1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یخنی والا قیمہ پلاوٗ

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    یخنی والا قیمہ پلاوٗ


    اجزاء:ہاتھ کا کُٹا قیمہ آدھا کلو،چاول دو پیالی،نمک حسبِ ذائقہ،ادرک لہسن پسا ہوا یک کھانے کاچمچ،پیاز تین عدد درمیانی،ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،ہلدی آدھا چائے کا چمچ،پسا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ،چکن پائوڈر ایک چائے کا چمچ،ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،ہری مرچیں تین سے چار عدد،ہرا دھنیا آدھی گٹھی،آئل آدھی پیالی

    ترکیب:قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں خشک کر نے کے لیے رکھ دیں۔پین میں آئل ڈال کر گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر فرائی کریں،پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیازکو ہلکا سنہرا فرائی کریں۔اس میں ادرک لہسن ،نمک،لال مرچیں،پسا ہو ا دھنیا ،ہلدی اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد قیمہ شامل کر کے بھونیں اور ساتھ ہی چکن پائوڈر ،ثابت ہری مرچیں اور باریک کٹا ہوا ہر ا دھنیا شامل کر دیں۔ڈھائی سے تین پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر اُبال آنے دیں،پھر اس میں دھو کر بھگو کے رکھے ہوئے چاولوں کو پانی سے نکال کر ڈال دیں۔اچھی طرح ملا کر درمیانی آنچ پر پکائیں اور جب پانی خشک ہو نے پر آ جائے تو اسے ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔گرم گرم ڈش میں نکا ل کر سلاد اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں