1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہیں مِری روح، مِرا قلب، مِری جان عمرؓ ۔۔محمد ولی صادقؔ

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ہیں مِری روح، مِرا قلب، مِری جان عمرؓ
    اپنا سب کچھ کروں میں آپ پہ قربان عمرؓ

    تقویت مل گئی اسلام کوایسی کہ نہ پوچھ
    آپ لے آئے جو سرکار پہ ایمان عمرؓ

    طاقتیں کفر کی سب لرزہ براندام ہوئیں
    نکلے تلوار لئے ہاتھ میں جس آن عمرؓ

    حق و باطل کو پرکھنے کا ہُنر جانتے ہیں
    آپ فاروق ہیں اور آپ ہی فرقان عمرؓ

    آپ کے سائے کا جس رہ سے گزر ہوتا تھا
    چھوڑ دیتا تھا اُسی راہ کو شیطان، عمرؓ!

    ہوں گنہگار و احقر مِری اوقات ہے کیا
    میں بھلا کیسے بیاں کرلوں تِری شان عمرؓ

    خود ہی پیدل تھےسواری پہ بٹھایا تھاغلام
    عدل و انصاف کی اس طرح تھےمیزان عمرؓ

    مثلِ تلوار بھی اور صورتِ گلزار بھی تھے
    قہر اغیار پہ، اپنوں پہ مہربان عمرؓ

    مجھکو اس درجہ عمر سے ہے محبت صادق
    مِری چاہت، مِری حسرت، مِرا ارمان عمرؓ
    ----
    محمد ولی صادقؔ
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں