1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہم کو بزمی حُکم ہے لا تَر فَعُو اَصوَاتُکُم

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از ساجد, ‏2 جون 2006۔

  1. ساجد
    آف لائن

    ساجد ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    ہم کو بزمی حُکم ہے لا تَر فَعُو اَ

    جو حضُورِ پاک کے بابِ کرم پہ رو لئے
    اُن گناہ گاروں نے اپنے داغِ عِصیاں دھو لئے
    جو مدینے کی زمیں ہے،وہ فلک سے کم نہیں
    اس زمیں کا ذرّہ ذرّہ موتیوں سے تولئے
    پھر حضُورِ پاک کی مِدحت کے نغمے چھیڑیئے
    آج پھر کانوں میں وہ فردوس کا رس گھولیئے
    جو محمد مُصطفیٰ کے راستے سے ہٹ گئے
    اُن سیہ بختوں نے اپنی راہ میں کانٹے بو لئے
    جس درِ اقدس پہ کرتے ہیں ملائک بھی سلام
    کتنے خوش قِسمت ہیں جو اس آستاں کے ہو لئے
    اب مدینے جا کے دل کو جاگنے کا شوق ہے
    آج تک ہم کس قدر غفلت کی نیندیں سو لئے
    جب کسی کو آپ کے رُتبے کا اندازہ ہی نہیں
    پھر بھلا اس باب میں اپنی زباں کیوں کھولئے
    ہم کو بزمی حُکم ہے لا تَرفَعُو اَصوَاتُکُم
    اس ادب گاہِ محبّت میں سنبھل کر بولئے

    (خالد بزمی)
     
  2. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    چہ خوب ساجد بھائی !

    جو محمد مُصطفیٰ کے راستے سے ہٹ گئے
    اُن سیہ بختوں نے اپنی راہ میں کانٹے بو لئے

    ہم کو بزمی حُکم ہے لا تَرفَعُو اَصوَاتُکُم
    اس ادب گاہِ محبّت میں سنبھل کر بولئے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں