1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ دل کا نگر ہے کہ مدینے کی فضا ہے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از عاطف حسین, ‏5 نومبر 2006۔

  1. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    [font=Arial, sans-serif]
    الہام کی رم جھم ، کہیں بخشش کی گھٹا ہے
    یہ دل کا نگر ہے کہ مدینے کی فضا ہے

    سانسوں میں مہکتی ہیں مناجات کی کلیاں
    کلیوں کے کٹوروں میں تیرا نام لکھا ہے

    گلیوں میں اترتی ہیں ملائک کی قطاریں
    احساس کی بستی میں عجب جشن بپا ہے

    ہے "قریہ ادراک" منور تیرے دم سے
    ہر ساعت خوش بخت جہاں نغمہ سرا ہے

    اب کون حد حسن طلب سوچ سکے گا
    کونین کی وسعت تو تہہ دست دعا ہے

    ہے تیری کسک میں بھی دھمک حشر کے دن کی
    اور یوں کہ میرا قریہ جاں گونج اٹھا ہے

    آیات کے جھرمٹ میں ترے نام کی مسند
    لفظوں کی انگھوٹھی میں نگینہ سا جڑا ہے

    اک بار تیرا نقش قدم چوم لیا تھا
    سو بار فلک شکر کے سجدے میں جھکا ہے

    "یسین" ترے اسم گرامی کا ضمیمہ
    ہے "ن" تیری ، مدح تیری ، تیری ثنا ہے

    "وللیل" ترے گیسوئے رحمت کا تراشہ
    "والعصر" تیری نیم نگاہی کی ادا ہے

    "زم زم" تیرے آئین سخاوت کی گواہی
    "کوثر" ترا سرنامہ دستور عطا ہے

    سورج کو ابھرنے نہیں دیتا ترا "حبشی"
    بے ذر کو "ابو ذر" تری بخشش نے کیا ہے

    اترے گا کہاں تک کوئی آیات کی تہہ میں
    "قرآں" تری خاطر ابھی مصروف ثناء ہے

    اب اور بیاں کیا ہو کسی سے تری مدحت
    یہ کم تو نہیں ہے کہ تو محبوب خدا ہے

    محشر میں ثناء خوان تیرے یوں تو بہت ہیں
    صد شکر میرا نام تجھے یاد رہا ہے

    اے گنبد خضراء کے مکیں میری مدد کر
    یا پھر یہ بتا کون میرا تیرے سواء ہے

    بخشش تیری آنکھوں کی طرف دیکھ رہی ہے
    "محسن" تیرے دربار میں چپ چاپ کھڑا ہے​
    [/font]
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: نعت رسول

    جزاک اللہ! عاطف بھائی!
     
  3. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: نعت رسول

    اے گنبد خضراء کے مکیں میری مدد کر
    یا پھر یہ بتا کون میرا تیرے سواء ہے​


    بہت ہی عمدہ انتخاب ہے ماشااللہ
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: نعت رسول

    سبحان اللہ ۔
    عاطف بھائی ! بہت ہی پیارا کلام ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں