1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہو جہاں تک بسر گزارہ کر

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ہو جہاں تک بسر گزارہ کر
    دل ہے چھوٹا سا گھر‘ گزارہ کر
    جو میسر ہے اس پہ راضی رہ
    شکر کر‘ شکر کر‘ گزارہ کر
    ایک تو ہی نہیں ہے خانہ بدوش
    میں بھی ہوں دربدر‘ گزارہ کر
    شر پسندوں کے ساتھ رہتے ہوئے
    سیکھ لے کوئی شر‘ گزارہ کر
    میرے ہمراہ چلنے والے سن
    رائیگاں ہے سفر‘ گزارہ کر
    یہ گزارے کا ہے مقام‘ یہاں
    اور کچھ بھی نہ کر‘ گزارہ کر
    حُسن فانی ہے‘ اُس کی حسرت میں
    اس قدر بھی نہ مر گزارہ کر
    آتے آتے ہی آئے گا قیصرؔ
    شاعری کا ہُنر‘ گزارہ کر
    (قیصر مسعود‘ دوحہ قطر)​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں