1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہندوستان کو انگلینڈ سے اننگز اور 54رنز سے شکست

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏10 اگست 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    انگلینڈ کے معین علی ہندوستان کے کھلاڑی کو آئوٹ کرکے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔۔۔فوٹو۔۔۔رائٹرز

    اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ نے ہندوستان کو اولڈ ٹریفورڈ میں چوتھے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 54 رنز سے شکست دے دی۔
    واضح رہے کہ آج ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز تھا ابھی دو دن کا کھیل باقی تھا۔
    اس کامیابی کے بعد انگلینڈ کو 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل ہو گئی ہے، آئندہ ہفتے آخری ٹیسٹ میچ اول کرکٹ گراوئونڈ میں کھیلا جائے گا۔
    ہندوستان نے تیسرے روز اپنی چھ وکٹیں 52 رنز کے عوض ہی گنوا دی تھیں، جس میں انگلینڈ کے آف اسپین بالر معین علی نے 39رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
    دوسری اننگ میں ہندوستان 161رنز بنا کر آئوٹ ہوا، آخر کے دو کھلاڑی انگلینڈ کے آل رائونڈر کریس جورڈن نے آئوٹ کیے جن میں آخری کھلاڑی پھنکج سنگھ گولڈن ڈک ثابت ہوئے کیونکہ وہ آتے ہیں پہلی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔
    ہندوستان نے پہلی اننگز میں 152 رنز بنائے تھے جس میں ایم ایس دھونی 71رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ایس بورڈ نے 25 رنز کے عوض 6 کھلاڑی اور جے اینڈریسن نے 46 رنز دے کر 3 کھلاڑی آئوٹ کیے۔
    انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 367 رنز بنائے جس میں جے روٹ 77رنز، جے بٹلر 70 اور آئی بیل 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہندوستان کی جانب سے بی کمار نے 75 رنز دے 3 اور وی آرون نے 97 رنز دے کر 3 کھلاڑی آئوٹ کیے۔
    ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں 161 بنائے، یوں یہ ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے ایک اننگز اور 54 رنز سے جیت لیا۔
    (بہت شکریہ DAWN اردو)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں