1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہیں منتظر نگاہیں بہتے ہیں میرے آنسو---برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏13 مارچ 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    محمد سعید سعدی
    -----------
    مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
    --------
    ہیں منتظر نگاہیں بہتے ہیں میرے آنسو
    میں دیکھتا ہوں راہیں بہتے ہیں میرے آنسو
    ----------
    دل کا کھلا دریچہ رکھا ہے میں نے ہر دم
    آنا اگر وہ چاہیں بہتے ہیں میرے آنسو
    --------------
    سینے سے جب لگے گا اس کو میں بھینچ لوں گا
    میری کھلی ہیں باہیں بہتے ہیں میرے آنسو
    -----------
    ہوتا وہی ہے ہم سے لکھا ہو جو مقدّر
    اس کو بھلے نہ چاہیں بہتے ہیں میرے آنسو
    ----------
    میرا قصور کیا تھا رستے میں مجھ کو چھوڑا
    اونچی کرو نگاہیں بہتے ہیں میرے آنسو
    -----------
    آؤ گے اب تو شائد مرنے کے بعد میرے
    سنتے نہیں کراہیں بہتے ہیں میرے آنسو
    -------------
    آنا نہیں ہے ممکن ارشد کے پاس تیرا
    لمبی ہیں شاہراہیں بہتے ہیں میرے آنسو
     
    ًمحمد سعید سعدی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں