آپ کی کاوش قابل تحسین ہے۔

    مجھے اپنی کہی ہوئی نعت ملی تو یہاں پوسٹ کروں گا۔

    جزاک اللہ

    والسلام علیکم
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عاصم محمود
    آف لائن

    عاصم محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏25 دسمبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    بہت خوب .
    اللہ تعالیٰ آپکو جزا عطا کرے . اور مزید محبت عطا فرما؁ے.آمیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    سبحان اللہ ماشاء اللہ کیا بات ہے کہ ۔
    ا حد کو شوقِ لِقائے احمد ۔ خَلَق بھی دیکھے مقا مِ حا مد
    کہ وقت کوآج کرکےجامد،وہ جاں زمانے کی جارہے ہیں
    سبحان اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    اللھم صلِ علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    جزاک اللہ نعیم بھائی!
    ایک ایک حرف عشق میں ڈوبا ہوا۔
    مولا کریم آپ کے سینے میں عشقِ مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شمع ہمیشہ فروزاں سے فروزاں تر کرے۔
    دعا کی درخواست ہے۔
    والسلام مع الاکرام
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. سائل
    آف لائن

    سائل ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2012
    پیغامات:
    44
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    السلام علیکم!
    ا حد کو شوقِ لِقائے احمد ۔ خَلَق بھی دیکھے مقا مِ حا مد
    کہ وقت کوآج کرکےجامد،وہ جاں زمانے کی جارہے ہیں
    ماشاء اللہ ۔بہت خوب نعیم صاحب ۔
    بہت عمدہ وشستہ خیال ہے ۔بہت خوب ۔آپ کے کلام سے محبت کی وادیوں میں بہار آگئی۔
    اللھم زد فزد
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. سائل
    آف لائن

    سائل ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2012
    پیغامات:
    44
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    السلام علیکم!
    ضرور غوری صاحب انتظار رہے گا۔آپ نے بجا فرمایا کہ توصیف ثناء محمد کے لیے ایک عمر تو ہزاروں لاکھوں عمریں بھی کچھ اہمیت نہیں رکھتیں۔مگر
    توفیق دے خُدا تو یہ نعمت بھی کم نہیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    السلام علیکم۔ آپ سب بہن بھائیوں کا بہت شکریہ ۔ جزاکم اللہ خیرا
    گذشتہ دنوں‌میں‌اسی نعت کے مزید کئی اشعار ترتیب پانے کی سعادت مل گئی ۔ اب کل 23 اشعار ہوگئے۔ جو کہ آقائے کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد از بعثت دور کے 23 برس کے ہندسے کی مناسبت رکھتے ہیں۔
    وہ بقیہ اشعار بھی جلد ہی یہاں پیش خدمت کروں گا۔ انشاءاللہ
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    السلام علیکم ۔ مزید نئے اشعار کے ساتھ معراج شریف کی نعت پیش خدمت ہے۔

    اللھم صلِ علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم ​

    یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں
    ہُو ا دو با لا جما لِ سِد ر ہ ، بہشت کو و جد آ رہے ہیں

    ا حد کو شوقِ لِقائے احمد ، خَلَق بھی دیکھے مقا مِ حا مد
    کہ وقت کوآج کرکےجامد،وہ جاں زمانے کی جارہے ہیں​

    خدا نے سبحان کہہ کے ایسا ، زباں پہ ناقد کی قفل ڈالا
    سفر یہ کب ہے نبی کا دعویٰ ، یہ سیر خود ہم کرا رہے ہیں


    تھا حکم جبریل کو ذرا جا ، قدومِ احمد کا لینا بوسہ
    سلام کہنا ، پیام دینا کہ حق تعالیٰ بلا رہے ہیں​

    لگا کے مازاغ والا کجلا ، ہے مُکھ پہ والشمس والا بٹنہ
    جبیں پہ سبحان والا سہرہ ، جناں کا دُولہاسجا رہے ہیں

    بارات معراج کی چلی ہے ، سواری بُرّاق کی بنی ہے
    لگام جبریل کو مِلی ہے جبھی تو اِتراتے جا رہے ہیں​

    خدا کو معراج ایسی بہائی ، رُودادِ اَسرا قرآں بنائی
    جبھی تو وَ النّجم قسم کھائی ، اِذَا ھَویٰ تک سنا رہے ہیں

    یوں رازِ تلک الرسل کھلے ہیں ،کہ لاکھوں اقصیٰ میں‌آگئے ہیں
    نبی رُسل صف بہ صف کھڑے ہیں امام تشریف لا رہے ہیں​

    فلک فلک پہ ہے خیر مقدم ، کہیں براھیم و نوح و آدم
    سلام کی ہے صدا دما دم ، ترانے بجتے ہی جارہے ہیں

    فرشتے سارے دُردو پڑھتے ، ہیں حوروغلمان رقص کرتے
    نصیب جاگے ہیں قُدسیوں کے ، کہ قاسمِ نور آ رہے ہیں​

    رہا ہے جنت میں فیض جاری، عطا کیے حوروں کوصحابی
    جُو اُن کی ملکہ کی آئی باری ، کنیزِ حبشی بنا رہے ہیں


    مقامِ سِدرہ ، سواری آئی، تو ٹھہرے جبریل ،دی دہائی
    یہاں سے آگے نہیں رسائی ، میرے تو پر جلتے جارہے ہیں​

    یہاں دکھائی وہ شانِ نوری ، جو اُن جہانوں میں تھی ضروری
    مٹا کے سب لامکاں کی دوری ، درِ عرش کھٹکھٹا رہے ہیں

    صدائے صلِّ وسلم آئی ، حضور نے یوں‌تدلیّٰ پائی
    نہ قاب قوسین حد بنائی ، وہ قربِ اوادنیٰ‌پارہے ہیں​

    ہوئی توجہ جو اِتحادی ، تو شانِ جمع الجمع عطا کی
    صفاتِ ربی کے ذاتِ عبدی پہ رنگ کتنے چڑھا رہے ہیں​

    لبادہ بشری ہے نوری پیکر ، مگر بلایا ہے ٌعبدٌ کہہ کر
    حقیقتِ مصطفیٰ ہے برتر ، جسے وہ ہم سب چھپا رہے ہیں

    صفات اپنی کے رنگ دے کر، انہیں رؤف و رحیم کہہ کر
    بنا کے جلووں کا اپنے پیکر ، وہ حُسن اپنا دِکھا رہے ہیں ​

    اے ناقدو! تم ہو کیوں جگھڑتے، ذرا قرآں کو بغور پڑھتے
    لقدراہُ سے ہی سمجھتے ، کسے کہاں دیکھے جارہے ہیں

    نہ ناقدوں کو سمجھ لگی ہے، خِرد بھی حیراں بھٹک رہی ہے
    جنہیں‌صدیقی نظر ملی ہے ، وہی تو کچھ راز پا رہے ہیں ​

    ہے کس میں ہمت خدا سے پوچھے، کہاں لے جائے کہاں بٹھائے؟
    قوی و قادر ، حبیب اپنے کو اپنا مہماں بنا رہے ہیں

    کلیم ترسا تھا رَبِّ اَرِنی ، خدا نے فرمایا لَن تَرانی
    حبیب اپنے کی آئی باری ، تو خود بلا کے دکھا رہے ہیں​

    کہا اے موسیٰ‌! نہ ایسی ضد کر ، اب آئے گا حق کا ایک مظہر
    تو اسریٰ کی شب تلک صبر کر، کہ پیاس تیری بجھا رہے ہیں


    کرم ہے امت پہ یہ نبی کا ۔ دیا ہے معراج سے بھی حصہ
    رضا غلاموں کو عرشی جلوے ۔ نمازوں میں وہ دِکھا رہے ہیں​



    محمد نعیم رضا ۔
    5 رجب 1433۔25 مئی 2012۔ بروز جمعہ


    گر قبول افتد زہے عزّ وشرف​

    اللھم صلِ علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم ​
     
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    جزاک اللہ العظیم

    اللہ کریم آپ کے علم ، عمل اور نیکیوں میں برکت عطا فرمائیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. "ابوبکر"
    آف لائن

    "ابوبکر" ممبر

    شمولیت:
    ‏19 نومبر 2011
    پیغامات:
    178
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    اللھم صلِ علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
    سبحان اللہ
    جزاک اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    السلام علیکم۔ ہارون رشید بھائی اور ابوبکر بھائی ۔
    شکریہ ۔ جزاکما اللہ تعالی خیر الجزاء۔
     
  20. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    ایمان افروز نعتیہ کلام پر مبارک باد قبول ہو ۔ سبحان اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    ماشاءاللہ۔۔۔سبحان اللہ۔۔جزاک اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    برادر بھائی اور بےلگام بھائی ۔ حوصلہ افزائی کا شکریہ
    دعاؤں کی درخواست ہے
     
  23. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    ہماری تو چوبیس گھنٹے دعاے آپ کے ساتھ ہیں وہ بھائی ہی کیا بھائی یادوست ہی کیا جو دوست اپنوں کے لیے دعا نا کرسکے انسان کو کم از کم دعا کردنی چاہیے اس میں کو سا خرچا ہوتا ہے دعاپر اور میری تو ہر وقت دعا ہوتی ہے ہر کسی کے لیے کے اے میرے خدا کسی کے ی ایسے مقام پر نا لاےکےکسی کا دشمن کسی کا محتاج ہو
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. اقرا ناز
    آف لائن

    اقرا ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2009
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    سبحان اللہ
    جزاک اللہ نعیم بھائی
    ایک ایک لفظ دل میں اترتا ہوا ایمان کو تازہ کرتا ہے
    اللہ تعالی قبول فرمائے ۔۔۔آمین
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یہ کون سوئے عرش چلے ہیں کہ قدسی خوشیاں منا رہے ہیں

    شکریہ بہنا جی۔
    دعاؤں کے لیے جزاک اللہ خیر۔
    اللہ پاک آپکو اس سے بھی بہتر اجر عطا کرے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں