1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہے تمنا شہرِ طیبہ ہم بھی جا کر دیکھتے ۔۔ محمد عبدالحمید صدیقی نظر لکھنوی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏8 اگست 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ہے تمنا شہرِ طیبہ ہم بھی جا کر دیکھتے
    ذرہ ذرہ ہے جہاں کا روح پرور دیکھتے

    سیر کب ہوتا یہ دل جب شہرِ دلبر دیکھتے
    ایک کیا ہم سیکڑوں چکر لگا کر دیکھتے

    روضۂ انور پہ جب نیچے سے اوپر دیکھتے
    نور کا سیلِ رواں تا چرخِ چنبر دیکھتے

    دیکھتے ہی رہتے جب جالی کے اندر دیکھتے
    روضۂ اقدس کا منظر سیر ہو کر دیکھتے

    دیکھتے مسجد کے در محراب و منبر دیکھتے
    شکر کے سجدے میں پھر دل دیکھتے سر دیکھتے

    ماہ و اختر شب کو دن میں شاہِ خاور دیکھتے
    گنبدِ خضراء پہ سب ہوتے نچھاور دیکھتے

    قدِّ سرو و خندۂ گل، غنچۂ تر دیکھتے
    کیا کہیں کیا کیا مناظر روح پرور دیکھتے

    جان و دل، تارِ نفس اک اک معطر دیکھتے
    بے خودی ہوتی، فضائے مشک و عنبر دیکھتے

    فخر سے ہوتے ہوئے اونچا مقدر دیکھتے
    سامنے اپنے نگوں بختِ سکندر دیکھتے

    آنکھ میں اشکوں کے ہم رخشندہ گوہر دیکھتے
    دل میں برپا اک تمناؤں کا محشر دیکھتے

    نیند آتی شب کو جب میدانِ محشر دیکھتے
    ساقیِ کوثر سے ملتے جامِ کوثر دیکھتے

    سر پہ رکھتے، چومتے، آنکھوں میں رکھتے خاک وہ
    جو بھی ہو سکتا عقیدت سے وہ سب کر دیکھتے

    یہ بھی ہے اک آرزو اے کاش پوری ہو وہیں
    خواب کے عالم میں ان کا روئے انور دیکھتے

    حشر تک آسودہ رہتی یہ تمہاری مشتِ خاک
    خاکِ طیبہ میں نظرؔ اے کاش مل کر دیکھتے

    محمد عبدالحمید صدیقی نظر لکھنوی

     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں