1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہمارے بادشاہ حضوراکرم ﷺ کا اسم گرامی بغیر وضو نہیں لیتے۔

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلیومون, ‏14 دسمبر 2012۔

  1. بلیومون
    آف لائن

    بلیومون ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    16
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    اورنگ زیب عالمگیربڑا مشہور مغل شہنشاہ گزرا ہے اس نے ہندوستان پر تقریباً 50 سال حکومت کی تھی۔ ایک دفعہ ایک ایرانی شہزادہ اسے ملنے کے لئے آیا۔ بادشاہ نے اسے رات کو سلانے کا بندوبست اس کمرے میں کرایا جو اس کی اپنی خوابگاہ سے منسلک تھا۔
    ان دونوں کمروں کے باہر بادشاہ کا ایک بہت مقرب حبشی خدمت گزار ڈیوٹی پر تھا۔ اس کا نام محمد حسن تھا۔ اور بادشاہ اسے ہمیشہ محمد حسن ہی کہا کرتا تھا۔ اس رات نصف شب کے بعد بادشاہ نے آواز دی’’حسن! ‘‘۔ نوکر نے لبیک کہا اور ایک لوٹا پانی سے بھرکر بادشاہ کے پاس رکھا اور خود واپس باہر آگیا۔ ایرانی شہزادہ بادشاہ کی آواز سن کر بیدار ہوگیا تھا اور اس نے نوکر کو پانی کا لوٹا لیے ہوئے بادشاہ کے کمرے میں جاتے دیکھا اور یہ بھی دیکھا کہ نوکر لوٹا اندر رکھ کر باہر واپس آگیا ہے۔ اسے کچھ فکر لاحق ہوگئی کہ بادشاہ نے تو نوکر کو آواز دی تھی اور نوکر پانی کا لوٹا اس کے پاس رکھ کر واپس چلا گیا ہے۔ یہ کیا بات ہے؟
    صبح ہوئی شہزادے نے محمد حسن سے پوچھا کہ رات والا کیا معاملہ ہے؟ مجھے تو خطرہ تھا کہ بادشاہ دن نکلنے پر تمہیں قتل کرادے گا کیونکہ تم نے بادشاہ کے کسی حکم کا انتظار کرنے کی بجائے لوٹا پانی سے بھر کر رکھ دیا اور خود چلے گئے۔
    نوکر نے کہا:’’عالی جاہ !ہمارے بادشاہ حضوراکرم ﷺ کا اسم گرامی بغیر وضو نہیں لیتے۔ جب انہوں نے مجھے حسن کہہ کر پکارا تو میں سمجھ گیا کہ ان کا وضو نہیں ہے ورنہ یہ مجھے ’’محمد حسن‘‘ کہہ کر پکارتے اس لیے میں نے پانی کا لوٹا رکھ دیا تاکہ وہ وضوکرلیں۔
     
  2. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہمارے بادشاہ حضوراکرم ﷺ کا اسم گرامی بغیر وضو نہیں لیتے۔

    بہت زبردست ایمان افروز
    دل کو چھولینے والی شیئرنگ
    جزاک اللہ
     
  3. سقراط
    آف لائن

    سقراط ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2011
    پیغامات:
    109
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہمارے بادشاہ حضوراکرم ﷺ کا اسم گرامی بغیر وضو نہیں لیتے۔

    ایسی تو کوئی بات نہیں ہے
    مگر عقیدت کا تقا ضہ ہے کہ جتنا بھی ادب کیا جائے کم ہے
    میرے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ہے اونچی ہے
     
  4. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    جواب: ہمارے بادشاہ حضوراکرم ﷺ کا اسم گرامی بغیر وضو نہیں لیتے۔

    میں نے یہ واقعہ کسی سکالر کی زبان سے شاہ محمود غزنوی کے متعلق بھی سنا تھا ۔
     
  5. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہمارے بادشاہ حضوراکرم ﷺ کا اسم گرامی بغیر وضو نہیں لیتے۔

    جزاک اللہ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں