1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یونس خان نے کپتانی ٹھکرایا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏18 اگست 2011۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یونس خان نے کپتانی ٹھکرایا

    مکافات عمل:یونس کی قیادت کے خلاف سازش کرنے والے پلیئر ٹیم سے باہر
    کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ میں سازشوں کی طویل تاریخ ہے۔ سابق کپتان اور ممتاز بیٹسمین یونس خان ان دنوں دوستوں کی محفلوں میں یہ کہتے ہوئے سنے گئے ہیں کہ مجھے ہٹانے والے سات کے سات کرکٹرز مکافات عمل سے گزر کر پاکستان کرکٹ کے منظر سے غائب ہو چکے ہیں جبکہ یونس خان اب بھی پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔ یونس خان کو قیادت سے ہٹانے کی سازش کرنے والے تمام سینئر پلیئرز دو سال سے کم وقت میں منطقی انجام کو پہنچ گئے۔ اس خبر کو بریک کرنے کا اعزاز بھی جنگ کو حاصل ہوا تھا کہ یونس خان کو قیادت سے ہٹانے کیلئے سات سینئر کھلاڑیوں نے قرآن پر حلف لیا تھا۔ پاکستان کرکٹ میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں کہ کپتان کو ہٹانے کیلئے کھلاڑیوں کے گروپ میں اتحاد کیا جاتا رہا۔ دباؤ میں آکر کھلاڑی کپتانی سے علیحدہ ہوتے رہے۔ یونس خان نے اس واقعے کے چند ماہ بعد ابوظبی دبئی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتانی چھوڑ دی تھی۔ یونس خان کے قریبی دوست دعویٰ کرتے ہیں کہ اسٹار بیٹسمین دوستوں کی محفل میں اس بات کا برملا اظہار کرتے ہیں کہ میرے خلاف سازشیں کرنے والے اللہ کی طرف سے مکافات عمل کی وجہ سے انجام کو پہنچ گئے۔ اکتوبر 2009 میں جوہانسبرگ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین محمد یوسف کی قیادت میں سازش کرکے سات کھلاڑیوں نے قرآن پر حلف اٹھایا کہ وہ یونس خان کو کپتانی سے ہٹانے کیلئے متحد ہوں گے۔ حلف اٹھانے کے لئے جو قرآن پاک استعمال کیا تھا وہ یونس خان نے پاکستان ٹیم کے ٹرسیز ڈیوڈ دائر کو انگریزی ترجمے کے ساتھ تحفے میں دیا تھا۔ کھلاڑیوں کا موقف تھا کہ کپتان یونس خان گراؤنڈ میں سینئر کرکٹرز سے بدتمیزی کرتے ہیں۔ کئی بار وہ حدود سے تجاوز کرجاتے ہیں۔ اس سازش کے ایک اور مرکزی کردار قومی ٹیم کے سابق منیجر میاں یاور سعید بھی بتائے جاتے ہیں۔ یونس خان کی قیادت میں پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں شکست ہوئی تھی۔ یونس خان کے قریبی ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کم گو یونس خان کے دل میں ساتھی کھلاڑیوں کی اس حرکت کے باوجود بدگمانی نہیں ہے وہ خاموشی سے اپنی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ کئی کھلاڑیوں کے برعکس ان کے میڈیا میں تعلقات نہیں ہیں۔ وہ کراچی میں شہر سے دور اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں اپنے محدود دوستوں اور فیملی کے ساتھ خاموش زندگی گزارتے ہیں۔ یونس خان کا اوڑھنا بچھونا اہل خانہ اور کرکٹ ہے۔ 33سالہ یونس خان 67ٹیسٹ، 223 ون ڈے انٹرنیشنل اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے 2009 میں لارڈز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔
    بشکریہ روزنامہ جنگ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں