1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ جو وقت ہے گزر جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زنیرہ گل

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏19 مارچ 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یہ جو وقت ہے گزر جائے گا
    طوفان بھی یہ تھم جائے گا
    کہ جو دُھوپ چھاؤں کا کھیل ہے
    یہ بھی بس نظر ہی کا میل ہے
    یہ عدو ہے جس کا نشاں نہیں
    اِسے جھیلنا بھی آساں نہیں
    کچھ تو راستہ نظر آئے گا
    یہ جو وقت ہے گزر جائے گا .........طوفان بھی یہ تھم جائے گا
    مِری آنکھ میں آج گرد ہے
    ہر اک کا خوں آج سرد ہے
    ریزہ ریزہ خواب مرے ہوئے
    جو کھلے ہیں پھول ترے ہوئے
    تُو مگر بتا کدھر جائےگا
    یہ جو وقت ہے گزر جائے گا .........طوفان بھی یہ تھم جائے گا
    یہ جو اتنی طویل شام ہے
    یہ شام عدو کے نام ہے
    مرے آنسوؤں کایہ ظرف ہے
    منجمد ہیں جیسے کہ برف ہے
    کوئی اچھی سی خبر لائے گا
    یہ جو وقت ہے گزر جائے گا .........طوفان بھی یہ تھم جائے گا
    مری تشنگی کو بڑھاتی ہے
    یہ جو آگ دل کو جلاتی ہے
    نہ جانےیہ کیسی ہوا چلی
    جو خوشیوں کو بھی بہا چلی
    جو مرجھایا ہے نکھر جائےگا
    یہ جو وقت ہے گزر جائے گا .........طوفان بھی یہ تھم جائے گا
    مری سانس بھی گر آلودہ ہیں
    تری نفرتیں جو بے ہودہ ہیں
    نکلے دل سے ایسی دعا خدا
    کہ ایسی چلےکوئی ہَوا خدا
    جو گرا دے پیڑ غرور کے
    بجادے سُر جو سرور کے
    ان دعاؤں میں اثر آئےگا
    یہ جو وقت ہے گزر جائے گا .........طوفان بھی یہ تھم جائے گا
    وہ جو راستےبے یقین تھے
    جو قدم مرے بے زمین تھے
    جن کی منزلوں کے نشاں نہ تھے
    جن کے خواب بھی کچھ عیاں نہ تھے
    وہ نشاں بھی اب نظر آئے گا
    یہ جو وقت ہے گزر جائے گا .........طوفان بھی یہ تھم جائے گا
    وہ نشانِ پا جو ملیں کبھی
    یہ پھول پھر سے کھلیں کبھی
    یہ جو چند قدم کے ہیں فاصلے
    جو جدا ہیں دل پھر سے آملے
    پھر سے یہ چمن مسکرائےگا
    یہ جو وقت ہے گزر جائے گا .........طوفان بھی یہ تھم جائے گا
    نہ ہو خوف میرے وجود سے
    گر ڈرے فقط تو معبود سے
    نہ ادھر کا ہو نہ اُدھر کا ہو
    وہ شریک مِیرے سفر کا ہو
    موسمِ بہار جب آئے گا
    یہ جو وقت ہے گزر جائے گا .........طوفان بھی یہ تھم جائے گا

    زنیرہ گلؔ
    [​IMG]
     
    ماریہ نور اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    حالاتِ حاضرہ پر ایک خوبصورت کاوش۔۔۔ہم سامنے کے بھیانک واقعات سے آنکھیں کیوں چُرائیں:
    یہ جو وقت ہے گزر جائے گا۔۔۔طوفان بھی یہ تھم جائے گا۔۔۔۔ان شاء اللہ!
    پرور دگارسب کو خیر وعافیت سے رکھے ،رب کریم تو ہم سب پر اپنا کرم فرما ،آمین ثم آمین!
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین

    اللہ آپ کو جزائے خیر دے
    بہت بہت شکریہ
     
  4. ماریہ نور
    آف لائن

    ماریہ نور ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2020
    پیغامات:
    89
    موصول پسندیدگیاں:
    57
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست کلام
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ماریہ نور
    آف لائن

    ماریہ نور ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2020
    پیغامات:
    89
    موصول پسندیدگیاں:
    57
    ملک کا جھنڈا:
    ان شاءاللہ
    آمین
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ
    اللہ آپ کو جزائے خیر دے
     
    ماریہ نور نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بیٹی مجھے انتہائی خوشی ہوتی ہے آپ کا کلام پڑگ کر ۔ابھی کل بات جب میں نے آپ کو عروض کے متعلق بتایا تھا اور اب آپ اتنا جاندار کلام لکھتی ہیں۔ میں نے دیکھ لیا تھا کہ آپ میں صلاحیت تو ہے بس الفاظ کو پابندِ وزن و بحر کرنے کی ضرورت ہے۔اور آپ نے بڑی جلدی سیکھ لیا،اللہ آپ کے الفاظ اور جذبات کو اور جلا بخشے
     
    ماریہ نور اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ
    محترم آپ کی تشریف آوری ان ٹوٹی پھوٹی لڑیوں پر ناچیز کے لیے باعث مسرت و انبساط ہے اور آپ کی جواہر سخن وری ہمارے واسطے در نایاب کا درجہ رکھتے ہیں آپ نے جو محبت نچھاور کی ہے اس کی شیرینی کی بدولت آج طالب علمی میں لسان لطیف کی آمیزش سے محظوظ ہو رہی ہوں جو آپ کی عنایت کا ثمر ہے
    شکریہ
     
    ماریہ نور نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں