1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ خوشبو مجھے کچھ مانوس سی محسوس ہوتی ہے -- پروفیسر سیّد اقباؔل عظیم

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏23 اپریل 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    یہ خوشبو مجھے کچھ مانوس سیمحسوس ہوتی ہے
    مجھے تو یہ مدینے کی گلی محسوس ہوتی ہے

    یقیناَ یہ گزر گاہ شہنشاہ دو عالم ہے
    فضا میں کس قدر پاکیزگی محسوس ہوتی ہے

    مری بے نور آنکھوں نے چراغوں کی جگہ لے لی
    مجھے اب روشنی ہی روشنی محسوس ہوتی ہے

    رکی جاتی ہیں نبضیں اور قدم تھم تھم کے بڑھتے ہیں
    مجھے اب قربتِ بابِ نبی محسوس ہوتی ہے

    اذانِ صبح دیتا ہے کوئی لحنِ بلالی میں
    یکایک روح میں بالیدگی محسوس ہوتی ہے

    ہوائیں گنگناتی ہیں فضائیں مسکراتی ہیں
    میں کھویا جا رہا ہوں بے خودی محسوس ہوتی ہے

    جہاں میں اب کھڑا ہوں روضہ اقدس ہے یہ شاید
    تڑپ سینے میں آنکھوں میں نمی محسوس ہوتی ہے

    میں کچھ یوں دم بخود ہوں اس دیارِ رنگ و نکہت میں
    کہ اپنی زندگی بھی اجنبی محسوس ہوتی ہے

    جبیں میری عرق آلود ہے احساسِ عصیاں سے
    بہت خوش ہوں مگر شرمندگی محسوس ہوتی ہے

    یہ وہ ارضِ مقدس ہے جہاں کے ذرّے ذرّے میں
    ابھی تک نکہتِ پائے نبیﷺ محسوس ہوتی ہے

    کہیں بدرالدجٰی کے نور سے فانوس روشن ہیں
    کہیں نورالہدٰی کی آگہی محسوس ہوتی ہے

    یہ کس کے شہر میں اقباؔل قسمت مجھ کو لے آئی
    یہاں جو چیز ہے کتنی بڑی محسوس ہوتی ہے
    --------
    پروفیسر سیّد اقباؔل عظیم
     
    Last edited: ‏22 جنوری 2019
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    یہ وہ ارضِ مقدس ہے جہاں کے ذرّے ذرّے میں
    ابھی تک نکہتِ پائے نبیﷺ محسوس ہوتی ہے
     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    یہ کس کے شہر میں اقباؔل قسمت مجھ کو لے آئی
    یہاں جو چیز ہے کتنی بڑی محسوس ہوتی ہے
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
  8. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     
  9. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ خیراً کثیراً
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں