1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ سب تمھارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏24 اکتوبر 2008۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے
    یہ سب تمھارا کرم ہے آقا(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے
    کسی کا احسان کیوں اٹھائیں کسی کو حالات کیوں بتائیں
    تمہی سےمانگیں گےتم ہی دو گے، تمھارے در سے ہی لو لگی ہے
    عمل کی میرےاساس کیا ہے، بجز ندامت کےپاس کیا ہے
    رہے سلامت بس اُن کی نسبت، میرا تو بس آسرا یہی ہے
    عطا کیا مجھ کو دردِ اُلفت کہاں تھی یہ پُر خطا کی قسمت
    میں اس کرم کےکہاں تھا قابل، حضور کی بندہ پروری ہے
    تجلیوں کےکفیل تم ہو ، مرادِ قلب خلیل تم ہو
    خدا کی روشن دلیل تم ہو ، یہ سب تمھاری ہی روشنی ہے
    بشیر کہیےنذیر کہیے، انھیں سراج منیر کہیے
    جو سر بسر ہے کلامِ ربی ، وہ میرے آقا کی زندگی ہے
    یہی ہے خالد اساس رحمت یہی ہے خالد بنائے عظمت
    نبی کا عرفان زندگی ہے، نبی کا عرفان بندگی ہے
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللھم صلِ علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    جزاک اللہ آزاد بھائی ۔
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ

    صلی اللہ علیہ وسلم
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائ بہت اچھی نعت شیئر کی :mashallah: سبحان اللہ جزاک اللہ
    انتظار کرتے ہیں آپ اور نعت کب شیئر کریں گے :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں