1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہوائے غم چلی ہے اور میں ہوں یارسول اللہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از راجا نعیم, ‏25 اگست 2006۔

  1. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ہوائے غم چلی ہے اور میں ہوں یارسو

    ہوائے غم چلی ہے اور میں ہوں یارسول اللہ
    اجل سر پر کھڑی ہے اور میں ہوں یارسول اللہ
    مرے ہونٹوں کو چھو کر لوٹ آتے ہیں خنک بادل
    ازل کی تشنگی ہے اور میں ہوں یارسول اللہ
    میں مجرم ہی سہی اذنِ سفر تو دیجیے مجھ کو
    مری درماندگی ہے اور میں ہوں یارسول اللہ
    کسی جگنو کو بھی تحویل میں میں لینا نہیں ممکن
    وہی تیرہ شبی ہے اور میں ہوں یارسول اللہ
    چراغِ آرزو رکھا ہوا ہے دیدہ تر میں
    ہوا کی برہمی ہے اور میں ہوں یارسول اللہ
    اُدھر انوار کی رم جھم میں ہیں بختِ رسا والے
    اِدھر نوحہ گری ہے اور میں ہوں یارسول اللہ
     
  2. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    میں مجرم ہی سہی اذنِ سفر تو دیجیے مجھ کو
    مری درماندگی ہے اور میں ہوں یارسول اللہ​
     
  3. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب

    ماشاء اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں