1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہمت تری عمر کہ خلافت تری عمر ۔۔ احمد اللہ چترالی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ہمت تری عمر کہ خلافت تری عمر
    میں تو بیاں کروں گا فضیلت تری عمر

    مجھ کو عزیز تر ہے محبت تری عمر
    کرتا ہوں صبح شام ، ہی مدحت تری عمر

    انصاف کے نظام کی اصلاح کے لیے
    دنیا کو آج بھی ہے ضرورت تری عمر

    ہوتا تھا تیری رائے پر آیات کا نزول
    تھی کیا ہی لاجواب ذہانت تری عمر

    سن کر وہ اب بھی نام ترا بھاگتا ہے دور
    شیطاں پہ طاری آج بھی ہیبت تری عمر

    وہ کانپتا ہے آج بھی سن کر عمر کا نام
    کافر کو اب بھی یاد ہے جرات تری عمر

    باتیں فضول کی یہاں کرتے ہیں بعض لوگ
    بعد از ابوبکر تھی خلافت تری عمر

    تھی آپ کو حضور سے الفت کمال کی
    ویسے نہیں ہے پہلو میں تربت تری عمر

    قسمت میں جن کی بغض ہی لکھا ازل سے ہے
    معلوم ان کو ہے کہاں ؟؟ عظمت تری عمر

    ارمان دل میں ہے یہی کہ جاکے خلد میں
    احمد کو ہو نصیب رفاقت تری عمر
    -----
    احمد اللہ چترالی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں