1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہوائے لطف چلی ہے تو بے بہا چلی ہے ۔۔مقصود علی شاہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏20 نومبر 2019۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ہوائے لطف چلی ہے تو بے بہا چلی ہے
    کہ حرف حرف کو باندھے تری ثنا چلی ہے

    چلیں گے اگلے برس، دیکھنا، نصیب وہاں
    مدینہ دیکھنے اب کے برس صدا چلی ہے

    بس ایک بار چلے تھے حُسین مقتل کو
    پھر اِس کے بعد زمانے میں کربلا چلی ہے

    درودِ پاک کا تھامے ہُوئے گُلِ ایجاب
    دعائے سینۂ مضطر سوئے خُدا چلی ہے

    بھٹک رہی تھی کہیں در بدر حیات مری
    کرم ہُوا ہے تو اب شہرِ مقتضا چلی ہے

    کفِ خیال پہ رکھ دے نئے حروف کی بھیک
    مدینے والے تری سمت التجا چلی ہے

    کہ جیسے سیکھنے آئی ہو حرفِ دلداری
    صدا بہ لب تری گلیوں میں یوں سخا چلی ہے

    عطا نے پہلے درِ خیر وا کیے ہُوئے ہیں
    دُعا جو لے کے ترے در کا آسرا چلی ہے

    نکل کے شہرِ بدن سے ہوائے جاں مقصود
    مدینہ رُو ہُوئی ہے، سوئے مصطفیٰ چلی ہے
    -----
    Maqsood Ali Shah
    مقصود علی شاہ




     
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    چلیں گے اگلے برس، دیکھنا، نصیب وہاں
    مدینہ دیکھنے اب کے برس صدا چلی ہے
     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    بس ایک بار چلے تھے حُسین مقتل کو
    پھر اِس کے بعد زمانے میں کربلا چلی ہے
     
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں