1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یارسول اللہ ﷺ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از جیلانی, ‏17 دسمبر 2011۔

  1. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    ہدیہٴ نعت
    کلام صادق اندوری

    تمہارا رتبۂ بالا و برتر یارسول اللہ
    جھکے جاتے ہیں خود محراب و منبر یارسول اللہ

    صداقت میں امانت میں ، عنایت میں ، تلطف میں
    نہیں دنیا میں کوئی تم سے بڑھ کر یارسول اللہ

    نہیں ممکن کوئی رہ جائے تشنہ لب سر محشر
    تمہیں ہو جب قسیمِ جام کوثر یارسول اللہ

    ترے روئے منور کی جھلک کے سامنے آخر
    نہ کیوں کر جھلملائیں ماہ و اختر یارسول اللہ

    ہر اک جھونکا ہوا کا عطر بیز و عطر آ گیں ہو
    جو برہم ہو تری زلف معطّر یارسول اللہ

    تمہاری دعوت اسلام کے مابعد دنیا میں
    نہیں ممکن کہ ہو اعلان دیگر یارسول اللہ

    تری عظمت کے آ گے، تیری عز و شان کے آ گے
    نہ ہوں کیوں قیصر وکسریٰ نگوں سر یارسول اللہ

    عطا کی ہے شب معراج حق نے تم کو وہ رفعت
    فضائے لامکاں کیوں ہو نہ ششدر یارسول اللہ

    کسے معلوم تھا اعلان حق اعجازِ صادقؔ ہے
    تری مٹھی میں گویا ہوں گے کنکر یارسول اللہ
     
  2. جیلانی
    آف لائن

    جیلانی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2011
    پیغامات:
    72
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یارسول اللہ ﷺ


    کلام : حاجی امداد اللہ مہاجر مکی


    کرو روئے منور سے مِری آنکھوں کو نورانی
    مجھے فرقت کی ظلمت سے بچاؤ یارسول اللہ



    اگرچہ نیک ہوں یا بد تمہارا ہوچکا ہوں میں
    پس اب چاہو ہنساؤ یا رلاؤ یارسول اللہ



    پھنسا ہوں بے طرح گردابِ غم میں ناخدا ہوکر
    مِری کشتی کنارے پر لگاؤ یارسول اللہ



    جہاز اُمت کا حق نے کردیا ہے آپ کے ہاتھوں
    بس اب چاہو ڈُباؤ یا تراؤ یارسول اللہ



    پھنسا کر اپنے دامِ عشق میں امدادِ عاجز کو
    بس اب قیدِ دو عالم سے چھڑاؤ یارسول اللہ



     
  3. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یارسول اللہ ﷺ

    جزاک اللہ خیراً
     
  4. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یارسول اللہ ﷺ

    یارسول اللہ ﷺ

    تیرے کرم کا سہارا ہے یا رسول اللہﷺ
    اگرچہ دُور کنارہ ہے یا رسول اللہﷺ

    تمہارے در کو بھلا چھوڑ کر کہاں جائیں؟
    عجب یہاں کا نظارہ ہے یا رسول اللہﷺ

    چُھپا لو دامنِ رحمت میں ہم غلاموں کو
    وگرنہ کون ہمارا ہے یا رسول اللہﷺ

    عطا ہو ربّ کی عطا کی ہوئی ہمیں نعمت
    یہی تو اپنا گزارا ہے یا رسول اللہﷺ

    وہ بحر ظلم و محن سے نجات یاب ہوا
    کہ جس نے دل سے پکارا ہے یا رسول اللہﷺ

    پلک جھپکتے پلٹ آئے ڈُوبتا سورج
    عجب تمہارا اشارہ ہے یا رسول اللہﷺ

    بروزِ حشر مَلک ہم سے جس گھڑی پوچھیں
    غلام کہہ دو ہمارا ہے یا رسول اللہﷺ

    تمہارے در کا گداگر بھی شاہ ہے واللہ
    عظیم در بھی تمہارا ہے یا رسول اللہﷺ

    جو اہلِ دِیں ہیں اُنہیں ساتھ لے کے تم احسنؔ
    لگاؤ جُھوم کے نعرہ ہے یا رسول اللہﷺ

    محمد توفیق احسنؔ
     
  5. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یارسول اللہ ﷺ

    سبحان اللہ​
     
  6. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یارسول اللہ ﷺ

    سبحان اللہ
     
  7. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یارسول اللہ ﷺ

    سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔
    جزاک اللہ
     
  8. اوجھڑ پینڈے
    آف لائن

    اوجھڑ پینڈے ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جنوری 2012
    پیغامات:
    30
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: یارسول اللہ ﷺ

    نعت شریف

    شروع سے پُوری اُمت کا ہے نعرہ یارسول اللہ
    بڑی تحقیق سے ہم نے پُکارا یارسول اللہ۔
    صحیح مسلم میں لکھا ہے صحابہ نے لگایا تھا
    مدینہ کے گلی کُوچوں میں نعرہ یارسول اللہ۔
    پاؤں جب سُن ہُوا اِبن عُمر کا دور طیبہ سے
    مَدد کے واسطے اُس نے پُکارا یارسول اللہ۔
    زرا پڑھئے کتابوں میں فتوحُ الشّام کا قِصہ
    بھرا لشکر صحابہ کا پُکارا یارسول اللہ۔
    زمیں سِمٹی ہُوئی ہے اُن کے آگے ھاتھ کی مانند
    اُنہیں پہچان ہے کِس نے پُکارا یارسول اللہ۔
    قسم اللہ کی آقا مدینے سُن رہے ہونگے
    زرا مِل کر لگادو تم بھی نعرہ یارسول اللہ۔
    شفاعت قاسّمی ہوگی اُسی کی دیکھ لینا تم
    حشر کے روز بھی جس نے پُکارا یارسول اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں