1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جنگ لڑیں گے، مولانا فضل الرحمان

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏12 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جنگ لڑیں گے، مولانا فضل الرحمان
    upload_2019-11-12_0-18-40.jpeg
    جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے آئین، جمہوریت اور اصولوں کی جنگ لڑنی ہے۔ آئین سے دور جائیں گے تو تصادم ہوگا۔
    مولانا فضل الرحمان کا دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنا آسان ہے۔ نواز شریف سے تلاشی کا مطالبہ کرنیوالے فارن فنڈنگ کیس میں تلاشی دیں۔ اربوں روپے فنڈز کا حساب الیکشن کمیشن کو نہیں دیا گیا۔ ایسے لوگوں کا ملک پر مسلط ہونا عذاب الہٰی سے کم نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کہتے تھے اگر 15 ہزار لوگ گو عمران گو کا نعرہ لگا دیں تو مستعفی ہو جاؤں گا۔ اب عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ کوئی بھی موجودہ حکومت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ملک افراتفری کا شکار ہے۔ مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنا دیا گیا۔ آج ہمارا بجٹ آئی ایم ایف تیار کرتا ہے۔ ہم پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی دباؤ سے نکالنا چاہتے ہیں۔ حدود میں رہ کر کام کریں گے تو ہم آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں