1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یوم دفاع مبارک ہو

'خوش آمدید' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏6 ستمبر 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  2. مونا
    آف لائن

    مونا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2010
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: یوم دفاع مبارک ہو

    آمین ۔۔۔۔۔۔۔
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوم دفاع مبارک ہو

    [​IMG]
    [BLINK]اہل وطن کو یوم دفاع مبارک ہو[/BLINK]

    [​IMG]
    چھ ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا دن جس کا ذکر ساری قوم سر اٹھا کرکرتی ھے ۔ یہ دن ھے ان نوجوانوں کے نام جنھوں نے اپنی قوم کا دفا ع کیا اپنی جانوں کی قربانی دی ان سب نوجوانوں کے نام جنھیں قومی اعزاز سے نوازا گیا وہ جو بے نام شہید ھوئے ۔ بے نام اس لحاظ سے انھیں کسی اعزاز سے نوازا نہیں گیا مگر انھوں نے اپنی مٹی کے قرض اتار دیا ان غازیوں کے نام جو سرحدوں کی حفاظت کے لیے لڑےان شہیدوں کے جذبے کو سلام - ان سب غازیوں کو سلام جو اپنی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے لڑے جانیں نچھاور کیں اپنے جذبات کا اظہار شاید میرے پاس الفاظ نہیں

    [​IMG]

    [​IMG]
    موج بڑھے یا آندھی آئے ، دیا جلائے رکھنا ہے
    گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں ، گھر تو آخر اپنا ہے

    بال بکھیرے اُتری برکھا ، رُوپ لٹاتا چاند
    کیا پل بھر کو اٹھی آندھی ، تارے پڑ گئے ماند
    رات کٹھن یا دن ہو بوجھل
    رات کٹھن یا دن ہو بوجھل ، ہنستے گاتے چلنا ہے
    گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں گھر تو آخر اپنا ہے

    لہروں لہروں اترا سورج ، بستی بستی رُوپ
    جاگ اٹھے تیرے موتی مونگے ، ناچ رہی کیا دھوپ
    ناؤ بڑھا ، پتوار اٹھا
    ناؤ بڑھا ، پتوار اٹھا
    ناؤ بڑھا ، پتوار اٹھا کے سات سمندر مچنا ہے
    گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں گھر تو آخر اپنا ہے

    [​IMG]
     
  5. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوم دفاع مبارک ہو

    تمام اہل وطن کو یوم دفاع مبارک ہو
    میں نے کافی عرصی پہلے ایک نظم پڑھی تھی 1965 کے حوالے سے لیکن اب صرف ایک بند ہی یاد آ رہا ہے
    ہندوستانی سپاہی کی فریاد
    میں تو ماتا بھاگ آیا ہوں محاذ جنگ سے
    ان کا لشکر تھا کی کوئی لشکر جرار تھا
    مورچہ ہر اک ان کا چین کی دیوار تھا
    ہر سپاہی لڑنے مرنے کے لیے تیار تھا
    ان سے لڑنا اصل میں سر پھوڑنا تھا سنگ سے
    میں تو ماتا بھاگ آیا ہوں محاذ جنگ سے
     
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوم دفاع مبارک ہو

    اے راہِ حق کے شہیدو

    اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو
    تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
    اے راہِ حق کے شہیدو

    لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو
    وہ شعلے اپنے لہو سے بجھا دیے تم نے
    بچا لیا ہے یتیمی سے کتنے پھولوں کو
    سہاگ کتنی بہاروں کے رکھ لیے تم نے
    تمہیں چمن کی فضائیں سلام کہتی ہیں

    اے راہِ حق کے شہیدو

    چلے جو ہو گے شہادت کا جام پی کر تم
    رسولِ پاک نے بانہوں میں لے لیا ہو گا
    علی تمہاری شجاعت پہ جھومتے ہوں گے
    حسین پاک نے ارشاد یہ کیا ہو گا
    تمہیں خدا کی رضائیں سلام کہتی ہیں

    اے راہِ حق کے شہیدو

    جنابِ فاطمہ جگرِ رسول کے آگے
    شہید ہو کے کیا ماں کو سرخرو تم نے
    جنابِ حضرتِ زینب گواہی دیتی ہیں
    شہیدو رکھی ہے بہنوں کی آبرو تم نے
    وطن کی بیٹیاں مائیں سلام کہتی ہیں

    اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو
    تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
    اے راہِ حق کے شہیدو
    اے راہِ حق کے شہیدو
     
  7. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوم دفاع مبارک ہو

    6 ستمبر 1965 کو میں تقریباً 8 سال کا تھا ظاہر ہے لڑکپن کے دَن تھے
    اُن دَنوں ہماری قؤم میں جو جذبہ پایا جاتا تھا اُس کے دھُندھلے دھُندھلے نقُوش ابھی تک ذہن میں
    محفُوظ ہیں غالبن ہر گھر میں مورچہ کھودنے کا حُکم تھا ایل ٹائپ زیڈ ٹائپ ! مگر مُجھے نہیں یاد کہ
    میں نے اُن کا اَستعمال بھی دیکھا ہو!
    جب ہمارے جیسے بچّے خطرے کا سائرن بجتے ہی باہر بازاروں میں آکر جوش میں اُچھلنا کُودنا
    شُروع کردیتے اور ہمیں روکتا بھی کوئی نہ، تووہاں بڑوں کا کیا حال ہوتا ہو گا
    چُناچہ مورچے کھُدے کے کھُدے ریہہ گئے
    ہاں جب خطرہ ٹل جانے کا سائرن بجتا تب ہم بچّے اُن میں کھیلنے چلے جاتے
    مگر ہمارے کان باہر ہی لگے رہتے کہ ابھی سائرن بجے گا یا کوئی جہاز گُزرے گا
    اور جب کسی جنگی جہاز کو گُزرتے دیکھنے کا مؤقع مَلتا تو ہم جوش میں ہاتھ اُوپر اُٹھاکر ایسے اُچھلتے کہ جیسے
    دُشمن کے جہاز کو ہاتھوں سے پکڑنا ہمارا فرضِ اوّلیں ہو
    اُس کے بعد مورچے میں جا کر اُس واقعے پر ایسے بحس و تکرار ہوتی جیسے دُنیا میں سب سے بڑے دانِش ور
    اِس مورچے میں اِکٹھّے ہو گئے ہیں
    ریڈیو پر خبریں سُننے کے لیے لوگوں کا جمِ غفیر اِکٹھّا ہو جاتا
    نیوز کاسٹر بڑی دبنگ آواز والے تھے جنگ کی خبریںسُنتے ہوئے اِتنا سنّاٹاہوتا
    کہ مانو صِرف ریڈیو ہی بج رہا ہے شور اُس وقت اُٹھتاجب نیوز کاسٹر، دُشمن کے کَسی نُقسان کا پتہ دیتا
    اُس کے بعد ہم کِسی بزُرگ کو روک کر پُوچھتے ،،چاچاجی ساڈی فوج کل نُوں دِلی اپڑ جاوے گی؟
    اور وہ ہنس کر کہتے ،،اوئے دِلی دا کُجھ پتہ جے،،،؟ اور پھر سارے دانشور اِکٹھّے ہو کر دِلّی کو اپنے اپنے
    حِساب سے گھُمانا شروع کر دیتے ۔۔۔ہائے یارکیا سُہانے دَن تھے؟
     
  8. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوم دفاع مبارک ہو

    تمام اہل وطن کو یوم دفاع مبارک ہو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں