1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہم کیسے یہ کہہ دیں کہ نہیں کوئی ہمارا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ہم کیسے یہ کہہ دیں کہ نہیں کوئی ہمارا
    مرنے کی تمنا بھی ہے جینے کا سہارا

    لینا وہ گرا ٹوٹ کے دامانِ فلک سے
    قسمت کا ستارا، مری قسمت کا ستارا

    گرتے ہیں وہی جن کو سنبھلنا نہیں آتا
    محتاج بنا دیتا ہے انساں کو سہارا

    ہونے لگی جنبش مری مفلوج پروں میں
    یہ کس نے مجھے اوجِ ثریا سے پکارا

    بیٹھے رہیں وہ انجمنِ ناز سجائے
    اب تو مری تنہائی ہے خود انجمن آرا
    حزیں صدیقی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں