1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یا حسین !!! بنامِ جبر، صداقت کا معجزہ تو ہے

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏15 نومبر 2013۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدودِ عالم ومعلوم سے ورا تُو ہے
    بنامِ جبر ،صداقت کا معجزہ تُو ہے

    حسین ! گلشنِ زہرا کے اے گلِ نو روز
    دیارِ صبر کی خوشبو کا سلسلہ تو ہے

    تری عطا سے ترا ذکر کر رہے ہیں ہم
    برائے مدح، یہ الفاظ بھیجتا تو ہے

    دُکھے دلوں کے لئے تیرا نام ،جائے پناہ
    بنامِ امن ،محبّت کا دائرہ تو ہے ..!!

    کمالِ سیرتِ احمد ،جلالِ مرتضوی
    کوئی نہیں ہے ،اگر ہے تو با خدا تو ہے

    بہ پیشِ سیّدِ ابرار،کیا کہیں گے وہ لوگ
    کہ جن کے تیروں سے چھلنی ہوا پڑا تو ہے

    نبی کا ذکر بھی ،گھر بھی،ہے دین بھی قائم
    کلامِ سورہء کوثر کا ترجمہ تو ہے

    تیرے حضور، کوئی اشک و لفظ ضائع نہیں۔
    کہ حرف و سوز کی نیّت کو جانتا تو ہے

    یزید ،پستیء ہر دہر کی ہے سطحِ رذیل
    حسین عظمتِ ہر دہر کی بنا تو ہے

    بیانِ صبر میں ہے لا شریک صبرِ حسین
    سو ابتدا بھی فقط تو ہے انتہا تو ہے

    کسی یزید سے ڈرتا نہیں علی زریون
    کہ مجھ غلام کی ہمّت کا آسرا تو ہے

    شاعر: علی زریون
     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جی
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں