1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ کس کی طلب ہے، یہ کس کی دعا ہے ۔۔ محمد سمیع اللہ حامد

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    یہ کس کی طلب ہے، یہ کس کی دعا ہے
    یہ ہے کون جو انتخاب خدا ہے

    یہ کس کو ہدایت دی رب العلی نے
    بصد حسرت و یاس شیطاں کھڑا ہے

    یہ ایمان لایا ہے کون آج کے دن
    کہ تکبیر سے گونج اٹھی فضا ہے

    یہ کس نے دی جرات کہ ہر اک مسلماں
    سر عام تبلیغ کرنے لگا ہے

    میاں سے نکالی ہے تلوار کس نے
    کہ بوجہل بھی خوف سے چھپ گیا ہے

    یہ ہجرت کا کس نے کیا ہے ارادہ
    کہ جانے کا اعلان خود کر رہا ہے

    یہ کون آیا ہے اونٹ کی باگ تھامے
    کہ بیت المقدس بھی چشم براہ ہے

    کرامت ہے کس مرد کامل کے خط کی
    کہ دریائے نیل آج تک چل رہا ہے

    یہ کس عدل والے نے درہ ہے مارا
    زمیں تھم گئ زلزلہ رک گیا ہے

    زمانے میں کس کی عدالت کا جھنڈا
    مسلسل فضاوں میں لہرا رہا ہے

    گنے جاتے ہیں کس کے کرتے کے پیوند
    کہ ملبوس کا کپڑا بھی کھردرا ہے

    ہے پتھر کا تکیہ یہ کس حکمراں کا
    یہ کس کے لیے ارض بستر نما ہے

    یہ ہے کس کا پرتو، یہ ہے کس کا نائب
    کہ صدیق جیسی ہی صدق و صفا ہے

    یہ ہے شان کس کی کہ جس راہ گزرے
    تو ابلیس بھی راستہ چھوڑتا ہے

    ہے بیٹی یہ کس کی نبیﷺ کے حرم میں
    کہ خود بھی جو داماد شیر خدا ہے

    کہی منقبت آج حامد نے کس کی
    کہ ہر سمت نام عمر کی صدا ہے

    نبیﷺ کی طلب ہے، نبیﷺکی دعا ہے
    عمر ہے وہ جو انتخاب خدا ہے

    عمر! جس کو کہتے ہیں فاروق اعظم
    عمر! جو مددگار دین خدا ہے

    ملی جس کی آرا کو تائید ربی
    عمر کی بصیرت کا قرآں گواہ ہے

    دیا جس نے ظالم کو پیغام شدت
    جو مظلوم کو مژدہء جانفزا ہے

    فقط ایک چادر کی بھی دے صفائی
    یہ انصاف کی گویا کہ انتہا ہے

    معلم، مفسر، مربی، مجاہد
    خلیفہ ہے عالم ہے اور مقتدا ہے

    نبیﷺکے نواسے سے اصرار کر کے
    غلامی کا پروانہ لکھوا رہا ہے

    عجب زندگی تھی جناب عمر کی
    شہادت کا بھی اک عجب ماجرا ہے

    ہے شہر نبیﷺ میں نبیﷺ کی جو مسجد
    عمر کو اسی میں ہی خنجر لگا ہے

    سعادت ہے اس کی ملی یوں شہادت
    دعائے عمر تھی عطاء خدا ہے

    نبیﷺکے ہیں پہلو میں صدیق سوئے
    وہ پہلوئے صدیق میں سو رہا ہے

    بیاں کون کر پائے گا شان اس کی
    زمینی وزیروں میں جو دوسرا ہے
    ----
    محمد سمیع اللہ حامد

     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں