1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از سیف, ‏1 مارچ 2008۔

  1. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    یو ٹویب تک رسائی اس وقت ناممکن ہو گئی تھی جب پاکستان نے اپنی حدود میں یو ٹیوب پر مبینہ طور پر موجود اس مواد تک رسائی کو روکنے کی کوشش کی جو اس کے مطابق ’توہین آمیز‘ تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سائٹ تک رسائی میں رکاوٹ اس ہارڈ وئر کے ذریعے ڈالنے کی کوشش کی گئی جس کے ذریعے سائٹ تک رسائی کا رخ مؤثر طور پر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن پاکستان نے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ وہ معاوضے کے بغیر ویڈیو کے ٹکڑے دکھانے والی ویب سائٹ، یو ٹیوب کی عالمی بندش کا ذمہ دار تھا۔


    پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ کہیں اور کی جانے والی ’گڑ بڑ‘ کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، پی ٹی اے کے سربراہ شہزادہ عالم ملک نے خبر رساں ادارے اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم ہیکر نہیں ہیں۔ ہم ایسا کیوں کریں گے‘۔


    مذکورہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کے احکامات گزشتہ ہفتے پی ٹی اے کے پشاور آفس سے جاری کیے گئے تھے تا کہ وہ ویڈیو نہ دیکھی جا سکے جو حکومت پاکستان کے خیال میں انتہائی ’توہین آمیز‘ مواد پر مبنی تھی۔ نیٹ پر ہونے والی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے ادارے رینیسیس کے مطابق یو ٹیوب تک رسایی میں گڑبڑ اس وقت ہوئی جب پاکستان ٹیلی کام نے یہ کوشش کی کہ ایک ویڈیو دیکھی نہ جا سکے۔ بنیادی طور پر پاکستان ٹیلی کام نے یو ٹیوب کی طرف سے دیے گئے کچھ نیٹ ایڈریس حاصل کر لیے لیکن ان پتوں کے لیے جو راستہ تجویز کیا گیا وہ عام طور پر ٹریفک کی رسائی کو ممکن بنانے ہارڈ وئرز اور روٹرز کے ذریعے حاصل کی جا سکنے والی رفتار سے زیادہ تیزتر تھا۔

    پاکستان ٹیلی کام نے پتے کی اس تبدیلی سے ان روٹرز کو بھی آگاہ کر دیا جو اس کے ایک شریک پی سی سی ڈبلیو کے استعمال میں تھے۔ روٹرز ہر وقت جلد از جلد رسائی کے لیے تیز ترین طریقے کی تلاش میں رہتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پی ٹی اے کے متعین کردہ راستے کی خبر بہت سے دوسرے روٹرز تک بھی پھیلنے لگی۔ اگرچہ پاکستان یو ٹیوب کے کچھ پتوں تک رسائی کو روکنا چاہ رہا تھا لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ یو ٹیوب تک رسائی حاصل کرنے والوں کی اکثریت آخرِ کار ایسی جگہ پہنچنے لگے جہاں کچھ بھی نہیں تھا۔

    رینیسیس کے مارٹن براؤن نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ’اگرچہ یہ طے کرنا انتہائی دشوار ہے کہ در حقیقت اس ہائی جیکنگ کے نتیجے میں نیٹ کا کتنا نظام متاثر ہوا لیکن ایک اندازے کے مطابق دو تہائی سے کچھ زیادہ حصہ ضرور متاثر ہوا‘۔ یہ مسئلہ اتوار کو کوئی دو گھنیٹے تک جاری رہا اور اس کے بعد اس پر قابو پا لیا گیا۔ لیکن پاکستان میں یو ٹیوب تک رسائی منگل کو اس وقت ممکن ہو سکی جب مبینہ توہین آمیز ویڈیو ہٹا دی گئی۔
     
  2. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    یو ٹیوب سے پابندی تو عرصہ ہوا ہٹا دی گئی ہے
     
  3. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    آپ کی معلومات درست ہیں راجہ صاحب یہ خبر پرانی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں