1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہم بھی نہیں کسی کے کوئی نہیں ہمارا----برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏21 مئی 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    @محمدسعید سعدی
    محمد اجمل خان
    -------
    ہم بھی نہیں کسی کے کوئی نہیں ہمارا
    رب کے سوا کسی کا سچا نہیں سہارا
    -----------------
    گردش میں جب تھی کشتی میں نے اسے پکارا
    دیکھا تو سامنے تھا جو دور تھا کنارا
    -----------
    رہتا ہے پاس میرے محسوس کر لیا ہے
    اس کے بغیر میرا ہوتا نہیں گزارا
    --------------
    تنہا نہیں ہے چھوڑا انسان کو جہاں میں
    رہبر بنا کے اس نے قرآن کو اتارا
    ---------
    رستہ خدا کا چھوڑا جس نے بھی اس جہاں میں
    وہ آخرت کی بازی سمجھو یہیں پہ ہارا
    ---------
    رزقِ حلال کھانا آساں نہیں ہے لیکن
    تکلیف تم کو ہو گی ، کر لو مگر گزارا
    -------------
    یہ چاہتیں جہاں کی رہ جائیں گی یہاں پر
    چھوڑے گا ساتھ تیرا ،،جو بھی تجھے ہے پیارا
    -----------
    غیروں کے در پہ ارشد جاتا نہیں کبھی بھی
    اُس کے لئے ہے کافی رب کا ہی اک سہارا
    ----------------
     
    Last edited: ‏22 مئی 2020
    زنیرہ عقیل اور محمد اجمل خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    محترم!
    خوش رہیں، تندرست ہیں اور رب کریم آپ پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے۔
    صرف ایک جگہ شاید ٹائپنگ کی غلطی نظر آئی ۔۔۔۔۔۔رزقِ حلال۔۔۔۔ہلال چاند کو کہتے ہیں اور وہ بھی پہلی سے تیسری تاریخ کا بڑھتا ہوا چاند۔
    غزل ماشاء اللہ بہت نکھری نکھری ہے ،اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں