1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یورک ایسڈ کیسے کم ہو سکتا ہے ۔۔۔

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏6 جون 2016۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    یورک ایسڈ بہت ہی خطرناک چیز ہے اور اس کی وجہ سے کئی لوگوں کا چلنا پھرنا بھی دوبھر ہوجاتا ہے ۔ کچھ لوگوں میں تو یہ اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ سوزش اور بے انتہا درد کی وجہ سے وہ اپنی زندگی بھی نارمل طریقے سے نہیں گزار سکتے ۔ آئیے آپ کو یورک ایسڈ کی وجوہات اور اس کے علاج کے طریقے بتاتے ہیں ۔ یورک ایسڈ بڑھنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں بلڈ پریشر ، موٹاپا ، خون کی کمی اور چنبل شامل ہے۔ جب یورک ایسڈ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے تو یہ جوڑوں میں گھٹیا بناتا ہے جس کی وجہ سے درد میں شدت آنے کے ساتھ جوڑوں، ایڑھیوں اور گھٹنوں میں سوزش آنے لگتی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم ایسے کھانے جیسے سرخ گوشت کی مقدار بڑھا دیتے ہیں تو یورک ایسڈ بڑھنے لگتا ہے۔ایسی صورتحال میں آپ کو چاہیے کہ اپنے کھانے میں احتیاط کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی پئیں کہ پیشاب کے راستے یورک ایسڈ نکلنے لگے گا اور جتنا زیادہ پیشاب آئے گا اتنا ہی یہ مسئلہ جلد حل ہوگا ۔
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
    ۔
    یورک ایسڈ کو کم کرنے کے گھریلو ٹوٹکے
    چار گاجریں ، ایک آم ، ایک اناناس کا ٹکڑا ، 30 گرام سٹرابریز اور ایک لیموں کا رس مکس کریں ۔ ہر صبح خالی پیٹ یہ مشروب پئیں اور اگر زیادہ مسئلہ درپیش ہوتو رات کو سونے سے پہلے بھی لیا جاسکتا ہے ۔
    ۔
    ایک لیٹر پانی میں آدھ پیاز کو تین منٹ تک ابالیں اور پانچ منٹ تک ٹھنڈا ہونے کے بعد پئیں ۔ یہ مشروب دن میں تین بار استعمال کریں ،اگر ذائقہ اچھا نہ لگے تو اس میں شہد بھی ملایا جاسکتا ہے ۔
    ۔
    ایک مکئی کی چھلی ایک گلاس پانی میں ڈال کر 10 منٹ تک ابالیں ، ٹھنڈا ہونے پر پانی کو چھان کر پی لیں ۔ یہ مشروب دن میں تین بار استعمال کریں ۔
    ۔
    ٹماٹر کو پیسیں اور اس کا جوس پی لیں ۔ اپنے کھانے میں ٹماٹروں کی مقدار کو بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔
    ۔
    روزمیری کے تین تیل کے چمچوں کو ایک چمچ سویا بین تیل میں مکس کرکے متاثرہ جگہ پر مالش کرنے سے بھی درد میں کمی آئے گی ۔
    ( بشکریہ : عامر سناور )
    مفاد عامہ کے تحت پوسٹ کیا گیا ۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
     
    حنا شیخ، پاکستانی55، ھارون رشید اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ خیر مخلص بھائی
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    عمدہ شراکت
    بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں