1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یوسف ثانی صاحب کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏15 اکتوبر 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم محترم یوسف جی !

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔ :dilphool:

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟



    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. یوسف ثانی
    آف لائن

    یوسف ثانی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔ :dilphool:
    ؔ وعلیکم السلام :a191:
    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔
    ؔ اتنی جلدی امتحان میں مبتلا کردیا ۔ چلیں کوشش کرتا ہوں پرچہ حل کرنے کی

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    ؔ نمبر یکساں کیوں ہیں؟ عقل سے نقل کی اجازت ہے نا ؟

    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے]
    ؔ مگر کتنے ؟

    1۔پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    ؔ یہ نام آپ کو مکمل نہیں لگتا؟ میں نے خود رکھا ہے۔ یعنی یہ میراقلمی نام ہے

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    ؔ لقب کیوں بتلائوں ؟

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    ؔ مجھ جیسے اولڈ از گولڈ بوائے کو کیوں نہیں؟ نصف صدی کا قصہ ہوں ۔ ۔ ۔

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    ؔ کراچی پاکستان ( آپ کا تعلق بی بی نادرہ سے تو نہیں؟ (

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    ؔ پڑھا لکھا ہوں۔ یعنی پڑھ بھی سکتا ہوں اور لکھ بھی ، لکھنے کے لئے پڑھنا سیکھا
    اور پڑھنے کے لئے لکھنا

    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    ؔ ان کے کن کے ؟ لکھنا پڑھنا اور پڑھنا لکھنا

    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    ؔ آپ کا تعلق انکم ٹیکس سے تو نہیں؟

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    ؔ اگر بہت زیادہ خطناک ہوں تو؟

    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    ؔ غلطی سے ہوگیا۔ نیٹ گردی کا عادی مجرم ہوں، یہ اسی جرم کی سزا ہے:hathora:

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    1۔ پرچہ کٹوانا ہو یا پرچہ دینا، یہ شرفاء کا شیوہ نہیں
    2۔ یہ عمل یعنی پرچہ حل کرنا ایک غیر ادبی عمل ہے
    3۔ تیسری وجہ پرچہ حل کرتے کرتے حسب عادت بھول گیا
    :Z14:
     
  3. اسداللہ شاہ
    آف لائن

    اسداللہ شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    130
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    اچھا بے وقوف بنایا
     
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    یوسف ثانی جی ایسے گھماؤ پھراؤ تعارف کے لیے شکریہ:n_thanks:
    اور ہماری اردو پہ ایک بار پھر سے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید:flor:
     
  5. یوسف ثانی
    آف لائن

    یوسف ثانی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    اور آپ بن گئے :a150:
     
  6. یوسف ثانی
    آف لائن

    یوسف ثانی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    سوالات بھی تو گھماؤ پھراؤ والے ہی تھے نا اسی لئے ۔ ۔ ۔
    ایک بار پھر :a191:
     
  7. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    یوسف صاحب جاندار تعارف کا شکریہ ۔۔۔۔۔
    ہماری اُردو سے ناطہ جڑنے پے مبارکباد وصول کریں۔۔۔
    آپ کی طرف سے اچھے موضوعات کا انتظار رہے گا۔۔۔ویسے مجھے انتظار اچھا نہیں لگتا۔۔۔۔مگر ہزاروں خواہشیں ایسی۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    یوسف ثانی آپ کے بارے ان تمام سوالات کو پڑھ کے بھی آپ کے بارے جاننے کی تشنگی برقرار رہی۔۔۔۔۔بہرحال ابھی تو ابتدائے بزم ہے۔۔۔۔سو امید ہے کہ آپ کی تحریروں‌سے آپ کے بارنے کچھ مزید جاننے کاموقع ضرور ملے گا۔
     
  9. یوسف ثانی
    آف لائن

    یوسف ثانی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    آپ کا انتظار شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔ قرآن و حدیث سیکشن میں منفرد دھاگے آپ سب کی نذر ہیں۔
     
  10. یوسف ثانی
    آف لائن

    یوسف ثانی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    یہ لیجئے آپ سب کی تشنگی دور کرنے کا سامان کئے دیتے ہیں۔ حفیظ جالندھری مرحوم نے جو بات اپنی شاعری کے حوالے سے کہی تھی، معمولی ترمیم کے ساتھ اپنے بارے میں یوں کہہ سکتا ہوں کہ ۔۔۔۔نصف صدی کا قصہ ہوں دوچار برس کی بات نہیں ع :237:

    نیٹ فورم کی دنیا میں تب سے ہوں، جب سے پاکستان نیٹ ورلڈ میں داخل ہو اہے۔ ویسے لکھنے لکھانے کا سلسہ اس سے بھی پرانا ہے۔ ادب و صحافت کا طالب علم ہوں۔ صحافت میں خبر نویسی کے علاوہ کبھی کالم نویسی بھی کیا کرتا تھا اور ادب میں انشائیہ نگاری ، خاکہ نگاری اور طنز و مزاح میرا پسندیدہ شعبہ رہا ہے۔ (طنز و مزاح کے نمونے آپ کو یہاں بھی جا بجا نظر آ تےرہیں گے ان شا ءاللہ (انشائیوں کا مجموعہ "یوسف کا بکا جانا" بھی شائع ہوچکا ہے۔ پاکستان کے تمام بڑے اخبارات و جرائد میں وقتا" فوقتا" لکھتا رہا ہوں۔ پاکستان پریس انٹر نیشنل، پی پی آئی نیوز ایجنسی اور روزنامہ جنگ لندن کے علاوہ بھی دیگر ادبی و صحافتی اداروں سے وابستگی رہی ہے۔تاہم ادب و صحافت کبھی بھی میرا ذریعہ روزگار نہیں رہا۔ پیشہ کے اعتبار سے کیمیکل ٹیکنالوجسٹ ہوں۔
    گذشتہ پانچ برسوں سے اپنے لکھنے لکھانے کی صلاحیت کو قرآن و حدیث تک مرتکز کردیا ہے۔ سب سے پہلے قرآن کے تیس پاروں کی عام فہم اردو زبان میں موضوعاتی درجہ بندی کی اور اسے "پیغامِ قرآن" کے نام سے شائع کیا۔ پھر بخاری شریف کے جملہ کتب کی آسان اردو میں تلخیص کی۔ اور اسے "پیغامِ حدیث" کے نام سے شائع کیا۔ بعد ازاں پیغامِ حدیث میں صحاح ستہ سمیت گیارہ مجموعہ احادیث سے اضافی احادیث پر مبنی چار خصوصی ضمیمے پیغامِ حدیث میں شامل کئے۔ دونوں کتب الگ الگ شائع کرنے کے علاوہ حال ہی میں دونوں کا مشترکہ ایڈیشن بھی شائع کیا ہے۔ یہ کتب فی الحال کراچی میں ویلکم بک پورٹ، اردو بازار، اقبال بک ہاؤس، بوہری بازار صدر (بالمقابل فرزند علی قلفی شاپ) اور اتوار بک بازار (ریگل و فریئر ہال) میں دستیاب ہے۔ نئے ایڈیشن میں قرآن و حدیث کے متن میں اوامر و نواہی کو نمایاں کرنے کے علاوہ اوامر و نواہی کا اشاریہ بھی شامل کی گیا ہے۔ پیغام سیریز کا پانچواں ایڈیشن، دونوں کتب پر مشتمل ہے۔
    ہمارے آئندہ کے منصوبوں میں قرآن و حدیث کے جملہ اوامر و نواہی کی علیحدہ سے اشاعت کے علاوہ یہ تمام کام انگریزی اور سندھی میں بھی شائع کرنا ہے۔ اس پروجیکٹ میں فی سبیل اللہ شریک ہونے والے، دامے، درمے، قدمے، سخنے ہر طرح سے شریک ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہماری کسی بھی کتاب کی کوئی کاپی رائٹ نہیں۔ ہر فرد، ادارہ اسے تجارتی یا غیر تجارتی بنیادوں پر شائع کرکے تقسیم و فروخت کرسکتا ہے۔ کمپوزنگ سمیت جملہ ٹیکنیکل سہولیات ہم مفت فراہم کرتے ہیں۔اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین
    امید ہے کہ یہ تعارف فی الحال کافی (چائے نہیں) ہوگا۔:91:
     
  11. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر
    خوش رہیں‌۔۔۔
     
  12. اسداللہ شاہ
    آف لائن

    اسداللہ شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    130
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    مجھے نہیں انھیں جنہوں نے یہ پرچہ ترتیب دیا ہے
     
  13. شعیب۔امین
    آف لائن

    شعیب۔امین ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    148
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    السلام علیکم

    چلے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ابھی تک چاہ یوسف سے صدا آ رہی ہے

    خوش آمدید جناب، بہت لطف آیا آپ کا تعارف پڑھ کر، اور مزید مفصل تعارف نے ہمارے اس خیال کو یقین میں بدل دیا کہ اک طوفاں چھپا ہوا اندرون دریا۔۔۔۔۔۔۔

    بہت زیادہ خوش رہیں، آپ کے نیک کام اور نیک ارادوں کا سن کر ازحد خوشی ہوئی۔۔۔۔ اللہ پاک آپ کو کامیابیوں سے نوازے۔۔۔۔۔ اور ہمارے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور بتائے، ہم بہت کم علم انسان لیکن کسی بھی حوالے سے اس کام میں حصہ ڈال کر ازحد خوشی ہوگی
     
  14. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    یوسف ثانی جی
    تعارف کا پہلا حصہ پڑھ کر ایک فقرہ یاد آیا
    "کچھ بھی نہ ، کہہ بھی گئے"
    اور دوسرا حصہ پڑھ کر دوسرا فقرہ بھی یاد آ گیا۔
    "کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے"
    بہت خوب ، بہت اعلیٰ!!!!
    آپ جیسی صاحبِ علم شخصیت کی اس بزمِ دوستاں میں شمولیت کسی غنیمت سے کم نہیں۔ امید ہے آپ کی طرف سے بہت اچھی اچھی باتیں ہمیں پڑھنے کو ملیں گے۔
    خوش رہیں۔
    والسلام
     
  15. یوسف ثانی
    آف لائن

    یوسف ثانی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    بہت بہت شکریہ ۔ یہ جان کر ہمیں بھی بہت اچھا لگا :n_thanks:
    صین صے صدا خوش رہئے :1-announce:
     
  16. یوسف ثانی
    آف لائن

    یوسف ثانی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    ہا ہا ۔ شاہ جی ! آپ ناراض نہ ہوں ، اگلی مرتبہ آپ کو بنا دیں گے :91:
     
  17. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    یوسف بھائی آپ کے بارے مزید جان کے اور آپ کے مشاغل کے بارے کچھ جان کے جو خوشی ہوئی ہے وہ بیاں سے باہر ہے کہ ہمارے درمیاں جہاں مجھ ایسے طالب علم ہوں۔۔۔۔۔آپ ایسے صاحب علم بھی جلوہ افروز ہوں‌تو دل خوش ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔جب ان کتابوں‌کی حقوق کسی کے حق میں محفوظ نہیں ہیں۔۔۔۔تو اگر ممکن ہو یہاں‌ اگر آپ کے پاس سافٹ کاپی ہوں۔۔۔۔۔شیئر کریں ۔۔۔۔۔۔ایک ساتھ نہیں‌۔۔۔۔بلکہ آہستہ آہستہ۔۔۔۔امید ہے کہ تجویز پر غور کریں گے۔
     
  18. یوسف ثانی
    آف لائن

    یوسف ثانی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ شعیب بھائ!
    آپ جیسے مخلص دوستوں کی دعاؤں اور تعاون سے ہی اللہ کے دین کو پھیلانے کا فریضہ انجام دینے کی ایک ادنیٰ سی کاوش ہے۔ پیغام قرآن ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے اور جس طرح تعاون کرسکتے ہوں، صدقہ جاریہ کے حصول کے لئے ضرور کیجئے۔ ان شاء اللہ رابطہ رہے گا۔ جزاک اللہ
     
  19. یوسف ثانی
    آف لائن

    یوسف ثانی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    یہ تو آپ کی ذرہ نوازی ہے ملک صاحب! ورنہ من آنم کہ من دانم :doh: صاحب علم نہیں بلکہ محض طالب علم ہوں۔ اللہ نے اب توفیق دی ہے تو اصل علم قرآن و حدیث کی طرف توجہ کی ہے۔ ورنہ ساری عمر تو فضولیات ہی لکھتے پڑھتے رہے ہیں۔
    آپ جیسوں کا تعاون رہا تو ان شاء اللہ اس فورم میں بھی اسلام کو قرآن و حدیث کے حوالہ سے بیان کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ جزاک اللہ
     
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    بہت خوب جناب
    اولڈ از گولڈ ۔ آپ نے ثابت کردیا آپ کے بارے میں جان کر بہت ہی اچھا لگا ، اور آپ کی تعارف سے اپنائیت جھلکتی ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ بلکل اپنے ہیں آپ کے آمد کے منتظر رہا کریں گے
     
  21. یوسف ثانی
    آف لائن

    یوسف ثانی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    :n_thanks:
    ا:a191:
     
  22. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    آپ نے اوپر سندھی زبان کی بات کی ہے کیا آپ سندھی الاصل ہیں ؟؟؟؟؟
     
  23. یوسف ثانی
    آف لائن

    یوسف ثانی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    بابا جی! میری مادری زبان تو اردو ہے، لیکن میں اندرون سندھ میں سالہا سال تک رہنے کے باعث اپنا یہ فرض سمجھتا ہوں کہ قرآن و حدیث کے پیغام کو سندھی زبان میں بھی پیش کروں۔ اسی طرح ہمارے ملک کے بہت سے پڑھے لکھے لوگ اردو زبان سے زیادہ انگریزی زبان میں لکھنے پڑھنے میں سہولت محسوس کرتے ہیں لہٰذا ایسے لوگوں کے لئے انگریزی میں بھی کام جاری ہے۔
     
  24. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یوسف ثانی صاحب کا تعارف

    اچھا تعارف کروایا ہے آپ نے :p_aaa:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں