1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از شہباز حسین رضوی, ‏15 مئی 2013۔

  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی
    بزم ہے نائب مصطفٰی کی
    ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی
    ہر طرف مجمع عاشقاں ہے
    ہر طرف مجمع اولیاء ہے
    ہر بشر کے یہ دل سے عیاں ہے
    ہر بشر کے یہ ورد زباں ہے
    نور ہی نور کا اک سماں ہے
    بزم ہے نائب مصطفٰی کی
    ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی
    در گنبد کی اب آن دیکھو
    میرے خواجہ کی یہ شان دیکھو
    ہند کا جو ہے سلطان دیکھو
    سب کے دل میں ہے ارمان دیکھو
    دیکھنی ہی گلی مصطفٰی کی
    ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی
    اس دولہا کے علی باراتی
    اس دولہا کے ولی باراتی
    علی باراتی، ولی باراتی
    خواجہ عثمان بھی ہیں آئے
    خواجہ قطب ہیں جھنڈا اٹھائے
    بابا فرید بھی وجد میں آئے
    نظام الدین صابری کہتے جائیں
    ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی
    در گنبد کی اب آن دیکھو
    میرے خواجہ کی یہ شان دیکھو
    ہند کا جو ہے سلطان دیکھو
    کوئی خالی ہاتھ نہ جائے
    خالی دامن بھر لے جائے
    روتا آئے ہنستا جائے
    دیکھ عطائے خواجہ پھر وہ گائے
    ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی
    اپنے رضوان پہ اتنا کرم ہو
    سر تیرے آستانے پہ خم ہو
    آنکھ بھی عشق احمد میں نم ہو
    سانس جب تک چلے دم میں دم ہو
    نعت پڑھتا رہے مصطفٰی کی
    ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی
    بزم ہے نائب مصطفٰی کی
    ہے چھٹی آج خواجہ پیا کی
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    شہباز حسین رضوی صاحب آپ جو بھی شیئرنگ کیا کریں اسکے متعلقہ سیکشن میں کیا کریں ، آئندہ خیال رکھیئے گا۔۔۔بہت شکریہ
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں