1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہو کمالِ عشق عطا مجھے ۔۔ سیدہ زینب سروری

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏2 مارچ 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    9,980
    موصول پسندیدگیاں:
    20,070
    ملک کا جھنڈا:
    ہو کمالِ عشق عطا مجھے
    کہ ہوشوقِ دید سوا مجھے

    میں فناۓعشقِ رسولﷺہوں
    ہیں عطا رموزِ بقا مجھے

    ترے ذکر نور میں یا نبی ﷺ
    مرا نفس کر دے رہا مجھے

    تری دید کاش نصیب ہو
    ترا جلوہ، حسنِ ادا مجھے

    اے طبیب ایسی دوا نہ دے
    کہ ہودردِ دل سے شِفا مجھے

    یہ کرم ہے تیراجوڈھانپ دے
    تری رحمتوں کی ردا مجھے

    میں ہوں شاد، کوئی اگر کہے
    درِمصطفٰے ﷺ کی گدا مجھے

    وہ حسیں تبسمِ جاں فزا
    ہونصیب مجھکو،عطا مجھے

    مری حشر میں جو رفیق ہو
    وہ دعاۓ خیر سکھا مجھے

    نہیں رکھ سکا بڑی دیر تک
    کوئی تیرے در سے جدامجھے

    وہ رخِ حبیب ﷺ مرے خدا
    فقط ایک بار دکھا مجھے

    جسے پا کےدونوں جہاں ملیں
    ترا ﷺ ایسا فیض ملا مجھے

    نہ ترے ﷺ سوا کوئی یاد ہو
    کبھی یوں بھی وجد میں لا مجھے

    ہے لحد میں بھی تری منتظر
    مری چشمِ نم نے کہا مجھے

    کرے مشک بار جو دل مرا
    وہ دیار پھر سے دکھا مجھے

    ترا درد زینبِ بے نوا
    بنا لادوا، ہے پتا مجھے
    ----
    کلام : سیدہ زینبسروری
    ۲فروری ۲۰۲۰​
     
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    9,980
    موصول پسندیدگیاں:
    20,070
    ملک کا جھنڈا:
    میں فناۓعشقِ رسولﷺہوں
    ہیں عطا رموزِ بقا مجھے
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,689
    موصول پسندیدگیاں:
    3,124
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    9,980
    موصول پسندیدگیاں:
    20,070
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
  5. عابدبھٹی
    آف لائن

    عابدبھٹی ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2020
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں