1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہنسنا منع ہے

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏2 نومبر 2015۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ احباب اس دھاگہ پر لطیفے یا ایسی تحریر شئیرکریں جسے پڑھ کر بے ساختہ مسکراہٹ آجائے تو مجھے بے حد خوشی ہوگی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بیوی ( شوہر سے ) : کیا میں آپ کے خواب میں آتی ہوں
    شوہر : نہیں
    بیوی ( تعجب سے ) : کیوں
    شوہر : کیونکہ میں ہمیشہ آیتہ الکرسی پڑھ کر سوتا ہوں
     
    مینا، زنیرہ عقیل، غوری اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہاہا

    اچھا نسخہ ہے
     
    احسن نذیر، مخلص انسان اور (deleted member) نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    کبوتر بڑے کام کا جانور ہے۔ یہ آبادیوں میں، جنگلوں میں، مولوی اسماعیل میرٹھی کی کتاب میں، غرض یہ کہ ہر جگہ پایا جاتا ہے۔ کبوتر کی دو بڑی قسمیں ہیں (۱) نیلے کبوتر (۲) سفید کبوتر۔

    نیلے کبوتر کی بڑی پہچان یہ ہے کہ وہ نیلے رنگ کا ہوتا ہے۔ سفید کبوتربالعموم سفید ہی ہوتا ہے۔ کبوتروں نے تاریخ میں بڑے بڑے کارنامے انجام دیئے ہیں، شہزادہ سلیم نے مسماۃ مہر النسا کو جب کہ وہ ابھی بے بی نورجہاں تھیں، کبوتر ہی پکڑایا تھا جو اس نے اڑا دیا اور پھر ہندوستان کی ملکہ بن گئی۔ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ اس سارے قصے میں زیادہ فائدے میں کون رہا؟ شہزادہ سلیم؟َ نور جہاں؟ یا وہ کبوتر؟ رعایا کا فائدہ ان دنوں کبھی معرض بحث میں نہ آتا تھا۔ پرانے زمانے کے لوگ عاشقانہ خط و کتابت کے لئے کبوتر ہی استعمال کرتے تھے۔ اس میں بڑی مصلحتیں تھیں۔ بعد میں آدمیوں کو قاصد بنا کر بھیجنے کا رواج ہوا تو بعض اوقات یہ نتیجہ نکلا کہ مکتوب الیہ یعنی محبوب قاصد سے ہی شادی کرکے بقیہ عمر ہنسی خوشی گزار دیتا۔ چند سال ہوئے ہمارے ملک کی حزب مخالف نے ایک صاحب کو الٹی میٹم دے کر والئی ملک کے پاس بھیجا تھا۔ الٹی میٹم تو راستے میں کہیں رہ گیا۔ دوسرے روز ان صاحب کے وزیر بننے کی خبر اخباروں میں آگئی۔ کبوتر کے ہاتھ یہ پیغام بھیجا جاتا تو یہ صورت حال پیش نہ آتی۔

    (ابن انشا کے مضامین سے اقتباس)
     
  4. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ﻟﮑﮭﻨو ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺟﻮﮌﺍ ﺟﺐ ﺍﻣﯿﺪ ﺳﮯ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﻣﻌﺮﻭﻑ ﺣﮑﯿﻢ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ " ﺣﻀﺮﺕ ﮨﻢ ﺍﻭﻻﺩ ﺑﺎ ﺍﺩﺏ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻭﺍ ﮐﮧ ﻓﻄﺮﺗﺎ ﺑﭽﮧ ﺍﺩﺏ ﺁﺩﺍﺏ ﻭﺍﻻ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮ ﺟﺎﻭﮮ "
    ﺣﮑﯿﻢ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺩﻭﺍ ﺩﯼ ، ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﭘﺎﺑﻨﺪﯼ ﺳﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯽ ، ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﻧﻮﻣﻮﻟﻮﺩ ﻧﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﮐﭙﮍﮮ ﺳﮯ ﺳﺘﺮ ﭼﮭﭙﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﮭﮏ ﮐﺮ ﻣﺎﮞ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ " ﺁﺩﺍﺏ "
    ﺳﺐ ﺧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﺟﮭﻮﻡ ﺍﭨﮭﮯ ﮐﮧ ﻭﺍﮦ ﮐﯿﺎ ﺣﮑﻤﺖ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﻻﺩ ﮨﻮﺋﯽ ﭘﺮﺍﻧﺎ ﻟﮑﮭﻨﺆ ﺯﻧﺪﮦ ﮨﮯ !
    ﺳﺎﻝ ﺑﻌﺪ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍﻣﯿﺪ ﮨﻮ ﭼﻠﯽ ﺗﻮ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﺩﻭﺍ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻟﮯ ﻟﯽ " ﺍﺟﮭﺎ ﮨﯽ ﮨﮯ زیادہ ﺁﺩﺍﺏ ﻭﺍﻻ ﺁﻭﮮ "
    ﺟﺐ ﺩﺱ ﺳﮯ ﮔﯿﺎﺭﮨﻮﺍﮞ ﻣﺎﮦ ﮨﻮ ﭼﻠﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﻣﺪ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﺣﮑﯿﻢ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﺩﻭﮌﮮ .
    ﻧﮩﺎﯾﺖ ﻣﺘﺎﻧﺖ ﺳﮯ ﻣﻌﺎﺋﻨﮧ ﮐﯿﺎ ﭘﮭﺮ ﭘﺎﻥ ﺍﮔﺎﻟﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﻧﮑﺎﻟﯽ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺩﻭﺍ ﮐﯽ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﯽ؟ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺩﮔﻨﯽ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺳﺮ ﭘﯿﭧ ﮐﮧ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ
    " ﺟﻨﺎﺏ ﺍﺱ ﺑﺎﺭ ﺟﮍﻭﺍﮞ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﮭﮕﮍﺍ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﮩﻠﮯ ﺁﭖ ... ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻠﮯ ﺁﭖ "
     
    Last edited by a moderator: ‏3 نومبر 2015
    مینا، شکیل احمد خان، غوری اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بیوی: شادی کی سالگرہ کے دن ہم ایک بکرا ذبح کریں گے.


    شوہر: کیوں؟ غلطی تو میں نے کی ہے بکرے کا کیا قصور ہے؟
     
    قدیر حسین اور مخلص انسان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    قدیر حسین اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایک لڑکی مولوی صاحب کے پاس گئی اور پوچھا
    لڑکی : اگر میں کسی لڑکے سے محبت کروں تو کیا گناہ ہوگا ؟
    مولوی : ارے توبہ کر ورنہ سیدھا دوزخ میں جائوگی
    لڑکی : اور اگر مولوی صاحب آپ سے محبت کروں تو ؟
    مولوی : بہت شریر ہو جنت جانے کا ارادہ ہے
     
    غوری اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    یہ عبارت گیٹ پر ایک چرج کے تحریر تھی
    تھک چکے ہو گر گناہوں سے تو اندر آئیے
    اس کے نیچے ہی لب اسٹک سے کسی نے لکھ دیا
    اور تھکے اب تک نہ ہوں تو میرے گھر پر آئیے
     
    شکیل احمد خان، قدیر حسین اور نظام الدین نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    آج پاکستان کے نامور سیاستدان نے ایک بیان دیا جس کو سن کر بے ساختہ ہنسی آگئی ۔۔۔ سوچا آج وہ ہی پوسٹ کردوں
    معذرت کے ساتھ
    امیر جماعت اسلامی کا دعوی
    قائد اعظم اور علامہ اقبال زندہ ہوتے تو جمعیت کے رکن ہوتے :
    سراج الحق
     
    شکیل احمد خان اور قدیر حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    خوش فہمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ایک مینڈک نے نجومی سے اپنے مستقبل کے بارے میں پوچھا تو نجومی نے بتایا۔ ’’تمہیں ایک لڑکی ملے گی جو تمہارا دل لے جائے گی۔‘‘

    مینڈک نے خوشی سے بے قابو ہوکر کہا۔ ’’وہ کہاں ملے گی؟‘‘

    ’’بائیولوجی لیب میں۔‘‘ نجومی نے جواب دیا۔

    [​IMG]
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    پطرس بخاری ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر تھے ایک مرتبہ مولانا ظفر علی خان صاحب کو تقریر کے لئے بلایا تقریر کی ریکارڈنگ کے بعد مولانا پطرس کے دفتر میں آ کر بیٹھ گئے۔
    بات شروع کرنے کی غرض سے اچانک مولانا نے پوچھا۔ ’’ پطرس یہ تانپورے اور تنبورے میں کیا فرق ہوتا ہے۔‘‘ پطرس نے ایک لمحہ سوچا اور پھر بولے۔ ’’مولانا آپ کی عمر کیا ہو گی؟‘‘ اس پر مولانا گڑ بڑا گئے اور بولے۔ ’’بھئی یہی کوئی پچھتر سال ہو گی۔‘‘ پطرس کہنے لگے۔ ’’ مولانا جب آپ نے پچھتر سال یہ فرق جانے بغیر گذار دئے تو دو چار سال اور گذار لیجئے۔ ‘‘
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    راہگیر نے ایک لڑکے سے کہا۔ ’’کیوں میاں ۔۔۔۔۔۔۔ کیا آپ ابھی تک اپنا کھویا ہوا نوٹ تلاش کررہے ہیں؟‘‘

    لڑکے نے کہا۔ ’’جی نہیں! نوٹ تو چھوٹے بھائی کو مل گیا تھا۔‘‘

    راہگیر نے حیرت سے پوچھا۔ ’’پھر اب کیا تلاش کررہے ہو؟‘‘

    ’’چھوٹے بھائی کو!‘‘ لڑکے نے جواب دیا۔
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اسسٹنٹ : (باس سے) سر آپ ہمیشہ آفس میں شادی شدہ افراد کو ہی کیوں رکھتے ہیں ؟
    باس : کیونکہ انہیں بےعزتی برداشت کرنے کی عادت پڑ چکی ہوتی ہے اور انہیں گھر جانے کی بھی جلدی نہیں ہوتی
     
  15. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایک خاتون اپنی تیسری شادی پر اپنے سب سے چھوٹے 5 سالہ بیٹے سے بہت نالاں تھیں کیونکہ وہ اسٹیج پر ساتھ بیٹھا اور مستقل رو رہا تھا ۔۔۔ ہزار کوششوں اور اشاروں کے باوجود وہ چپ نہ ہوا بالاآخر خاتون کو بولنا ہی پڑا ۔۔۔
    " دیکھو منا اب چپ ہوجاو ورنہ چوتھی دفعہ اسٹیج پر ساتھ نہیں بیٹھا ئونگی "
     
  16. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔
    مگر ہنسنا تو منع تھا:cfd:
     
  17. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ میشی وش اپنے محلے میں ارد گرد نظر دورائیں تو آپ کو کوڑا کرکٹ سب سے زیادہ اس جگہ ملے گا جس جگہ دیوار پر تحریر ہو " یہاں کچرا پھینکنا منع ہے "
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    بیوی : (شوہر سے) میں آج کل گدھوں پر ریسرچ کر رہی ہوں
    شوہر : (تجسس سے) تو کیا معلومات حاصل ہوئیں ؟
    بیوی : گدھا ہمیشہ صرف اپنی گدھی کو دیکھتا ہے
    شوہر : (مسکراتے ہوئے) اب پتا پڑا گدھوں کو گدھا کیوں کہا جاتا ہے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    رب کا شکر ادا کر بھائی
    جس نے ہماری گائے بنائی

    یہ شعر مولوی اسماعیل میرٹھی کا ہے۔ شیخ سعدی وغیرہ کا نہیں۔ یہ بھی خوب جانور ہے۔ دودھ کم دیتی ہے۔ عزت زیادہ کراتی ہے۔ پرانے خیال کے ہندو اسے ماتا جی کہہ کرپکارتے ہیں۔ ویسے بچھڑوں سے بھی اس کا یہی رشتہ ہوتا ہے۔
    صحیح الخیال ہندو گائے کا دودھ پیتے ہیں،اس کے گوبر سے چوکا لیپتے ہیں لیکن اس کو کاٹنا پاپ سمجھتے ہیں۔ ان کے عقیدے میں جو گائے کو کاٹتا ہے۔ اور کھاتا ہے سیدھا نرک (دوزخ) میں جاتا ہے۔ راستے میں کہیں دم نہیں لیتا۔ یہی وجہ ہے گائے دودھ دینا بندھ کر دے توہندو اسے قصاب کے ہاتھ بیچ دیتے ہیں۔ قصاب مسلمان ہوتا ہے اُسے ذبح کرتا ہے اور دوسرے مسلمانوں کو کھلاتا ہے۔ تو یہ سارے نرک میں جاتے ہیں۔ بیچنے والے کو روحانی تسکین ہوتی ہے۔ پیسےالگ ملتے ہیں۔
    جن گائیوں کو قصاب قبول نہ کریں انھیں گئو شالاؤں میں رکھا جاتا ہے، جہاں وہ بھوکی رہ کر تپسیا کرتی ہیں۔ اور کووں کے ٹھونکے کھاتی پرلوک سدھارتی ہیں۔ غیر ملکی سیاح ان کے فوٹو کھینچتے ہیں۔ کتابوں میں چھاپتے ہیں۔ کھالیں برآمد کی جاتی ہیں۔ زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔
    شاستروں میں لکھاہے کہ دنیا گائے کے سینگوں پر قائم ہے۔ گائے خود کس چیز پر کھڑی ہے۔ اس کا گوبر کہاں گرتا ہے اور پیشاب کہاں جاتا ہے۔ یہ تفصیلات بخوف طوالت شاستروں‌ میں نہیں لکھیں۔
    ابن انشاء
     
    شکیل احمد خان اور سعدیہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہاہاہاہا بہت خوب لکھا ہے
     
  21. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بقرعیدپر دارلعلوم کے مولوی صاحب کو فون آیا : کوئی بندہ بھیج کر کھال منگوالیں۔مولوی صاحب نے فرمایا: تھوڑی دیر کےلیے آپ ہی بندہ بن جائیں اور کھال پہنچادیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  22. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایک لڑکی نے ٹیلر کی دوکان پر پوچھا " کیا یہاں گلے ملتے ہیں ؟ "
    ٹیلر کھڑے ہوکر بولا " بسم اللہ جی !! ملتے تو نہیں ہیں آپ کہتی ہیں تو مل لیتے ہیں "
     
    نظام الدین نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایک دوست نے اپنے دوست سے کہا " تمہیں اپنی بیوی کے ساتھ کپڑے دھوتے ہوئے شرم نہیں آتی ؟ "
    اس میں شرم کی کیا بات ہے۔۔۔ دوسرے دوست نے جواب دیا ۔۔۔ جب وہ میرے ساتھ روٹیاں پکا سکتی ہےتو کیا میں اس کے ساتھ کپڑے بھی نہیں دھو سکتا ۔
     
  24. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    علم الحیوانات کے پروفیسروں سے پوچھا ۔ سلوتریوں سے دریافت کیا ۔ خود سرکھپاتے رہے۔ لیکن کبھی سمجھ میں نہ آیا کہ آخر کتوں کا فائدہ کیا ہے؟ گائے کو لیجئے دودھ دیتی ہے۔ بکری کو لیجئے، دودھ دیتی ہے اور مینگنیاں بھی۔ یہ کتے کیا کرتے ہیں؟ کہنے لگے کہ کتا وفادار جانور ہے۔ اب جناب وفاداری اگر اسی کا نام ہے کہ شام کے سات بجے سے جو بھونکنا شروع کیا تو لگاتار بغیر دم ليے صبح کے چھ بجے تک بھونکتے چلے گئے۔ تو ہم لنڈورے ہی بھلے، کل ہی کی بات ہے کہ رات کے کوئی گیارہ بجے ایک کتے کی طبیعت جو ذرا گدگدائی تو انہوں نے باہر سڑک پر آکر طرح کا ایک مصرع دے دیا۔ ایک آدھ منٹ کے بعد سامنے کے بنگلے میں ایک کتے نے مطلع عرض کردیا۔ اب جناب ایک کہنہ مشق استاد کو جو غصہ آیا، ایک حلوائی کے چولہے میں سے باہر لپکے اور بھنا کے پوری غزل مقطع تک کہہ گئے۔ اس پر شمال مشرق کی طرف ایک قدر شناس کتےنے زوروں کی داد دی۔ اب تو حضرت وہ مشاعرہ گرم ہواکہ کچھ نہ پوچھئے، کم بخت بعض تو دو غزلے سہ غزلے لکھ لائے تھے۔ کئی ایک نے فی البدیہہ قصیدے کے قصیدے پڑھ ڈالے، وہ ہنگامہ گرم ہوا کہ ٹھنڈا ہونے میں نہ آتا تھا۔ہم نے کھڑکی میں سے ہزاروں دفعہ “آرڈر آرڈر” پکارا لیکن کبھی ایسے موقعوں پر پر دھان کی بھی کوئی بھی نہیں سنتا۔ اب ان سے کوئی پوچھئے کہ میاں تمہیں کوئی ایسا ہی ضروری مشاعرہ کرنا تھا تو دریا کے کنارے کھلی ہوا میں جاکر طبع آزمائی کرتے یہ گھروں کے درمیان آکر سوتوں کو ستانا کون سی شرافت ہے۔
     
    فیصل سادات اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    لوگوں نے ملا نصرالدین کو دیکھا کہ وہ صحرا میں نہایت غیظ و غضب اور تلخی کے ساتھ زمین کے بعض حصوں کو کھود کر کسی چیز کی جستجو کر رہا تھا۔ انہوں نے پوچھا کیا کر رہے ہو؟ اس نے کہا میں نے اس زمین میں کچھ پیسا دفن کیا تھا، لیکن اب جس قدر بھی تلاش کر رہا ہوں، وہ مل نہیں پا رہا۔ لوگوں نے کہا جب تم نے دفن کیا تھا، تب کیا کوئی نشانی نہیں لگائی تھی؟ کہا کیوں نہیں۔ پوچھا گیا کون سی نشانی؟ جواب دیا اس نشانی پر دفن کیا تھا کہ بادل کے ایک ٹکڑے نے اس وقت اس نقطہ زمین پر سایہ ڈالا ہوا تھا !
     
    نظام الدین اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ’’میں ذرا پڑوس میں جا رہی ہوں ۔‘‘ یہ کہتے ہوئے بیگم لپک جھپک کر باہر کو چلیں ، لیکن فوراً ہی اُلٹے قدموں لوٹ آئیں۔ واپسی کہ وجہ پوچھی تو کہنے لگیں کہ " باہر شیر بیٹھا ہوا ہے، سوچا اُس کے لیے کچھ لے لوں "۔ ہم بے اختیار ہنس پڑے۔ شیر کو اگر سالم آپ مل جائیں تو اُسے بھلا اور کیا چاہیے۔ ہم نے دل میں سوچا۔
    لیکن ہمارے خیالات و جذبات سے بے خبر اُنھوں نے جلدی جلدی شلوار قمیص کا ایک نیا جوڑا اٹھایا اور دھڑ سے باہر نکل گئیں ، جیسے شیر کو آدمیت کے جامے میں لانے کا ارادہ ہو۔
    ’’اب تک شیر اپنا فرض بخیر و خوبی نبھا چکا ہو گا۔‘‘ یہ سوچ کر اپنے جذبۂ تجسّس کے تحت ہم باہر نکل آئے، مگر ہائے حسرت۔۔۔۔! دیکھا تو شیر محمد چوکیدار اپنی تین ٹانگ والی کرسی پر بڑے ٹھسّے سے بیٹا ہوا تھا اور بیگم صاحبہ بڑی خوش مزاجی کے ساتھ اُس کا حال احوال پوچھتے ہوئے اُسے شلوار قمیص کا تحفہ پیش کر رہی تھیں۔
    ہمیں شیر محمد پر رشک آنے لگا ۔۔۔۔۔۔!
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے ایک دوست کو عجیب سا شوق ہو چلا ہے۔ جب بھی فارغ وقت ملے، مسلسل گردن جھکائے کھڑے رہتے ہیں۔ کبھی کبھی بہت دیر تک کسی درخت کی ٹہنی پکڑے رہتے۔ اکثر و بیشتر بغیر کسی مقصد کے بازار میں کسی مجمع میں شامل ہو کر سانس روکنے کی مشق کرتے ہیں۔

    آخر جب ہماری حیرت حد سے زیادہ ہو گئی، تو اُن سے پوچھ ہی لیا کہ یہ اتنی سخت سخت مشقیں کیوں کر رہے ہو؟ کہنے لگے ’’یہ تو میں مستقل کرتا ہوں کیونکہ مجھے روزانہ ویگن میں سفر کرنا ہوتا ہے۔ ویگن میں صرف وہی شخص سفر کر سکتا ہے جو ہر طرح ’’پروف‘‘ ہو… یعنی واٹر پروف، شاک پروف، ہوا پروف، لائٹ پروف اور پروف ہی پروف۔ اگر ویگن میں سفر کرنا ہو، تو گردن کاایکسل اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ اس کو خواہ کتنا ہی جھکایا جائے، ٹوٹ نہ پائے۔ گردن ہو تو ایسی کہ اگراس کے اوپر کچھ گردنیں مع سر کے لاد دی جائیں، تو بچاری اُف نہ کرے… اور… ہاں بازو ہوں، تو ایسے جو ایک جگہ سے دوسری جگہ ہلنے جلنے پر ضد نہ کریں۔‘‘
    (فردوس عالم کی مضمون سے اقتباس)
     
    نوائے ملت نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    شادی شدہ زندگی گزارنا انتہائی آسان ہے
    یہ ایسا ہے جیسے آپ کسی پارک میں چہل قدمی کر رہے ہوں
    جی ہاں پارک میں
    بس مشکل یہ ہے کہ وہ پارک ہوتا ہے ۔۔۔ " جراسک پارک "
    [​IMG]
     
    نظام الدین نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص انسان صاحب مجھے آپ کی پوسٹ کے ٹائٹل پر آبجیکٹ ہے۔"ہنسنا منع ہے"
    تحریر ایسی کرتے ہیں خود بخود ہنسی آجاتی ہے۔اب روکوں کیسے؟
     
  30. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایک اصول اپنا لیں ۔۔۔ آنے والے کو روکو نہیں اور جانے والے کو ٹوکو نہیں
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں