1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہِن عشق دے اے کلمات عجب

'صوفیانہ کلام' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک حبیب, ‏28 مئی 2015۔

  1. ملک حبیب
    آف لائن

    ملک حبیب ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مارچ 2015
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    سن سمجھ رے زاہد رے جاہد توں ہن عشق دے اے کلمات عجب
    ہے گا لھ عجب ہے حال عجب ہے چال عجب ہے گھات عجب

    اے زاہد اے برائیوں کے خلاف جہاد کرنے والے ،میری بات غور سے سن عشق بڑی انو کھی چیز ہے ،اس کےکلمات ،حالات ،اس کی گھات،اس کی داستان ،اس کے احوال ،سبھی کچھ عجیب و غریب ہیں۔

    ہے ذوق عجب ہے شوق عجب ہے عین عجب ہے بین عجب
    ہے ذکر عجب ہے فکر عجب ہے نفی عجب اثبات عجب

    اس کا ذوق وشوق عجیب ہے اس کا ہجرو وصال بھی عجیب ہے کیفیت عشق میں ما سویٰ اللہ کی نفی ،اور پھر تعینات کا اثبات بھی عجیب ہے

    کل تانگھ طلب منقود کرن سبھ صورت حق مسجود کرن
    تھی باذل ترک وجود کرن سک صوم صلوۃ زکوٰۃ عجب

    ان کیفیات میں نہ کو ئی غیر اللہ ان کے سامنے ہوتاہے نہ اس کی طلب ہوتی ہے بلکہ تمام صورتیں مظہرحق کے طور پر مسجود ہوتی ہیں ،وہ کبھی اپنے وجود سے بیگانہ ہوجاتے ہیں اور کبھی ان میں نماز ،روزہ،زکوۃ کا اشتیاق قابل دید ہوتا ہے۔

    حکمات عجب شبہات عجب درجات عجب درکات عجب
    آیات عجب طاعات عجب طاغوت تے لات منات عجب

    منازل عرفان کے احکامات بھی عجیب اور شبہات بھی عجیب ہیں ۔وہاں کے مدارج اعلٰی بھی عجیب ہیں اور وہاں کےمدارج ادنٰی بھی عجیب ہیں،وہاں کے آثار وعلامتیں اور ذوق بندگی بھی عجیب اور شیطانوں کا سامنا بھی عجیب۔

    ہک ذاتوں سہنس ذوات عجب اسمال افعال صفات عجب
    خوش خضر دے فلسفیات عجب ظلمات تے آب حیات عجب

    ایک ذات سے سینکڑوں ذاتوں کا ظہور پزیر ہونا بھی عجیب ہے اور ان کے نام ان کے کام اور ان کیے خصوصیات بھی عجب خوش نصیب خضر کے فلسفے بھی عجیب اور بحر ظلمات کو عبو ر کر کے آب حیات کا حصول بھی عجیب۔

    ٹھپ فقہ اصول عقائد نوں رکھ ملت ابن العربی دی
    ہے دلڑی غیروں پاک تری مصباح عجب مشکوٰۃ عجب

    فقہ اصول کی کتابوں کو بند کر کے رکھ دے ۔ابن العربی کا مسلک اختیار کر، تیرا دل غیر کی محبت سے پاک ہے ۔یہی چراغ ہدایت ہے اس کی رو شنی بھی عجب ہے اور اس کا نور بھی عجب۔

    حرکات عجب سکنات عجب اشغال عجب اوقات عجب
    اوراد عجب وعوات عجب ساعات عجب ڈینہہ رات عجب

    اس کا تحرک بھی عجب، اس کا جمود بھی عجب ،اس کے شغل بھی عجب ،اس کے لمحات کیف بھی عجب،اور ادووظائف کا لطف بھی عجب اور لمحات اور دن رات کی کیفیات بھی عجب۔

    ’’ لا ید رک الابصار‘‘ عجب ’’لا یحجبہ الاشکال ‘‘عجب
    ہے بحر عجب ہے لہر عجب ہے نہر عجب قطرات وجب

    لایدرک الابصار( آنکھیں اس کا ادراک نہیں کر سکتیں) اور لایحجبہ الاشکال( آنکھیں اس کا ادراک نہیں کر سکتیں) کے احکامات بھی عجیب ہیں یہ بحر پیکر بیکراں بھی عجیب، اس میں اٹھنے والی لہریں بھی عجیب ۔اس میں سے نکلنے والی نہریں اور ان میں موجود قطرے بھی عجیب۔

    آفات عجب خدشات عجب صدمات عجب حسرات عجب
    واہ جزبتہ من جذبات عجب راحات عجب لذات عجب

    سالک کو راستے میں جن آفات و خدشات ،صدمات اور حسرات سے واسطہ پڑتا ہے وہ بھی عجیب ہیں اور تمام جذبات میں سے اس جذبہ عشق کی راحتیں اور ذلتیں بھی عجیب۔

    ناسوت عجب ملکوت عجب جبروت عجب لاہوت عجب
    تلبیس عجب تانیس عجب تقدیس عجب سطوٰات عجب

    عالم ظاہر ،عالم ارواح ، عالم صفات اور عالم ذات بھی عجب بشری لباس میں ظاہر ہونا ، انس و موت سے سرفراز ہونا اور پاکیزگی اور شان و شوکت حاصل کرنا بھی عجیب ہے ۔

    ادہا م عجب ابہام عجب اعلام عجب الہام عجب
    ہمزات عجب خطرات عجب لمحات عجب شطحات عجب

    توہمات اور وساوس شیطانی سے دو چار ہونا بھی عجیب اور مختلف وارداتوں اور تجربوں سے گزرنا بھی عجیب ،خطروں اور وسوسوں سے دو چار ہونا بھی عجیب اور لمحات جذب و مستی اور ان کی موجودگی میں نکلنے والے کلمات تحیر بھی عجیب۔

    ہے قرب عجب ہے بعد عجب ہے وصل عجب ہے فصل عجب
    ہے قہر حجاب عقاب عجب ہے لطف نجات سبات عجب

    قرب حق اور دوری بھی عجیب ،وصال و جدائی بھی عجیب حجاب کا قہر بھی عجیب اور سزا بھی عجیب،مدہوشی بھی عجیب اوراس سے نجات کا لطف بھی عجیب۔

    کلام حضرت خواجہ غُلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کوٹ مٹھن شریف۔۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب جناب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں