1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہودی سے مسلمان ہونےوالےسکالر محمد اسد کا اعزاز

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏17 مارچ 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہودیت سے اسلام قبول کرنے والے معروف اسلامی سکالر محمد اسد کا اعزاز

    آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں اقوام متحدہ کے یورپین ہیڈ کوارٹر کے دفاتر کے عین سامنے واقع ایک میدان کو یہودیت سے اسلام قبول کرنے والےمعروف سکالرمحمد اسد کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ جس کا مقصد اسلام اور مغرب کے مابین مکالمت کو فروغ دینا اور دونوں اقوام کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

    ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں باقاعدہ طور پر اس میدان کو محمد اسد کے نام سے منسوب کیا گیا۔ یوں نہ صرف آسٹریا بلکہ مغربی یورپ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ٹریفک ایریاکو کسی مسلمان شخصیت سے منسوب کیا گیا ہو۔ اس تقریب کے موقع پر اعلی سرکاری شخصیات کے ساتھ محمد اسد کے بیٹے طلال اسد اور پاکستانی سفارت کار محمد شہباز بھی شامل تھے ۔

    محمد اسد کی زندگی پر طائرانہ نظر


    leopold wesis جو بعد ازاں ایک معروف اسلامی سکالر محمد اسد کےنام سےجانے جاتے ہیں ، سن انیس سو میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ محمد اسد کے والد یوکرائین سے ہجرت کر کے ویانا آباد ہوئے ۔ محمد اسد نے اپنی ابتدائی زندگی ویانا میں بسر کی تاہم نوجوانی میں ویانا کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ گئے۔

    جب اسد بائیس سال کے تھے تو ان کے ماموں Dorian Feigenbaum نے انہیں یروشلم آنے کی دعوت دی ۔ جو اس وقت معروف نفسیات دان سگمنڈ فرائیڈ کے شاگرد تھے۔

    یروشلم میں قیام کے دوران ہی اسد نےسن انیس سو تیئس میں فرینکفرٹر زائی تنگ میں بطور رپورٹر کام شروع کیا جس کے نتیجے میں انہیں مشرق وسطی میں کئی نئی جگہوں پر جانے کا موقع ملا۔ سن انیس سو چھبیس میں اسد قاہرہ گئے جہاں ان کی ملاقات اسلام کی معروف سکالر شیخ مصطفی سے ہوئی ا ور کہا جاتا ہے کہ یہی اسد کا اسلام کے ساتھ براہ راست رابطہ بنا۔ اور بعد ازاں اسی سال اسد نے اسلام قبول کیا اور پھر شام ، عراق، کردستان، ایران اور سنٹرل اشیا کے کئی ممالک گئے اوردین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوتے چلے گئے ۔

    علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ سے ملاقات

    اس وقت برصغیر پاک و ہند میں اسد کی ملاقات علامہ اقبال سے ہوئی اور انہی کے مشورے پر اسد نے وہاں رہنے کا فیصلہ کیا اور قیام پاکستان میں اپنا فعال کردار ادا کیا۔ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے پہلے سفیر مقرر ہوئے۔ لیکن اپنی ادبی اور مذہبی زندگی کی تکمیل کے لئے انہوں نے سفیر کا عہدہ چھوڑ دیا ۔
    محمد اسد کی شہرہ آفاق کتابوں میں روڈ ٹو مکہ سب سے زیادہ مقبول ہوئی۔ انہوں نے قران کا انگریزی ترجمہ بھی کیا۔ اور مکمل تفسیر بھی تصنیف کی۔


    اپنی زندگی کے آخری دن انہوں نے یورپ میں گزارے ۔ ان کا انتقال سن انیس سو بانوے میں، جنوبی سپین کے شہر اندلس میں ہوا، اور اسد کو ملاگا کے مسلمان قبرستان میں دفن کیا گیا۔

    حوالہ : ڈوئچے ویلے۔
     
  2. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جزاک اللہ نعیم بھائی بہت خوب ماشاء اللہ آپ نے ایک اچھا مضمون دیا پڑھنے کے لیے اور ایک مسلم کے بارے میں اچھی معلومات دیں جزاک اللہ
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ انجم رشید بھائی ۔ :a191:
     
  4. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی علامہ محمد اسد سے پہلا تعارف بزریعہ اردو اخبار روز نامہ جنگ کے معروف کالم نگار، جناب ارشاد احمد حقانی کے توسط سے ہوا۔ سو ان کے بارے جاننے کا اشتیاق اس وقت سے اب تک تھا۔۔۔۔آپ کا شکریہ کہ اس تشنگی کا کچھ سامان کیا۔ اللہ تبارک تعالی آپ کو جزائے خیر دے۔ :dilphool:
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب خان بھائی ۔
    پسندیدگی اور محبتوں کا شکریہ ۔
    بدقسمتی سے ہمارا قومی رویہ کچھ ایسا بن چکا ہے کہ منفی پہلوؤں کو بہت جلد اجاگر کرتے ہیں جبکہ مثبت اور قابلِ فخر امور کو بیان کرنے سے ہچکچا کر یا صرفِ نظر کرکے گذر جاتے ہیں۔
    حالانکہ ہمیں مثبت موضوعات اور اخبار بھی ایک دوسرے تک پہنچانے چاہئیں۔
     
  6. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    بہت شکریہ نعیم بھائی
     
  7. مسلم پاور
    آف لائن

    مسلم پاور ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اپریل 2009
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماشائ اللہ
    زندگی رہی تو اسکی قبر پر ضرور فاتھہ پڑھین
    اللہ تعالی اسکےدرجات کو بلند فرمایے آمین
    :flor:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں