1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یونہی تو نہیں مجھکو ہیں محبوب یہ آنسو

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از طارق اقبال حاوی, ‏4 مئی 2021۔

  1. طارق اقبال حاوی
    آف لائن

    طارق اقبال حاوی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 جنوری 2021
    پیغامات:
    28
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    یونہی تو نہیں مجھکو ہیں محبوب یہ آنسو
    سدا رہتے ہیں تیرے ہجر سے منسوب یہ آنسو

    مے سے بھی کہیں بڑھ کر، مجھے مخمور رکھتے ہیں
    پسندیدہ ہے ان دنوں میرا مشروب یہ آنسو

    تمھارے ذکر ہو تو راز سارے کھول دیتے ہیں
    میری آنکھوں میں رہتے ہیں، کہاں مجذوب یہ آنسو

    کسی کی راہ کو تکتے، جب آنکھیں خشک ہو جائیں
    تو لے جانا مجھ سے تم، جو ہوں مطلوب یہ آنسو

    نہیں یہ رائیگاں جاتے، اگر دل سے بہائےہوں
    سکھاتے ہیں عشاقوں کو بہت اسلوب یہ آنسو

    حاوی اب یہ سوچا ہے،کہ بہنے دوں نہ آنکھوں سے
    ڈھال کر شعروں میں انکو، کروں مکتوب یہ آنسو
    (طارق اقبال حاوی)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں