1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو کے لیے کچھ جذبات

'مہمان خانہ' میں موضوعات آغاز کردہ از Guest, ‏10 ستمبر 2008۔

  1. Guest
    Online

    Guest مہمان

    السلام علیکم !
    کیسے ہیں سب دوست ؟
    امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اور رمضان المبارک کی برکتوں سے لطف اندوز ہورہے ہوں گے۔ انشاءاللہ۔

    آپ سب دوستوں کی جدائی میں کچھ دن تو بہت ہی کرب کے عالم میں گذرے۔ لیکن انتظامیہ سے کوئی شکایت نہیں کروں گا۔
    کیونکہ ہماری اردو کی محبت ، اپنائیت والی خوبصورتی دیگر صارفین کی طرح مجھے بھی عزیز ہے۔

    آپ سب سے دوری اور جدائی کے عالم میں کچھ جذبات اشعار کی بندش میں آگئے۔ جو کہ آپ سب کی خدمت میں پیش کرنے کو حاضر ہوا ہوں۔ انتظامیہ سے التماس ہے کہ میرا یہ پیغام سب صارفین تک پہنچا دیا جائے اور اگر ممکن ہوتو " میری ذاتی شاعری " والے چوپال میں میرے اشعار والی لڑی میں بھی منتقل کردیا جائے۔ شکریہ

    "ہماری اردو" میں سب دوست باوفا دیکھے
    خلوص دل میں لیے، دست بہ دعا دیکھے

    ادا نہ ہم سے ہوا حقِ خدمتِ اردو
    اگرچہ اپنے تئیں سب جوہر آزما دیکھے

    " ہماری اردو" لگے آج بھی ہے گھر اپنا
    بھلے کوئی نہ ہمیں درخورِ اعتنا دیکھے

    دعا ہے میری ، ملیں تجھ کو رفعتیں اتنی
    زمانہ ، شمس نہ تیرا کبھی ڈھلا دیکھے

    بھُلا سکا نہ رضا ، یاد تیری محفل کی
    ہزار بار تیرے تذکرے بھُلا دیکھیے

    محمد نعیم رضا۔ 2008-09-09

    اور اس شعر کے ساتھ اجازت چاہوں گا

    ہم چھوڑ چلے ہیں محفل کو، یاد آئے کبھی تو مت رونا
    بس دل کو تسلی دے لینا ، گھبرائے کبھی تو مت رونا
     
  2. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    "ہماری اردو" میں سب دوست باوفا دیکھے
    خلوص دل میں لیے، دست بہ دعا دیکھے

    ادا نہ ہم سے ہوا حقِ خدمتِ اردو
    اگرچہ اپنے تئیں سب جوہر آزما دیکھے

    " ہماری اردو" لگے آج بھی ہے گھر اپنا
    بھلے کوئی نہ ہمیں درخورِ اعتنا دیکھے

    دعا ہے میری ، ملیں تجھ کو رفعتیں اتنی
    زمانہ ، شمس نہ تیرا کبھی ڈھلا دیکھے

    بھُلا سکا نہ رضا ، یاد تیری محفل کی
    ہزار بار تیرے تذکرے بھُلا دیکھیے


    محمد نعیم رضا۔​

    بہت خوب نعیم بھائی ! اچھی شاعری ہے
    ہماری اردو کے سب صارفین بھی آپکو بہت یاد کرتے ہیں
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اور آپکی واپسی کی دعائیں بھی کرتے ہیں
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کریم آپ کو ہمیشہ خوش وخرم رکھیں اور آپ کی واپسی کا کوئی سبب پیدا فرمائیں :dilphool:
     
  5. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    نعیم بھائی بس اتنا ہی کہوں گا کہ کچھ تعلق توڑنے سے ٹوٹا نہیں کرتے اور کچھ لوگ بھلانے سے بھولا نہیں کرتے۔
    اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ اپنے فضل اور رحمت کے سایہ میں رکھے، اور بہت زیادہ خوش رکھے، آمین
    علامہ اقبال کا ایک شعر یاد آگیا وہ بھی لکھ رہا ہوں۔

    اگر عثمانیوں پہ کوہ غم ٹوٹا تو کیا غم ہے
    کہ خونِ صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا
    :dilphool:
     
  6. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی بس اتنا ہی کہوں گا کہ کچھ تعلق توڑنے سے ٹوٹا نہیں کرتے اور کچھ لوگ بھلانے سے بھولا نہیں کرتے۔
    اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ اپنے فضل اور رحمت کے سایہ میں رکھے، اور بہت زیادہ خوش رکھے، آمین
    علامہ اقبال کا ایک شعر یاد آگیا وہ بھی لکھ رہا ہوں۔

    اگر عثمانیوں پہ کوہ غم ٹوٹا تو کیا غم ہے
    کہ خونِ صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا
    :dilphool:[/quote:32jia2zp]

    نعیم بھائی،!!!!!

    السلام علیکم،!!!!!

    آپ کو سب بہت یاد کررھے ھیں، اور ھر ایک نے آپکے ھمارے ساتھ نہ ھونے کی وجہ سے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا ھے، اور انتظامیہ سے بھی درخوست کی ھے، اور میری آپ سے بھی درخوست ھے کہ آپ بھی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کیجئے، اپنوں میں رہ کر کچھ تھوڑی بہت اونچ نیچ ھو ھی جاتی ھے، چاھے کوئی کچھ بھی کہے،!!! آپکا احترام ھم سب کے دلوں میں اپنا ایک مخصوص مقام رکھتا ھے، اور چاھے آپ کچھ بھی کہتے رھیں، لیکن یہ مجھے یقین ھے کہ آپ ھماری اردو کی پیاری محفل کو کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتے، اور نہ ھی آپ اسکی ھر لڑی کو پڑھے بغیر رہ سکتے ھیں،!!!!!!
    اس امید کے ساتھ کہ آپ پھر سے ھماری پیاری اردو کی ھر لڑی کی رونق بن جائیں، اور اجازت چاھوں گا پھر سے ملنے کیلئے،!!!!!
    خوش رھیں،!!!!!!!!!!


    :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  7. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    واہ واہ نعیم بھائی، کیا بات ہے۔ کیا خیال ہے، مہمان خانے میں ہی نہ مشاعرہ شروع کر لیں؟ :)

    جواباً عرض ہے

    اٹھا ہے کون، کہ میخانہ تھم گیا ہے نوید
    گیا ہے کون، کہ ساقی بھی راستہ دیکھے
     
  8. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    وعلیکم السلام نعیم بھائی۔۔۔

    آپ کے جذبات قابلِ قدر ہیں۔۔۔ :dilphool:

    امید ہے کہ انتظامیہ جلد آپ کو بحال کر دے گی۔۔۔انشاء اللہ۔

    اپنا بہت زیادہ دھیان رکھیں۔۔۔انشاء اللہ جلد ملاقات ہوگی۔۔۔ :dilphool:
     
  9. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    اپ کا پیغام پڑھ کر بہت خوشی ہوئ
    شکر ہے آپ کا پیغام مہمان خانے میں ‌ہی آیا
    مجھے لگتا ہے انتظامیہ ہماری درخوست کو رد نہیں کرے گی اور اپ پہلے کی طرح جلد ہی ہمارے ساتھ ہوں گے :flor:
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    انشاءاللہ
    اللہ کریم آپ کی زبان مبارک فرمائیں :dilphool:
     
  11. Guest
    Online

    Guest مہمان

    السلام علیکم دوستو !

    محترم و مکرم عبدالرحمن سید بھائی۔ پیارے ساگراج بھائی ۔ پرخلوص بھائی ہارون رشید۔ اچھی بہنا لاحاصل ۔ مردِ زندہ دل این آر بی بھائی۔ چاند سے بھیا کاشفی ، جناب وسیم صاحب اور منتظمِ اعلی عبدالجبار صاحب سمیت دیگر تمام دوست جنہوں نے کسی بھی لڑی میں مجھے یاد کیا۔ میں آپ سب کا بہت ہی دلی طور پر ممنون و شکرگذار ہوں۔ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے اپنی بندگی اور اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے صدقے ہم سب کو محبت و خلوص کی لڑی میں یکجا کرکے ہمارے دلوں میں اتنی پاکیزہ الفت رکھ دی ہے۔

    آپ سب لوگ بہت ہی پیارے اور اچھے ہیں۔ شاید میں ہی اس قابل نہ تھا کہ آپ کی محبتوں کو سمیٹ سکتا ۔ جبھی تو آپ لوگوں سے دور کر دیا گیا۔ وگرنہ آپ جیسے نیک سیرت، صاف و پاکیزہ قلب اور اعلی ذہنیت کے حامل دوستوں کی بزم سے دور ہونا میرے خیال میں سوائے بدقسمتی کے اور کچھ نہیں۔۔۔ لیکن میرے دل سے آپ سب کے لیے ہمیشہ اور بےتحاشہ دعائیں نکلتی رہتی ہیں اور نکلتی رہیں گی انشاءاللہ العزیز۔
    +++++++++++++
    میں انتظامیہ سمیت آپ سب سے معافی کا بھی خواستگار ہوں کہ خدارا مجھ سے بتقاضائے بشریت جانے انجانے جو جو خطائیں ہوگئیں ہیں۔ اگر کسی کی دل آزاری ہوگئی ہو۔ یا انتظامی قواعد و ضوابط کی اگر خلاف ورزی ہوئی تو میں تہہ دل سے معافی مانگتا ہوں۔ میری نیت اس فورم کا ماحول خراب کرنے کی کبھی نہ تھی اور نہ ہی میں ایسا سوچ سکتا ہوں۔ ہماری اردو پیاری اردو کا فورم تو بس جیسے ایک Passion بن گیا تھا۔

    اللہ تعالی اس فورم کو ہمیشہ ترقی و کامیابی سے ہمکنار کرے اور اسکی رونقوں میں مزید اضافہ فرمائے۔ اور آپ سب دوستوں کو اپنی چادرِ رحمت کے سائے میں ہمیشہ سلامتی، عافیت اور مسرتیں عطا فرمائے۔ آمین

    والسلام
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نعیم بھائی! "ہماری اُردو" کے لئے اِس قدر نیک جذبات رکھنے پر میں آپ کا شکر گزار ہوں۔
    (اس سے زیادہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔)
     
  13. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    :salam:
    نعیم بھائی آپ کے جذبات واقعی قابل ستائش ہیں۔ اللہ تعالی ہمارے اس پیار اور محبت کے تعلق کو سدا قائم رکھے، آپ کو ہمیشہ اپنے فضل و کرم کے سایہ میں رکھے، اور بہت زیادہ خوش رکھے، آمین ثم آمین
    :dilphool:
    آج فیض صاحب کی شاعری پڑھ رہا تھا تو یہ چند اشعار ملے ہیں، جو آپ کی نذر کر رہا ہوں۔
    درد تھم جائے گا، غم نہ کر ، غم نہ کر
    یار لوٹ آئیں گے، غم نہ کر ، غم نہ کر
    دل ٹھہر جائے گا، غم نہ کر ، غم نہ کر
    زخم بھر جائے گا، غم نہ کر ، غم نہ کر
    دن نکل آئے گا، غم نہ کر ، غم نہ کر
    ابر کھل جائے گا، غم نہ کر ، غم نہ کر
    رات ڈھل جائے گی، غم نہ کر ، غم نہ کر
    رت بدل جائے گی، غم نہ کر ، غم نہ کر
     
  14. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم نعیم بھائی
    :dilphool:
    میری دانست میں آپ نے یہاں کوئی غلطی نہیں کی جس پر آپکو معافی مانگنے کی ضرورت محسوس ہو بحرحال کسی بھی فورم کی انتظامیہ انتظامی معاملات کو خوب سمجھتی ہے ۔ ۔ ۔ جہاں تک ہماری اردو کے لیے آپ کے جزبات کا تعلق ہے تو آپ کے جذبات کے ساتھ ساتھ ہماری اردو کے لیے آپ کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں اور ان میں آپ کا کوئی بھی ثانی نہیں ہوسکتا بحرحال انتظامیہ کا آپ کے معاملے کو زیر غور لانا میرے نزدیک ایک خوش آئند عمل ہے ۔۔ باتیں کرنے کو بہت سی ہوسکتی ہیں فقط اتنا عرض کروں گا مجھے آپ کی واپسی کا شدت سے انتظار ہے ۔۔ والسلام آپ کا خیر اندیش عابد عنائت :dilphool:
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    نعیم بھائی ہم آپکو اور آپکے پیار کو بالکل نہیں بھولے اور آپکی واپسی کے شدت سے منتظر ہیں :dilphool:
     
  16. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    وعلیکم السلام نعیم بھائی۔۔۔

    اللہ رب العزت آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔۔۔۔آمین۔۔

    وہ تھا تو ذکرِ عشق و محبت میں تھا مزا
    اب وہ نہیں تو لطف نہیں ہے نباہ میں
     
  17. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    السلام علیکم نعیم بھائی !
    ہم سب آپ کی واپسی کے منتظر ہیں۔ بلکہ یوں کہہ لیں کہ ہم سب نے تجاویز و شکایات کی لڑی میں آپکی بحالی کے لیے اجتماعی درخواستیں بھی انتظامیہ کو پیش کی ہیں۔ اور محترم منتظمِ اعلی حماد صاحب نے ہماری اردو کے صارفین کی کثرتِ رائے کے پیش نظر منتظمین کی میٹنگ بلانے اور آپکا معاملہ زیرغور لانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ انشاءاللہ امید ہے کہ مثبت نتیجہ نکلے گا

    فی الحال صرف ایک شعر پر اجازت چاہوں گی

    خزاں رکھے گی درختوں کو بے ثمر کب تک
    گذر ہی جائے گی یہ رت بھی حوصلہ رکھنا​


    اللہ نگہبان
     
  18. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ہیںںںںںںںںںںںںںںں :soch: / یہ کب اور کیسے ہوا؟ میری غیر موجودگی کا یہ فائدہ اٹھا لیا آپ لوگوں نے :horse:
     
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    باجی اب آپ کچھ کریں ناں
     
  20. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سلام آنٹی ۔ آپ کہاں تھی اتنے دن ؟
    آپکی غیر موجودگی میں بہت سی خوشگوار و ناخوشگوار تبدیلیاں آئی ۔ پہلے آپ یہ لنک دیکھیےجس میں نعیم صاحب پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ۔۔۔
    viewtopic.php?f=2&t=4493

    اور اسکے بعد یہ لنک دیکھیے جس میں ہم سب صارفین انتظامیہ سے نعیم صاحب کی بحالی درخواست کر رہے ہیں
    viewtopic.php?f=2&t=4540&start=0

    آپ بھی انتظامیہ کو بولیں نا۔ ہمارے مطالبے میں وزن بڑھ جائے گا پلیز۔۔۔
     
  21. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ارے مسز مرزا جی،!!!!
    آپ اتنے عرصے کہاں غائب رھیں،؟؟؟؟؟؟؟
    کچھ یہاں کی خبر بھی نہیں لی، اب شکر ھے کہ ھم سب کی محبتیں انشااللٌہ دوبارہ نعیم بھائی کو یہاں کھینچ لائیں گی،!!!!!!
    خوش رھیں،!!!!!
     
  22. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    نعیم بھائی آپ پلٹ کے ائے ہی نہیں :rona:
     
  23. Guest
    Online

    Guest مہمان

    پیارے ہارون بھائی ! السلام علیکم
    میں آپ لوگوں سے دور کیسے رہ سکتا ہوں۔
    روزانہ کچھ وقت نکال کر آتا ہوں۔
    اچھا میں آپکو اپنے مشاہدے اور یادداشت کی کچھ جھلکیاں‌دکھاتا ہوں

    سید بھائی کی کہانی رمضان کی وجہ سے رکی ہوئی ہے
    ساگراج بھائی ۔ اپنی اعلی ادبی ذوق کے مطابق شعر و شاعری اور گپ شپ میں رونقیں لگائے ہوئے ہیں۔
    آپ بھی گپ شپ میں کافی متحرک ہیں ۔ ماشاءاللہ۔ (مجھے یاد بھی کرتے رہتے ہیں)
    خوشی جی نے بھی کہیں کہیں مجھے یاد کیا ہے۔ (حالانکہ میں انہیں‌جانتا تک نہیں)
    مجیب منصور بھائی کچھ دن کی غیر حاضری کے بعد پھر باقاعدہ ہوگئے ہیں (ماشاءاللہ)
    عبدالجبار بھائی اعتکاف پر چلے گئے ہیں
    اور زاہرا جی آجکل اپنی ذمہ داری کافی دل جمعی سے ادا کررہی ہیں۔
    نور جی نے خوش آمدید کہنے کا کام سنبھال لیا ہے۔
    مریم جی بھی کچھ دنوں سے غائب ہے۔۔۔۔ (اللہ تعالی اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین)

    اب یقین آگیا کہ میں آپ لوگوں سے جدا نہیں ہوا ؟

    اللہ تعالی ہماری اردو کی اس خوبصورت بزم اور اسکے وابستگان کو سلامتی اور کامیابی دے اور اس بزم کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے۔ آمین

    دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔ شکریہ

    اللہ حافظ

    آپ سب کو بہت یاد کرنے والا۔۔۔۔۔۔۔ محمد نعیم رضا
     
  24. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    آجا کہ ابھی ضبط کا موسم نہیں‌ گزرا
    آجا کہ پہاڑوں پہ ابھی برف جمی ہے
    خوشبوکے جزیروں سے ستاروں کی حد تک
    اس شہر میں سب کچھ ہے بس تیری کمی ہے

    اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، آمین ثم آمین
    :dilphool:
     
  25. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    آجا کہ ابھی ضبط کا موسم نہیں‌ گزرا
    آجا کہ پہاڑوں پہ ابھی برف جمی ہے
    خوشبوکے جزیروں سے ستاروں کی حد تک
    اس شہر میں سب کچھ ہے بس تیری کمی ہے

    اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، آمین ثم آمین
    :dilphool:[/quote:1uz03yo0]

    آمین ثم آمین :dilphool:
     
  26. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    آجا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں :dilphool:
     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ارے میں نے کب یاد کیاااااااااااااااااااا میرے نام ایسے ھی :131:
     
  28. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    چاچو نعیم میں بھی آپ کو بہت یاد کرتا ہوں۔ لیکن آپ نے میرا نام ہی نہیں‌لیا :rona:
     
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نام میں کیا رکھا ہے :nose:
     
  30. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی مجھے تو پتہ ہی نہیں‌چلا۔۔۔ بس جب ووٹنگ ہونی شروع ہوگئی تو تب جان پائے۔

    آپ بہت بہت یاد آتے ہیں۔ اور امید کرتا ہوں کہ آپ سے دوبارہ اس چوپال میں‌ضرور ملاقات ہوگی۔ انشاء اللہ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں